Tag: طلباء

  • طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد(4 اگست 2025) پاکستانی انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹس جلد ہی غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے براہ راست قبول کیے جائیں گے۔

    انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹس کو بہت جلد غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے براہ راست تسلیم کیا جائے گا۔

    انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ایک انٹرویو میں سرٹیفیکیشن کے عمل کو جدید اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے اصلاحات کے سلسلے کی تفصیل بتائی ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ IBCC برطانیہ کے ECCTIS کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے تاکہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے پاکستانی انٹرمیڈیٹ قابلیت کو براہ راست تسلیم کیا جا سکے۔ اسی طرح کی پیش رفت دیگر ممالک اور بین الاقوامی تعلیمی بورڈز کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 29 تعلیمی و ٹیکنیکل بورڈز کی آن لائن ویری فکیشن شروع ہو چکی ہے، اور مدارس کے علوم کی بھی تصدیق کا عمل آن لائن ہو جائے گا۔

    ویزا اور امیگریشن سے متعلق خبریں

    انہوں نے کہا کہ اب تصدیق کے لیے لفافے کی شرط ختم کر دی گئی ہے جبکہ تمام بورڈز کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرکزی ڈیٹا بیس میں جمع کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی غیر ملکی بورڈز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر ملاح کے مطابق طلبا کی سہولت کے لیے آن لائن ایکولینس و اٹیسٹیشن کا نظام، QR کوڈ سرٹیفکیٹس، SMS/ای میل نوٹیفکیشنز اور کسٹمر سپورٹ ڈیسک بھی قائم کر دی گئی ہے۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک کے ساتھ پاکستانی اسناد کی براہ راست منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے۔

  • پاکستان نے  طلباء کی کورونا ویکسینیشن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    پاکستان نے طلباء کی کورونا ویکسینیشن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان نے 12 سے 17 سال کے طلباء کی ویکسی نیشن میں اہم سنگ میل عبور کرلیا اور 70فیصد طلباء کی مکمل ویکسی نیشن کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12 تا 17 سالہ طلباء کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے ، جس میں 11.3 ملین طلباء میں سے 70 فیصد کی مکمل ویکسینیشن کرلی گئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ طلباء کی کورونا ویکسی نیشن یکم ستمبر سے شروع کی گئی، جس کے بعد سے اب تک 86 فیصد طلبا نے کم ازکم ویکسی نیشن کا ایک ڈوز لگوالیا ہے۔

    خیال رہے ذرائع وزارت صحت نے ملک بھر میں ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کے اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جس کے مطابق 43 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں ویکسی نیشن کی اہل 64 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ مکمل و جزوی ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہوچکی ہے۔

  • سعودی عرب میں طلباء کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سروس

    سعودی عرب میں طلباء کے لیے جدید ٹرانسپورٹ سروس

    ریاض: سعودی عرب میں اسکولوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے امتحانات کے دوران اسکولوں کو جدید ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کے تحت چلنے والے اسکولوں 18 ہزار اسکولوں کے 12 لاکھ طلباء وطالبات سعودی کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

    ایجوکیشن ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے 25 ہزار گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جس کے لیے 28 ہزار ڈرائیور، تکنیکی ماہرین، سپروائزر اور انتظامیہ کے کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    سعودی وزارت تعلیم کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے طلباء کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب میں اپنے زیر انتظام چلنے والی 6 ہزار 651 بسوں کی حفاظتی جانچ پڑتال کی ہے۔

    ایجوکیشن ہولڈنگ کمپنی نے طلباء، والدین اور ڈرائیوروں کو حفاظتی انتظامات متعارف کروانے کی آگہی مہم کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے بارے میں بتایا جائے گا۔

    سعودی عرب میں 15 ہزار اسکولوں کے 10 لاکھ سے زیادہ طلباء کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 50 ہزار مختلف گاڑیاں موجود ہیں۔ اسکول بسوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے متعدد پائلٹ منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

  • طلباء کی رہائی کےلیے ہانگ کانگ میں مدر مارچ

    طلباء کی رہائی کےلیے ہانگ کانگ میں مدر مارچ

    ہانگ ہانگ سٹی : ہانگ کانگ میں متنازع بل کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے طلبا کی رہائی کے لیے 10 ہزار سے زائد مائیں سڑکوں پر نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی سڑکوں پر اپنی نوعیت کا انوکھا ترین احتجاج کیا جا رہا ہے اس احتجاج میں صرف مائیں شامل ہیں جن کا مطالبہ حکومت مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کے جرم میں گرفتار بیٹوں کی باعزت رہائی ہے۔

    اس احتجاج کو ’مدر مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں 10 ہزار سے زائد مائیں شریک ہیں، احتجاجی ماؤں نے موبائل کی ٹارچ لائٹ کو جلا کر اپنے ہاتھ اس طرح بلند کر رکھے تھے جیسے امن کی مشعلیں تھامی ہوں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ماؤں نے بینرز ٹھا رکھے تھے جس میں طلبا کی رہائی کے مطالبے درج تھے اور حکومت کے ملزمان کو چین حوالگی کے متنازع بل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

    واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی حکومت نے ملزمان کی چین کو حوالگی کا بل منظور کیا تھا جس کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے اور سڑکیں بند کردی تھیں، ہانگ کانگ کی منتظم اعلیٰ نے بل معطل کردیا تھا تاہم مظاہرین بل کی منسوخی پر بضد رہے۔

  • چترال : برفانی تودہ میں دبے آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی

    چترال : برفانی تودہ میں دبے آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی

    چترال: برفانی تودہ میں دبے زندگی کی تلاش کی تلاش جاری ہے، آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں حکام کے مطابق برف کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد تاحال ملبے تلے دب گئے تھے جس میں سے دو لاش نکالی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز وادی سوسوم کے علاقہ گرم چشمہ روڈ پر پیش آیا، اس واقعے میں نو طالبعلم میں جان سے گئے ہیں جو پرچے دینے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔

    حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کی گئی ہیں جس میں اب تک دو طالبعلم کی لاش نکالی گئی ہے جبکہ باقی افراد اب بھی برف تلے دھبے ہوئے ہیں۔

  • بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے کا فراڈ

    بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے کا فراڈ

    ایبٹ آباد : بیرون ملک تعلیم کے نام پر طالب علموں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کے متاثرہ طلباء سراپا احتجاج بن گے۔

    مظاہرین نے حکومت سے تعلیمی ادارے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ طالب علموں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ان سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجنئیرنگ کے کورس کرانے کیلئے ان سے کڑوڑوں روپے وصول کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کی ڈگری ایڈیکسل یوکے سے رجسٹرڈ ہے تاہم کورس مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ کوئی بھی ڈگری یوکے سے رجسٹرڈ نہیں، اور کالج انتظامیہ کالج بند کرکے فرار ہو گئی ہے۔

    کالج انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ عہدیدار ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بطور پروفیسرز اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

    طلباء کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھی درخواست دے دی ہے، طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا مستقبل تاریک کرنے والی انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔