Tag: طلبہ و طالبات

  • سرکاری جامعات کا معیار کمزور ہوا تو طلبہ نجی جامعات کا رخ کرینگے، اساتذہ کا کھلا خط

    سرکاری جامعات کا معیار کمزور ہوا تو طلبہ نجی جامعات کا رخ کرینگے، اساتذہ کا کھلا خط

    سرکاری جامعات میں ترمیمی ایکٹ کا معاملہ پیچیدہ صورت اختیار کرگیا ہے، سرکاری جامعات میں تدریسی عمل چھٹے دن بھی معطل رہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج بھی سندھ بھر کی جامعات میں احتجاجی مظاہرے ہوں گ، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اور فپواسا کے رہنما آج پریس کلب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، اساتذہ نے طلبہ و طالبات اور والدین کے نام کھلا خط جاری کردیا ہے۔

    انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے طلبہ و طالبات اور والدین کو مہم میں شامل ہونے کی دعوت دیدی ہے، اساتذہ نے طلبا کے نام جاری خط میں کہا کہ سرکاری جامعات کا معیار کمزور ہوا تو طلبا مجبوراً نجی جامعات کارخ کریں گے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ بیورو کریٹس کو وائس چانسلر کے طور پر تعینات کرنے سے نظام تعلیم کمزور ہوگا، این او سی کی غیرضروری شرط مسائل مالی وسائل کی کمی تحقیقی سرگرمیوں کو کمزور کرے گی۔

    اساتذہ کے خط میں کہا گیا کہ یہ وقت تعلیم حاصل کرنے کا نہیں بلکہ اپنی تعلیم کے تحفظ کا وقت ہے، سب نے ملکر جدوجہد نہ کی تو جامعات بھی اسکولوں، کالجز اور تعلیمی بورڈ کی طرح غیر معیاری بن جائے گی۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ طالبعلم اپنے دوستوں رشتہ داروں اور کلاس روم میں اس بات کو اجاگر کریں، سوشل میڈیا پر اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔

    سیکریٹری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر معروف بن رؤف کی جانب سے سندھ بھر کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے نام خط میں مزید کہا گیا کہ والدین اور اساتذہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔

  • طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    لاہور کی عدالت نے صوبہ پنجاب کے تمام اسکول اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کردی۔

    اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ نہ دینے والے اسکول و کالجز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن عدالتی احکامات نہ ماننے والے اسکول و کالجز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

    اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور دھند کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

    عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے اسکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیا جائے اور ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔

    علاوہ ازیں معزز عدالت نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردو نواح میں درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔

  • طلبہ کیلئے کون سے ممالک اور یونیورسٹیز بہترین ہیں؟ جانیے

    طلبہ کیلئے کون سے ممالک اور یونیورسٹیز بہترین ہیں؟ جانیے

    پاکستانی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد تعلیم کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی خواہاں ہے، گزشتہ چند سال کے دوران ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    ان طلباء کا مقصد وہاں تعلیم کے ساتھ بہتر ملازمت کا حصول بھی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحتیوں سے اپنے معاشی مستقبل کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختیار احمد نے طلباء و طالبات کو مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چند سال کے دوران سامنے آنے والے ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر طلباء و طالبات اور ان کے والدین مستقبل کے حوالے سے خدشات کا شکار ہوتے ہیں اور اس کا کوئی حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    آئی ٹی ایجوکیشن میں اسکالر شپ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مختلف ترقی یافتہ ممالک کی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ پاکستانی گریجویٹس کی خدمات حاصل کی جائیں اور اس کیلئے وہ ہم سے باقاعدہ رابطے میں رہتی ہیں۔

    اسکالر شپ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، چین، جرمنی، برطانیہ، روس اور ہنگری نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالر شپس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

    ڈاکٹر مختیار احمد نے بتایا کہ جو بھی اسکالر شپ آتی ہیں ان کو تمام ذرائع ابلاغ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جاتا ہے تاکہ کوئی بھی طالب علم اس سے استفادہ لے سکے۔

  • کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کالجز کےطلبہ وطالبات کا تھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان میں خطرناک مرض تھیلیسیما سے بچاو کیلئے بڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں۔ سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    حکومت سندھ نے نوجوان نسل کو تھیلیسیما سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔سندھ کے سرکاری کالجوں میں طلبہ و طالبات کاتھیلیسیما ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا ہے جو ڈائریکٹر جنرل کالج سندھ کو جلد ارسال کیا جائے گا۔پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے کالجوں میں تھیلیسیما ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    جبکہ ڈائریکٹر جنرل کالجزڈاکٹر ناصر انصارنے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ تھیلیسیما ایک خطرناک مرض ہے ۔ٹیسٹ کا مقصد نئی نسل کو تھیلیسیمیا سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔انٹر کے سرٹیفکیٹ کا اجراء تھیلیسیما ٹیسٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    کراچی : انٹر کے سالانہ امتحانات میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔لیکن کسی بھی سرکاری کالج میں انٹرسال اول کے تدریسی عمل کاآغازنہ ہوسکا،مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلےمکمل نہ ہونے سے نیا سیشن شروع نہ ہوسکا۔

    امتحانات میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے لیکن ہزاروں طلبہ و طالبات اب تک داخلہ سے محروم ہیں۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے امیدواروں کیلئےکلیم سینٹرکی تعدادپندرہ سےکم کرکےصرف تین کردی ہے جبکہ آن لائن داخلہ فارم سےپینسٹھ ہزارسےزائدامیدواروں کےفارم مسترد بھی ہوئےتھے۔

    جس کی وجہ سے امیدوار،والدین کالجزاورمحکمہ تعلیم کے دفاترکے چکرلگانے پرمجبور ہیں، اور جلد تعلیمی سال کے آغاز کے منتظر ہیں۔