Tag: طلال چوہدری کی نااہلی

  • ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی جائیداد سیل

    ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی جائیداد سیل

    فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی بے نامی جائیداد سیل کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کیخلاف ایکشن جاری ہے اور اسلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

    حکام نے (ن) لیگی رہنما طلال چوہدری کی بے نامی جائیداد سیل کردی ہے، طلال چوہدری کی ایڈن گارڈن ہاوسنگ سوسائیٹی میں واقع جائیداد سیل کی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کی جائیدادبےنامی کےساتھ غیرقانونی بھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھرکے ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو اہم ذمے داری سونپی تھی۔

    وزیر اعظم کی جانب سے ایک ماہ میں بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔

    اس ضمن میں ڈی سیز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکو بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔

  • طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر، مریم اورنگزیب سَکتے میں آگئیں

    طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر، مریم اورنگزیب سَکتے میں آگئیں

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ایک اوروکٹ گرگئی، طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر پر مریم اورنگزیب سکتے میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے نہال پھر دانیال اور اب طلال چوہدری کی نااہلی ن لیگیوں پر بجلی بن کرگری، طلال چوہدری کی نااہلی کی خبر سن کر مریم اورنگزیب ہکا بکا رہ گئی۔

    طلال چوہدری کے خلاف فیصلے کے بعد صحافی نے سوال کیا طلال چوہدری کو نااہلی کی سزا سنا دی گئی ہے؟ صحافی کا سوال سن کر مریم اورنگزیب ایک دم چونک گئیں اور چلتے چلتے رک سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ” سنا دی گئی ہے۔

    دوسری جانب مصدق ملک نے افسردگی سے کہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تسلیم نہ کرنےسے فیصلہ بدل نہیں جائے گا، فیصلہ ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، وکلا سے مشورے کے بعد نظرثانی درخواست دائرکریں گے۔

    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے رواں سال جنوری میں  جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کو پہنچا، شیخ رشید

    جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کو پہنچا، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے جی حضوری کرنے والا ٹولہ اپنے انجام کوپہنچا، آج عدالت کے فیصلے کے بعد سب لوگ احتیاط برتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے توہین عدالت کیس میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی نااہلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی حضوری کرنے والا ٹولہ انجام کو پہنچا،ان لوگوں کو وزارتیں گالیاں دینے پر ملیں ، آج عدالت کے فیصلے کے بعد سب لوگ احتیاط برتیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جن لوگوں کو رکھا ان میں کوئی بات نہیں ، ان لوگوں کی کوئی قابلیت نہیں ہے، یہ سزا کو بھی اعزاز سمجھیں ،جس میں جتنا ظرف ہو اتنی بات کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل  تاریک ہی ہوتا ہے،نعیم الحق

    عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے،نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے، عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اس قسم کے رجحان کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے، عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عدالت کی توہین کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے، عدلیہ کی توہین آئین کیخلاف ہے، بیان دینےوالوں کو سزا دینے کی ضرورت ہے، رجحان کو ختم کرنا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتاہے، جب بھی غلطی ہوتسلیم کرکے معافی مانگ لینی چاہیے۔

    گذشتہ روز رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کے حوالے سے جیسے ہی فیصلہ ہوگا کپتان اعلان کریں گے، عوام سنہرے دور کے لیےتیار ہوجائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی وزراکااعلان کپتان جلد کریں گے جبکہ حلف برداری میں سربراہان مملکت بلانےکافیصلہ نہیں کیا۔