Tag: طلبہ تنظیم

  • تعلیمی اداروں میں احتجاج پر پابندی عائد، طلبہ تنظیمیں برہم

    تعلیمی اداروں میں احتجاج پر پابندی عائد، طلبہ تنظیمیں برہم

    نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا کے تعلیمی اداروں میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرالا ہائی کورٹ نے ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں احتجاج یا مظاہرہ کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردیْ

    جج سوریش کمار کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہرے سے تعلیمی نظام متاثر ہوتا ہے، اسکول اور کالجز میں صرف نصابی سرگرمیاں ہوں گی۔

    عدالتی حکم کے مطابق طالب علموں کو زبردستی کسی قسم کے مظاہروں میں شریک ہونے کے لیے دباؤ بھی نہیں ڈالا جائے گا، طلبہ گروہوں کو تعلمی نظام متاثر کرنے نہیں دیں گے۔ طلبہ تنظیموں نے پابندی مسترد کردی۔

    نئی دہلی : انتہا پسندوں نے نام پوچھ کر مسلم نوجوان کو گولی ماردی، ویڈیو دیکھیں

    خیال رہے کہ کیرالا کی عدالت میں مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے احتجاج کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس سے متعلق سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مظاہروں پر پابندی عائد کردی۔

    دوسری جانب دہلی میں مسلمانوں پر آرایس ایس اور بی جے پی کےغنڈوں کے حملے جاری ہے ، حملوں میں اب تک20 مسلمان شہید جبکہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔ کئی دکانوں، گھروں اور پٹرول پمپس کو لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی ہے۔

  • طلبہ تنظیم اور  گارڈز میں تصادم ، پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

    طلبہ تنظیم اور گارڈز میں تصادم ، پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور سیکیورٹی گارڈز میں ہونے والے تصادم کے سبب جامعہ میدان جنگ بن گئی جس کے سبب متعدد طلبا و گارڈز زخمی ہوگئے۔


    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ حسن حفیظ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر ایک میں ایک طلبا تنظیم کے ارکان مشرقی پاکستان کے حوالے سیمینار کررہے تھے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈز وہاں پہنچے اور کہا کہ جب تک جامعہ کی انتظامیہ اجازت نہیں دے گی وہاں تقریب منعقد نہیں ہوسکتی۔

    اس معاملے پر دونوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور اتنا بڑھ گیا کہ جامعہ میدان جنگ بن گئی، دونوں طرف سے لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی گارڈز اور طلبا تنظیم کے دو ارکان زخمی ہوگئے جھگڑا بہت دیر تک چلتا رہا بعدازاں پولیس پہنچ گئی۔

    جامعہ کی انتظامیہ نے مطالبہ کیا کہ طلبا تنظیم کے ارکان کو گرفتار کیا جائے تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کسی طالب علم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔