Tag: طلبا کا احتجاج

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر کتنے لاکھ روپے میں لیک کیا گیا؟

    سکھر : ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کرنے طلبا نے انکشاف کیا 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کیخلاف طلبا نے احتجاج کیا اور قومی شاہراہ بند کر دی، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین نے کہا کہ 10 لاکھ روپے میں انٹری ٹیسٹ کا پیپر لیک کیا گیا، اس طرح پیپر پیسوں کےعوض ملنے لگے تو میرٹ کا کیا ہوگا۔

    دوسری جانب خیرپور میں ببرلو قومی شاہراہ پر طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا ، طلبہ کےاحتجاج کےباعث قومی شاہراہ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہواسیٹیں پیسوں کےعوض فروخت کی گئی، ہر سال پیپر لیک کرکے میرٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    گذشتہ روز ڈاؤیونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس کے مطابق ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 366 امیدوار کامیاب قرار پائے اور شرح 58 اعشاریہ 79فیصد رہی۔

    ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں 38ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے، اوجھا اور این ای ڈی ٹیسٹ سینٹرز میں 12ہزار 572 امیدواروں نےحصہ لیا۔

    دونوں مراکز سے ایم بی بی ایس کیلئے اہل امیدواروں کی تعداد 6ہزار 947 تھی جب کہ دونوں مراکز سے بی ڈی ایس کیلئےاہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 941 تھی۔

    یاد رہے کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

    طلبا کا کہنا تھا ایم ڈی کیٹ کے تقریباً سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آؤٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔

    طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارواسلوک کےباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

  • سوشل میڈیا پر  پیپر لیک!  طلبا  کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر پیپر لیک! طلبا کا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مطالبہ

    کراچی : طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات اور ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طلبا نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

    طلبا نے کہا ایم ڈی کیٹ کے تقریباً سوالات اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا پرچہ ایک جیسا ہی تھا، ٹیسٹ کومسترد کرتے ہیں، پرچہ ہرسال امتحان سے ایک رات قبل آؤٹ ہوتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا۔

    طلبا نے سوشل میڈیا پر لیک پیپر کی تحقیقات، ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کردیا اور کہا نارواسلوک کےباعث متعددطلباٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکے۔

    کندھ کوٹ میں بھی میڈیکل ٹیسٹ میں پرچہ آؤٹ ہونے کیخلاف طلبا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا ڈاؤ انتظامیہ نے کروڑوں روپے لیکر مافیاکیساتھ پرچہ آؤٹ کیا، پرچہ آؤٹ کرکےسیکڑوں طلبا کےحق پرڈاکاڈالا گیا، ہم اس جعلی میڈیکل انٹری ٹیسٹ کو نہیں مانتے۔

    دوسری جانب ڈاکٹروں نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پرچہ وقت سےپہلےباہر آنے کے خلاف عدالت میں جانے اور احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اس حساس معاملےپرڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے تنازع پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ امیدواروں کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے تقریباً پچھتر فیصد سوالات سوشل میڈیا پر ایک رات قبل آؤٹ ہونے والے پرچے سے لیے گئے تھے، ہماری انتظامیہ سے شکایات جمع کروانے کی کوشش بھی ناکام رہی اگر اس بار بھی ماضی کی طرح نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

  • حیدرآباد: وزیراعظم کی 58 گاڑیوں کے ہمراہ آمد، ٹریفک جام، احتجاج

    حیدرآباد: وزیراعظم کی 58 گاڑیوں کے ہمراہ آمد، ٹریفک جام، احتجاج

    حیدر آباد: جلسے کے لیے حیدرآباد آمد پر وزیراعظم کے قافلے میں 58 گاڑیاں شامل تھیں جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا، طلبا نے احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    اطلاعات ہیں کہ ان کے قافلے میں 85 گاڑیاں شامل تھیں، قافلے کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ سڑکیں بند کردی گئیں،گل سینٹر پر ٹریفک جام میں دو ایمبولینسز پھنس گئیں۔

    اسی سے متعلق: وزیر اعظم کا حیدر آباد میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنانے کا اعلان 

    وزیراعظم نواز شریف کی ورکرز کنونشن سینٹر آمد پر طلبا نے بھرپو احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگادیے۔

    اطلاعات ہیں کہ طلبا جام شورو تا حیدرآباد سڑک بند کرنے کے خلاف مشتعل تھے اور اسی لیے احتجاج کررہے تھے

  • سین تیاگو:  تعلیمی اصلاحات کےخلاف طلبا کا احتجاج

    سین تیاگو: تعلیمی اصلاحات کےخلاف طلبا کا احتجاج

    سین تیاگو: چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں تعلیمی اصلاحات کےخلاف طلبا نے کااحتجاج، پولیس نے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق چلی کے دارالحکومے سن تیاگو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف بزاروں کی تعداد میں طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا.
    سین تیاگو میں احتجاج کرنےوالے طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے اورواٹرکینن کااستعمال کیا،طلبا وزارت تعلیم کے دفتر میں احتجاجی مراسلہ جمع کراناچاہتےتھے.

    پولیس نے مڈھ بھیڑ کےبعدمتعدداحتجاجی طلباکوحراست میں لےلیا،طلبا تعلیمی نظام میں بہتری کی سست رفتاری کےخلاف احتجاج کررہے تھے.

    پولیس سے احتجاجی مظاہرین کی مڈھ بھیڑ میں 140 چالیس طلبا کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ احتجاج کے دوران ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا.

    چلی میں طلبا کا تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج*

    یاد رہے کہ چلی کی صدر نے غریب طلباء کے لیے مراعات، نئے اسکول اور ہر طالب علم کے لیے یونیورسٹی سطح کی تعلیم مفت کرنے کا وعدہ کیا تھا.صدر کی جانب سے تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد نہ ہونے پر طلبا سراپا احتجاج ہیں.