Tag: طلبا

  • برطانیہ میں طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر جمع کرنے والے استاد کو پانچ سال قید

    برطانیہ میں طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر جمع کرنے والے استاد کو پانچ سال قید

    لندن : انگلینڈ میں سابق ٹیچر کو نو عمر طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز جمع کرنے کے الزام میں 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسکول ٹیچر الارِک بریسٹو نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاﺅنٹ بنا کر خود کو پندرہ سالہ لڑکی ظاہر کیا اور جس اسکول میں تدریس سے وابستہ تھا، وہاں کے تقریبا 200 طلبا سے آن لائن غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کا اصرار کرتا رہا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ الارِک بریسٹو نے 12 سے 16 سال کے لڑکوں سے جعلی اکانٹس کے ذریعے رابطہ قائم کیا اور ان کی تقریبا 1 ہزار سے زائد برہنہ تصاویر اور ویڈیوز جمع کیں۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی عدالت نے الارک بریسٹو کو بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمے میں سزا سنائی ہے، جج پیٹرکوک نے دوران سماعت کہا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر جعلی عمر کے اعتبار سے اپنی ہی عمر کے 200 بچوں کو نشانہ بناچکا ہے۔

    عدالت نے سابق ٹیچر کا نام جنسی بدفعلی کے مرتکب مجرمان کی فہرست میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ تم دوہری زندگی گزار رہے تھے، دن میں تعلیم کے فروغ میں مصروف لیکن رات میں گمراہ کن زندگی گزار رہے تھے۔

    جج کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تم مستقبل میں بھی اسی طرح کے جرائم کرو گے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مجرم کے ذاتی لیپ ٹاپ سے بڑی تعداد میں غیر اخلاقی تصاویر حاصل کیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیچر نے تسلیم کیا کہ وہ جعلی اکانٹس بنا کر طلبا کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا تھا، لیکن ان بچوں سے بدفعلی یا جنسی تعلقات رکھنے کی کبھی خواہش ظاہر نہیں کی۔

  • طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں‘ شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ویمن کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    دنیا میں کامیابی کے لیے صبح جلدی اٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔

    شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کےلوگ غیرت مند، اصول پسند ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑدیں، میرا بس چلے تو اسمارٹ فون پرپابندی لگا دوں۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں، ہمارے معاشرے جیسی ماؤں کی مثال نہیں ملتی۔

    بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنے والد کے لیے اپنا سیاسی مستقبل ختم کررہے ہیں، اگر بلاول کرپشن کے خلاف باہرنکلتا تو قومی ہیرو ہوتا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی حکومت میں ٹرین کا پہیہ چلا دیا ہے، گزشتہ حکومت نے ریلوے پر توجہ نہیں دی۔

  • قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج ‘ 70 طلبہ گرفتار

    قائد اعظم یونیورسٹی میں احتجاج ‘ 70 طلبہ گرفتار

    اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل میں خلل ڈالنے اوراحتجاج کرنے والے 70 طلبہ کو پولیس نے گرفتارکرکےمختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریسی عمل سولہ روز معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا، آج بھی طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 70 طلبا کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور یونیورسٹی میں صورت حال قابو میں ہے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کا طلبہ نے تدریسی عمل روکنے کی کوشش کر رہے تھے، طلبہ کو تدریسی عمل معطل کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل قائد اعظم یونیورسٹی میں دو ہفتوں سے جاری طلبہ کا احتجاج مذاکرات کامیاب ہونے پرختم ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے پیش کیے جانے والےمطالبات میں سے ایک کو مانتے ہوئے فیسوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےزیراہتمام انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکوہوگا

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےزیراہتمام انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکوہوگا

    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو ہوگا،65 ہزار امیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں 65 ہزار امیدوار 5500 نشستوں کے لیے امتحان دیں گے جن میں 41 ہزارطالبات جبکہ 24 ہزارطلبہ شامل ہیں۔

    طلبہ ایم بی بی ایس کی 3405 جبکہ بی ڈی ایس216 نشستوں کے لیے ٹیسٹ دیں گے، 21 نجی کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 2590 ،بی ڈی ایس کی 555 نشستوں پرٹیسٹ ہوگا۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے انٹری ٹیسٹ کے لیے13 شہروں میں 28 امتحانی مراکز کا انتظام کیا ہے جن میں 5500 نگران جبکہ ایک ہزار سپرنٹنڈنٹس ڈیوٹی دیں گے۔

    انٹری ٹیسٹ کے لیے لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور ملتان میں سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اورحسن آباد میں مراکزبنائے جائیں گے۔


    میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والا ملزم گرفتار


    خیال رہے کہ آج صبح پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے والے ملزم راؤ بلال کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم راؤ بلال نجی ایئرلائن کی پروازسے قطرفرارہونے کی کوشش کررہا تھا،ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔


    عدالت کا پنجاب کے میڈیکل کالجزکودوبارہ انٹری ٹیسٹ لینےکا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجزمیں داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ کے نتائج مسترد کردیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام 20 اگست کو منعقد کیے گئے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تفتیشی ٹیم چیف سیکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملائیشین طلبا کا شاہ رخ خان کو انوکھا خراج تحسین

    ملائیشین طلبا کا شاہ رخ خان کو انوکھا خراج تحسین

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی شہرت پوری دنیا میں ہے اور صرف پاکستان یا ہندوستان میں ہی نہیں، ان کے مداح رنگ، نسل اور زبان کی قید سے آزاد پوری دنیا میں موجود ہیں۔

    حال ہی میں ملائیشیا کی ایک یونیورسٹی میں طالب علموں نے شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کا گانا ’جنم جنم‘ گا کر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

    ملائیشیا کی مینیجمنٹ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے اپنے سالانہ کانوکیشن کے موقع پر یک زبان ہو کر شاہ رخ خان کا گانا گایا۔ ملائیشین طلبا کے لیے گانے کی زبان نہایت اجنبی تھی مگر جس طرح انہوں نے روانی سے گانا گایا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے لیے انہوں نے ہفتوں مشق کی ہوگی۔

    ملائیشین طلبا کا یہ خراج تحسین دیکھ کر شاہ رخ خان بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان طلبا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر ڈالا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی فلم رئیس کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • کس ملک کے طلبا سب سے زیادہ ذہین ہیں؟

    کس ملک کے طلبا سب سے زیادہ ذہین ہیں؟

    دنیا کی بیشتر آبادی اس وقت کسی نہ کسی قسم کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ خواندگی کی تعریف کے مطابق ہر وہ شخص جو تھوڑا سا لکھ اور پڑھ سکتا ہو خواندہ کہلایا جائے گا۔

    لیکن دنیا کی ترقی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی مرہون منت ہے۔ جن ممالک میں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی، یقیناً وہ ہر شعبہ میں ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا۔

    دنیا کی عظیم درسگاہ آکسفورڈ کی سیر کریں *

    تاہم حال ہی میں تنظیم برائے معاشی تعاون اور ترقی او ای سی ڈی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کن ممالک کے طلبا سب سے زیادہ ذہین اور فعال ہوتے ہیں۔

    رپورٹ میں شامل فہرست کے مطابق جاپان کے طلبا سب سے زیادہ ذہین اور مستعد ہوتے ہیں۔ اس رپورٹ کے لیے طلبا کے تعلیمی امتحانات اور ان کی عملی زندگی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    فہرست میں شامل دیگر ممالک یہ ہیں۔

    فن لینڈ
    نیدرلینڈز
    آسٹریلیا
    ناروے
    بیلجیئم
    نیوزی لینڈ
    انگلینڈ
    امریکا
    چیک ری پبلک

    اس فہرست میں وہ ممالک شامل نہیں جن کی جامعات بین الاقوامی معیار کی اور دنیا کی بہترین جامعات میں سے ایک تصور کی جاتی ہیں جیسے سنگا پور اور جنوبی کوریا۔ ان دونوں ممالک میں خواندگی کی شرح بھی 96 فیصد سے زائد ہے تاہم یہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

    ماہرین کے مطابق اس فہرست نے دنیا کے بہترین تعلیمی نظام کا دعویٰ کرنے والے ممالک کی اہلیت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

    پاکستان میں 2 کروڑ بچے تعلیم سے محروم *

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈگری تو کہیں سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن اہم یہ ہے کہ وہ ڈگری طلبا کو زندگی میں کیا دے سکتی ہے؟

    اس فہرست میں دنیا میں 100 فیصد شرح خواندگی رکھنے والا یورپی ملک انڈورا بھی شامل نہیں۔ مزید یہ کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح خواندگی رکھنے والے سرفہرست 10 ممالک میں سے صرف 2 ممالک فن لینڈ اور ناروے ہی اس فہرست میں شامل ہوسکے۔

    japan-2

    ان دونوں ممالک میں شرح خواندگی 100 فیصد ہے اور او ای سی ڈی کی مذکورہ رپورٹ کے مطابق ان دونوں ممالک کے طلبا نہایت ذہین پائے گئے ہیں۔