Tag: طلبہ کرونا

  • کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    کرونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی

    پشاور: کو وِڈ 19 سے متاثرہ طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز میں داخلوں کے خواہش مند 138 طلبہ میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ سے 13 دسمبر کو خصوصی انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ 15 سے 29 نومبر تک متاثرہ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، متاثرہ طلبہ کو پی ایم سی کو آگاہ کرنے اور اپنے ناموں کے اندراج کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

    ذرایع کے مطابق ملک بھر سے 138 طلبہ نے دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے اندراج کرایا ہے، دوسری طرف 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 روز میں کر دیا جائے گا۔

    میڈیکل کالج داخلہ ٹیسٹ منسوخ، عدالت کا اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا حکم

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیےملک بھر سے سوا لاکھ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی، خیبر پختون خوا میں 47 مراکز میں طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز بڑھنے لگے ہیں، متاثرہ طلبہ، ٹیچرز اور اسٹاف ممبران کو گھروں میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان جاری میڈیکل کالجز میں داخلے کا ٹیسٹ بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 نومبر کو لیا جا رہا تھا۔

  • اسکولز کے پہلے 3 دن میں کتنے بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ تفصیل جاری

    اسکولز کے پہلے 3 دن میں کتنے بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ تفصیل جاری

    لاہور: پنجاب بھر میں اسکول کھلنے کے پہلے 3 دنوں میں 34 بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وبا پر قابو پائے جانے کے بعد 15 ستمبر سے ملک بھر میں مرحلہ وار اسکول کھول دیے گئے تھے۔

    ابتدائی تین دنوں میں صوبہ پنجاب میں 34 بچوں میں کرونا وائرس کی منتقلی کی تصدیق کی گئی ہے، گوجرانوالہ میں 24 طلبہ، ننکانہ صاحب میں 7 بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق بھکر میں ایک بچہ، ایک سکول ملازم اور لودھراں میں ایک سکول ملازم میں کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

    کراچی : 88 اساتذہ اور غیر تدریسی عملے میں کوویڈ 19 کی تصدیق

    ترجمان نے بتایا کہ کرونا کیسز کی وجہ سے ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری اسکول شاہ کوٹ اور گیریزن اسکول ننکانہ صاحب کو بند کر دیا گیا ہے۔

    ضلع گوجرانوالہ میں مختلف اسکولوں میں بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک 14746 سرکاری، 1566 پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق اب تک 13796 نمونے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں 34 بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ دو سے زائد بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسکول کو 5 دن کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ جب کہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کر کے ان کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔