بی آئی ایس ای سوات بورڈ نے آج بروز ہفتہ دوپہر2 بجے گیارہویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ ون) کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا ہے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) 30 اگست 2025 کو جن طلبا کا رزلٹ جاری کیا ہے ان کا تعلق سوات اور شانگلہ کے اضلاع سے ہے جنھوں نے اس سال کے شروع میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دیے تھے۔
بی آئی ایس ای سوات بورڈ کی جاری کردہ گیارہویں جماعت کے نتائج چیک کرنےکا طریقہ
طلبا درج ذیل طریقوں سے اپنے نتائج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، پہلا طریقہ کار: سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن نتائج چیک کیے جاسکتے ہیں، سرکاری ویب سائٹ کے "نتائج” سیکشن پر جائیں اور اپنا رول نمبر درج کریں، "سب مٹ” پر کلک کرکے نتیجہ دیکھیں۔
دوسرے طریقہ کار کے تحت اسی نتائج کے صفحہ پر نام سے اپنا رلزٹ تلاش کرنے کا اختیار منتخب کریں، امتحانی ریکارڈ کے مطابق اپنا پورا نام درج کریں اور اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے "سب مٹ” پر کلک کریں۔
تیسرے طریقہ کار کے تحت ایس ایم ایس سروس کا استعمال کیا جاسکتا ہے، وی طلبا جن کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی میسر نہیں وہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کوڈ 9818 جو کہ تمام کے پی کے بورڈز کے لیے قابل اطلاق ہے، اپنا رول نمبر ٹائپ کریں اور اسے 9818 پر بھیجیں، طلبا کو نتائج کی تفصیلات بذریعہ ایس ایم ایس موصول ہوجائے گی۔
اس کے علاوہ ایک چوتھا طریقہ کار بھی طلبا کےلیے دستیاب ہے، تمام نتائج پر مشتمل آفیشل گزٹ بھی نتائج کے اعلان کے بعد سرکاری ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
https://urdu.arynews.tv/fbise-hssc-part-1-2-results-2025/