Tag: طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج

  • پولیس کے لاٹھی چارج سے آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کی 5 طالبات بے ہوش

    پولیس کے لاٹھی چارج سے آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کی 5 طالبات بے ہوش

    مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کے طلبہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پارکنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کے طلبہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پارکنگ کے تنازعے میں شدت آ گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے طلبہ پر ربڑ کی گولیاں چلائیں، آنسو گیس شیل فائر کیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مطالبات کی منظوری کے لیے یونی ورسٹی طلبہ نے مظفر آباد یونی ورسٹی روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔

    یونی ورسٹی روڈ پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس پر طلبہ بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جواباً پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس سے دو سیکورٹی گارڈز سمیت پندرہ طلبہ زخمی ہو گئے۔

    پولیس کی شیلنگ کے باعث پانچ طالبات بے ہوش ہو گئیں جب کہ پولیس کے ایک اے ایس آئی سمیت تین اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب یونی ورسٹی میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا خطاب

    بے ہوش طلبہ اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تصادم کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بعد ازاں مظاہرین نے پولیس کی ایک موٹر سائیکل کو نذرِ آتش کر دیا۔

    کئی گھنٹے جاری احتجاج اس وقت ختم ہوا جب انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات کام یاب ہوئے جس کے بعد شاہ راہ کو مکمل بحال کر دیا گیا۔

  • سیاسی رہنماؤں کی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت

    سیاسی رہنماؤں کی پشاور یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت

    پشاور: خیبر پختونخوا میں جامعہ پشاور کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد پر سیاسی رہنماؤں نے سخت ردِ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔

    دوسری طرف ترجمان صوبائی حکومت شوکت یوسف زئی کہتے ہیں کہ معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کسی کو من مانی اور ایڈمنسٹریشن پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    [bs-quote quote=”پیپلز پارٹی کا طلبہ پر تشدد کا مقدمہ گورنر کے خلاف درج کرانے کا اعلان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار طلبہ کو فوری رہا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، فیسوں میں اضافے کے نوٹس کے بجائے طلبہ پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات فی الفورتسلیم کیے جائیں، طلبہ پر تشدد کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے۔

    [bs-quote quote=”جماعت اسلامی طلبہ پر لاٹھی چارج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پشاور یونی ورسٹی کے طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی آواز اٹھائی، پی پی رہنما نگہت اورکزئی نے طلبہ پر تشدد کا مقدمہ گورنر کے خلاف درج کرانے کا اعلان کر دیا۔


    تفصیلی خبر یہاں  پڑھیں:  جامعہ پشاور کے طلبہ کا احتجاج، لاٹھی چارج اور پتھراؤ


    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی خان نے بھی طلبہ پر پولیس تشدد کی مذمت کی، کہا واقعہ قابلِ مذمت ہے، پولیس نے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا طلبہ جمہوری حقوق کے لیے قانونی دائرے میں احتجاج کر رہے تھے، فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کوئی جرم نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یونی ورسٹی انتظامیہ کا فرض تھا طلبہ قیادت سے مذاکرات کرتی، جماعت اسلامی طلبہ پر لاٹھی چارج کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔