Tag: طلبی کا اشتہار

  • سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا حمزہ شہباز کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کی حمزہ شہباز کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت کی۔

    ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ فریقین کو نوٹسزکی تعمیل نہیں ہو سکی، جس پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کوبھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیئے ملتوی کر دی۔

    خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتارکرنے سے 10دن پہلےاطلاع دینےکاحکم دیا تھا ، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے چیلنج کیا تھا۔

  • نواز شریف کی واپسی کی کوششیں تیز،  طلبی کا اشتہار جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں چسپاں

    نواز شریف کی واپسی کی کوششیں تیز، طلبی کا اشتہار جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں چسپاں

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رہائشگاہ جاتی امرا اورماڈل ٹاؤن میں چسپاں کر دیا اور کہا نوازشریف کےلندن پتے پر بھی اشتہار بذریعہ ڈاک بھجوائے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نواز شریف کی واپسی کی کوششیں تیز کردیں، اس حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہار رہائشگاہ جاتی امرا اورماڈل ٹاؤن میں اشتہار چسپاں کر دیئے ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماڈل ٹاون میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار چسپاں کیا جبکہ ایف آئی اے کی جانب سےجاتی امرا عملےکو بھی اشتہاروصول کرایا گیا۔

    ایف آئی اے نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا، انکی طلبی کا اشتہار لندن میں بذریعہ ڈاک بھجوایا جا رہا ہے ۔

    یاد رہے دو روز قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف 30 روز میں عدالت پیش ہوں ورنہ انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

  • نوازشریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری، 24 نومبر تک پیش ہونے کی مہلت

    نوازشریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری، 24 نومبر تک پیش ہونے کی مہلت

    اسلام آباد : العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات شائع ہو گئے، جس میں نواز شریف کو 24 نومبر تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے اشتہارات آج کے لاہورایڈیشن میں شائع کرائے گئے۔

    اشتہار میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، 19 ستمبر 2018 کو سزا معطل ہونے پر وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے، اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے۔

    متن میں کہا گیا کہ ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں، جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 1.5 ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ان کی اس ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن کے 2 اخبارات میں شائع ہونے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی، وفاق نے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارڈین لندن میں بھی اشتہار شائع کرنے کی اجازت طلب کر رکھی ہے ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔

  • نواز شریف کی طلبی کا اشتہار تیار ، 24 نومبر کو عدالت میں طلب

    نواز شریف کی طلبی کا اشتہار تیار ، 24 نومبر کو عدالت میں طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کردیا،  جس میں نواز شریف کو  24 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے  نواز شریف کی طلبی کا اشتہار بنوا کر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے حوالے کردیا۔

    نوازشریف کی طلبی سے متعلق اشتہاری دستاویز5 صفحات پرمشتمل ہیں ،اشتہار میں گہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں جبکہ اشتہارمیں نواز شریف کی ایون فیلڈ ،العزیزیہ کیس میں سزا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    اشتہار میں نواز شریف کے ایون فیلڈ اور العزیزیہ کا الگ الگ حوالہ دیا گیا ہے۔

    رجسٹرار آفس نے کہا کرمنل پروسیجر 87 کے تحت کارروائی کریں گے، سارا معاملہ عدالتی احکامات کے عین مطابق کریں گے ، طلبی کا اشتہار دونوں اخبارات میں کواٹر پیج میں تشہیر کیا جائے گا، اشتہار پبلش ہونے کے بعد عدالتی احکامات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے عدالت نے 2 اخبارات میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس سے اشتہارات کی مد میں 60 ہزار روپے ہائی کورٹ رجسٹرارآفس کو مل گئے تھے۔

    خیال رہے اسلام آبادہائی کورٹ نے نواز شریف کے اشتہارجاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 دن کے اندر اگر ملزم پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیا جائے۔