Tag: طلبہ

  • ’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘

    ’وزیر اعظم نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دیں‘

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے معاون خصوصی نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    انھوں نے کہا نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے، نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیر اعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے، وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو حکمت عملی مرتب کرنے کا کہا، حقوق کا مطالبہ طلبہ کے بڑھتے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو خوش آیند ہے۔

    فردوس عاشق نے ٹویٹ میں کہا کہ طلبہ نے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے، ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں، نوجوان خصوصاً طلبہ کی محنت اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے، متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسٹوڈنٹ یونینزکی بحالی کے لیے ملک بھر میں طلبہ کا مارچ

    خیال رہے کہ طلبہ تنظیموں نے ملک بھر میں اسٹوڈنٹ یونینز کی بحالی کی تحریک شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں مختلف شہروں میں طلبہ یک جہتی مارچ نکالے گئے، تاہم لاہور میں گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کالج کے گیٹ کو تالے لگا دیے تھے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں طلبہ یونینز پر پابندی کو جمہوریت کے منافی قرار دیا تھا۔

  • بس کنڈیکٹر کا طالب علم کو جان لیوا دھکا، طلبہ کا جی ٹی روڈ پر دھرنا

    بس کنڈیکٹر کا طالب علم کو جان لیوا دھکا، طلبہ کا جی ٹی روڈ پر دھرنا

    اکاڑہ/ منڈی بہاؤالدین: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک بس کنڈیکٹر نے طالب علم کو دھکا دے کر بس سے گرا دیا جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بائی پاس کے قریب دیپالپور روڈ پر ایک طالب علم بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا، طلبہ نے کہا ہے کہ بس کنڈیکٹر نے اسامہ کو دھکا دے کر گرایا۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    طلبہ کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ بائی پاس پر سکینڈ ائیر کا طالب علم اسامہ اقبال اور دیگر طلبہ بس پر سوار ہو رہے تھے کہ اس دوران بس کنڈیکٹر نے اسامہ اقبال کو دھکا دے دیا، ڈرائیور نے بس دوڑانے کی کوشش کی اور اسامہ ٹائر کے نیچے آکر موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا۔

    واقعے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرموقع سے فرار ہو چکے ہیں، طلبہ نے اسامہ کی لاش احتجاجاً جی ٹی روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک بس عملے کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کی مقامی پولیس کی نفری جی ٹی روڈ پہنچ گئی ہے، جہاں مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔

    طلبہ گروہوں میں فائرنگ

    دوسرے واقعے میں پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے دو طلبہ گروہوں میں جھگڑا ہو گیا، اس دوران ایک دوسرے پر آزادانہ فائرنگ کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور جھگڑے میں 4 طلبہ زخمی ہو گئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 2 طالب علموں ارحم اور سرخیل کی حالت تشویش ناک ہے، اسپتال میں ان کی جانیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے، چیئرمین میٹر ک بورڈ

    طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے، چیئرمین میٹر ک بورڈ

    کراچی : چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر امتحانی مراکز میں نقل نہیں ہوتی، طلبہ کی اکثریت محنت کرکے امتحان پاس کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں کے چند اسکولز میں نقل کی شکایت ملتی ہے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ دو سے تین امتحانی مراکز میں نقل کی شکایت پر تمام طلبہ کو بدنام نہ کیا جائے، غفلت کے مرتکب اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے۔

    سعید الدین نے بتایا کہ ویجلینس کمیٹی کو مزید فعال کر دیا گیا ہے، نقل کے رجحان کو ختم کرنے کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر سندھ کے طلبہ کا تشخص خراب کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت میٹرک امتحانات میں نقل روکنے میں ناکام، اے آر وائی نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم نے طلبہ سے پیسے لے کر نقل کرانے کی نشان دہی کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی تھی۔

    کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر حل شدہ پرچے ملنے کا انکشاف ہوا تھا، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کہا تھا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے واٹس ایپ گروپس کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو خط بھیج دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل ہوا تھا جس میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

    کراچی میں تین لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 پرائیوٹ اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    شہرقائد میں طالبات کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

  • جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی

    جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی

    کراچی: جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن انجمن اساتذہ نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی، نئے طلبہ کا جامعہ کراچی میں تدریس کا پہلا دن، اساتذہ نے کلاس ہی نہیں لی۔

    انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سالانہ 400 ملین کی گرانٹ ناکافی ہے، جامعہ کراچی کوطلبہ کے تناسب سے گرانٹ فراہم کی جائے۔

    انجمن اساتذہ کے مطابق انتظامیہ اساتذہ کے مسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں، سیکڑوں اساتذہ کے ایوننگ پروگرام بلز التوا کا شکارہیں۔

    انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی الاؤنس کوتنخواہ کا حصہ بنایا جائے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ڈاکٹر انیلا امبرملک کی زیرصدارت انجمن اساتذہ کے لائحہ عمل اور جنرل باڈی کی تاریخ طے کرنے کے لیے مجلس عاملہ اجلاس ہوا تھا۔

    انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شعبہ جات میں اساتذہ کی بھرتیوں کے اشتہار نہ دینے کے خلاف 21 جنوری سے 24 جنوری تک صبح وشام کی کلاسز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • اسکول کے بچوں‌ پر نظر رکھنے والا اسمارٹ یونی فارم

    اسکول کے بچوں‌ پر نظر رکھنے والا اسمارٹ یونی فارم

    بیجنگ: چین کے ماہرین نے اسکول سے بھاگنے والے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ایسا یونی فارم تیار کیا جو طلباء کی حاضری کو یقینی بنائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء اسکول کے اوقات میں فرار ہوجاتے ہیں، یہ صورتحال والدین اور اسکول انتظامیہ کے لیے تشویش کا باعث تھی جس کا حل ماہرین نے نکال لیا۔

    ماہرین نے ایک ایسا اسمارٹ یونی فارم تیار کیا جس کے ذریعے طلباء پر نظر رکھی جائے گی اور اسی طرح اُن کی زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنے گی۔

    اسمارٹ یونی فارم کا تجربہ جنوبی چین میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔

    مزید پڑھیں: موبائل یاد دلانے والی اسمارٹ جیکٹ

    ماہرین نے یونی فارم میں اسمارٹ چپس نصب کی جو طلباء کے راستے اور اسکول آمد و رفت کی نشاندہی کریں گی، اگر یونی فارم پہنا بچہ اسکول سے فرار ہوا تو اُس کا تعاقب نہ صرف ممکن بلکہ آسان بھی ہوگا۔

    کمپنی نے اسمارٹ یونی فارم کا تجربہ گائجو صوبے کے روشیانگ اسکول میں کیا، ماہرین کی جانب سے 700 بچوں کو اسمارٹ لباس مہیا کیے گئے اور پھر اُن کی ایک ماہ تک نگرانی بھی کی گئی۔

    تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’طلباء کو یونی فارم نومبر میں فراہم کیے گئے، اس کی مدد سے ہم بچوں کی تصاویر بھی حاصل کرسکتے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سولر پاور اسمارٹ بٹوہ، جسے ٹریکر کے باعث چرایا نہیں جا سکتا

    ماہرین کے مطابق اسمارٹ یونی فارم پہننے والا طالب علم اگر بغیر اجازت کمرہ جماعت یا اسکول کی حدود سے باہر جائے گا تو عمارت میں نصب الارم بجنا شروع ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں یہ یونی فارم اسکول سے نکلنے والے بچوں کے چہرے کی بھی شناخت میں مدد کرے گا جس سے یہ معلوم ہوجائے گا کہ کسی طالب علم نے دوسرے کے ساتھ اپنا یونی فارم تبدیل تو نہیں کیا۔

  • آرمی چیف کی طلبہ سے ملاقات، شطرنج کھیلی

    آرمی چیف کی طلبہ سے ملاقات، شطرنج کھیلی

    راولپنڈی: آرمی چیف آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان ہونہار اور لائق نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے، تمام طلبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق مختلف اسکولوں کےطلبہ کےوفد نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کادورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے  مطابق زندگی ٹرسٹ کے زیر انتظام جی ایچ کیو آنے والے طلبہ کےوفد نےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات کی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےخیرسگالی کےتحت طالبہ کیساتھ شطرنج بھی کھیلی اور نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں صلاحتیں بہتر بنانے کی تاکید بھی کی۔

    اس موقع پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہونہاراورلائق نوجوانوں کی دولت سےمالامال ہے۔

    یاد رہے کہ معروف گلوکار شہزاد رائے غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے بانی ہیں یہ این جی او ملک بھر میں بچوں کی تعلیم اور سرکاری اسکولوں کی بہتر حالت کے لیے اپنے پاس سے اقدامات کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں: نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    آئی ایس پی آر نے اس ابت کو بھی تسلیم کیا کہ ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدانوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 1گھنٹےمیں دستاویزات نکلوانےکانظام متعارف

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا 1گھنٹےمیں دستاویزات نکلوانےکانظام متعارف

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک گھنٹے میں طلبہ و طالبات کے لیے دستاویزات نکلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلی بار طلبہ وطالبات کے لیے ایک گھنٹے میں مارک شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ، پاس سرٹیفکیٹ نکلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ وطالبات ایک گھنٹےمیں مارک شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ،پاس سرٹیفکیٹ نکلوا سکیں گے۔

    میٹرک بورڈ کے اس نظام سے موجودہ ہزاروں طلبہ وطالبات کے علاوہ ماضی میں میٹرک کرنے والے لاکھوں افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے میٹرک کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کے دورانیے کو 2 سال سے کم کرکے 6 ماہ کرنے اور اسے اسکولوں کے بجائے بورڈ سے براہ راست جاری کیے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان

    طلبہ کا ریکارڈ اداروں کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘ اجمل خان

    کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اجمل خان کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشت گردوں کا کوئی ونگ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی اجمل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات دیکھنا اداروں کا کام ہے۔

    وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ایک دو واقعات پر ہمیں اتنا زیادہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی پر کام کررہے ہیں اور ہم سیکورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں گے۔


    یونیورسٹی طلبہ کا ڈیٹا سیکیورٹی اداروں کو دینے کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کی مخالفت


    انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طلبا کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے مجھے سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

    وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے ہمیں بتائیں کہ کس طرح جامعہ کی سیکورٹی بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو ڈیٹا فراہم کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔


    خواجہ اظہار قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم سروش سے متعلق اہم معلومات


    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں کررہے جس سے طلبہ پریشان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیریکٹر سرٹیفکٹ لازمی قرارد دینےکا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی مالی حالت بہت بری ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ خسارے میں ہوگا تو تنخواہیں دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔