Tag: طلبی

  • نیب طلبی کے باوجود غیرحاضری، خواجہ آصف نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    نیب طلبی کے باوجود غیرحاضری، خواجہ آصف نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    راولپنڈی: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں میں خواجہ آصف کو آج طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا جسے انہوں نے ہوا میں اڑا دیا۔

    سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کو طلبی کے ساتھ تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے پیش نہ ہونے سے متعلق خط لکھ کرنیب کوآگاہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا 3اپریل کو ملک واپس آنے کا امکان ہے۔

    نیب راولپنڈی نے 29 مارچ کو اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کوسمن جاری کیا تھا ۔

    عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ثبوت نیب کے حوالے کردیے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کیے تھے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا تھا جس میں سابق وزیرخارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیرملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

  • منی لانڈرنگ کی تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو آج صبح طلب کرلیا

    منی لانڈرنگ کی تحقیقات، نیب نے میاں منشا کو آج صبح طلب کرلیا

    لاہور: منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے نیب نے آج میاں منشا کو صبح دس بجے طلب کرلیا، تین رکنی ٹیم تفتیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے 3 رکنی ٹیم میاں منشا سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی، جس کے لیے انہیں آج صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

    نیب حکام کے مطابق میاں منشا کو کہا گیا ہے کہ وہ 2010 میں لندن میں خریدے گئے ہوٹل کی تفصیلات مہیا کریں، جبکہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر سے برطانیہ میں ہوٹل خریدا، رقم غیر قانونی طور پر پاکستان سے برطانیہ منتقل کی گئی۔

    خیال رہے کہ درخواست گزار گزشتہ ماہ نیب میں اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، جبکہ نیب منی لانڈرنگ کی تحقیقات سپریم کورٹ کے احکامات پر کررہی ہے۔


    پچانوے ملین ڈالرکی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ، میاں منشا 17 اگست کو طلب


    قبل ازیں نیب ذرائع نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میاں منشا کے خلاف پاکستان ورکر پارٹی کے فاروق سہلریا نے درخواست دی تھی، فاروق سہلریا کو الیکشن سےقبل طلب کرکے بیان ریکارڈ کرچکا ہے۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ میاں منشا نے 95 ملین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے، ایم سی بی بینک، نشاط گروپ، ڈی جی خان سیمنٹ میاں منشا کی ملکیت ہیں جبکہ آدم جی انشورنس اور نشاط پاورکمپنیاں بھی میاں منشا کی ملکیت ہیں۔

    خیال رہے میاں منشانواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل: نشاط چونیاں کے چیف ایگزیکٹو کی آج نیب طلبی

    آشیانہ اقبال اسکینڈل: نشاط چونیاں کے چیف ایگزیکٹو کی آج نیب طلبی

    لاہور: آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل سے متعلق نیب نے نشاط چونیاں کے چیف ایگزیکٹو شہزاد سلیم کو آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہزاد سلیم کو گرفتار فواد حسن فواد کے بیان کی روشنی میں طلب کیا گیا، نیب نے اس سے قبل انہیں 13 اگست کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے شہزاد سلیم کو اربوں روپے کے فوائد دلوائے، سلیم شہزاد ملک کے معروف بزنس مین میاں منشا کے عزیز ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 جولائی کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، فواد حسن فواد پوچھ گچھ کے دوران تفتیشی افسران کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکے جس کے بعد انہیں قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا تھا۔


    آشیانہ ہاؤسنگ کیس: فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز طلب


    بعد ازاں اگلے ہی روز نیب نے فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے جج نے منظور کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ فواد حسن فواد کے غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 8 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ آئل فراڈ کی مد میں قومی خزانے کو 8 ارب کا سالانہ ٹیکا لگایا جارہا تھا، 200 میگاواٹ کے 2 آئی پی پیز پاور پلانٹ 2008 میں لگائے گئے تھے، پاور پلانٹس کی ایکویٹی تقریباً 3.6 ارب روپے زیادہ ظاہر کی گئی۔

  • آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز کی آج نیب طلبی

    آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز کی آج نیب طلبی

    لاہور: آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد چیف ایگزیکٹو چانیاں ملز شہزاد سلیم کو آج نیب نے طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد کے بیان پر آج شہزاد سلیم کو طلب کیا گیا ہے، وہ فواد حسن فواد کے فرنٹ مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    نیب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہزاد سلیم کو تمام دستاویزی ثبوت ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ وہ صبح ساڑھے 10 بجے نیب میں پیش ہوں گے۔

    خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز سنہ 2012 میں ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔


    آشیانہ ہاؤسنگ کیس: فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد چیف ایگزیکٹو نشاط چونیاں ملز طلب


    گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    دوسری جانب دو روز قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد کے غیرملکی اثاثے شہزاد سلیم کے پاس محفوظ ہیں، چونیاں پاور، نشاط پاور سے قومی خزانے کو 80 ارب کا نقصان پہنچایا، دونوں پاور پلانٹ نشاط گروپ کی ملکیت ہیں، دونوں پاور پلانٹس سے سالانہ 8 ارب روپے کا فراڈ ہوتا تھا۔

    خیال رہے کہ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آئل فراڈ کی مد میں قومی خزانے کو 8 ارب کا سالانہ ٹیکا لگایا جارہا تھا، 200 میگاواٹ کے 2 آئی پی پیز پاور پلانٹ 2008 میں لگائے گئے تھے، پاور پلانٹس کی ایکویٹی تقریباً 3.6 ارب روپے زیادہ ظاہر کی گئی۔

  • افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

    افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے 2 روز قبل ہونے والے لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر افغانستان کے نائب سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے افغانستان کے نائب سفیر کو طلب کیا۔ دفتر خارجہ نے لاہور دھماکے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر شدید احتجاج کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار افغانستان سے سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے پاکستان پر حملوں میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس بارے میں تمام معلومات فراہم کی ہیں پھر بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیا جانا باعث تشویش ہے۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 14 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔