Tag: طلب کرلیا

  • نیب نے قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج  طلب کرلیا

    نیب نے قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج طلب کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج ہیڈکوارٹرز میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ کو قومی احتساب بیورو نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، نیب کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطوروزیر اعلیٰ سندھ حکومت کےاثاثوں کے محافظ تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قائم علی شاہ آج 3 بجے نیب ہیڈکوارٹر میں پیش ہوں گے، نیب حکام نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ کردیا۔

    نیب حکام نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ دادو شوگر ملز کو اونے پونے داموں فروخت کرکے نوڈیرو شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد پہنچائے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی رہنما قائم علی شاہ کو ٹھٹہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب کررکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تھا کہ نیب نے 2 مختلف کیسز کے نوٹس لئے ہیں، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتار کر سکتی ہے۔

  • وزراء کی کارکردگی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    وزراء کی کارکردگی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا، جس میں وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا، تمام وفاقی سیکرٹریز  بھی وزیراعظم آفس میں اجلاس میں شرکت کریں۔

    اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  تمام وزرا کی 100دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں‌ کہا تھا  تمام وزرا کی 100دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزرا کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے، شاید کئی وزیر تبدیل کرنے پڑیں۔

    خیال رہے مختلف وزارتوں اورڈویژن کی کارکردگی رپورٹ 27نومبرکوجمع کی گئی تھی، کارکردگی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید میں سخت مقابلہ ہیں ، دونوں وفاقی وزراء نے سو روزہ اہداف بر وقت مکمل کرلئے ہیں ، شیخ رشید نے وزارت میں 2 ارب ،مراد سعید نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا۔

    کامیاب سفارتکاری اور غیر ملکی رابطوں میں تیزی کے شاندار ریکارڈز میں وفاقی وزیر خارجی شاہ محمود قریشی بھی کارکردگی میں آگے ہیں جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سب سے آگے۔

  • پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اور اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اور اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا امتحان بن گئی ہے، پیپلزپارٹی نےاپوزیشن اور اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چھوٹی جماعتیں اچھی بارگینگ کی پوزیشن میں ہیں، اسی لیے ڈپٹی چیئرمین شپ کی مانگ بڑھ گئی ، چیئرمین شپ کیلئے بھی حاصل بزنجو کا نام زیرِگردش ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے، ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بات چیت کی جائے گی، سینیٹ میں کمزور پوزیشن نے ن لیگ کو ق لیگ سے رابطے پر مجبور کردیا۔

    سعد رفیق اور پرویزرشید نے مشاہد حسین سید سے رابطہ کیا اور تعاون طلب کیا۔

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا ہے، جس میں اے این پی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف، بی این پی کو دعوت دی گئی ہے لیکن پی ٹی آئی کومدعو نہیں کیا، شاید آصف زرداری عمران خان کے رویے سے مایوس ہیں۔

    اگر ن لیگ کسی اتحادی جماعت کا امیدوار سامنے لاتی ہے تو ممکن ہے پی ٹی آئی کے سینیٹرز بھی ووٹنگ میں حصہ لیں اور ن لیگ کو کامیابی ملے۔

  • پیپلز پارٹی نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    پیپلز پارٹی نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آج دو بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی فوجی عدالتوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کرینگے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی فوجی عدالتوں پر بریفنگ دی جائے گی،  اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کو بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق تمام پارٹی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے، اجلاس میں پیپلزپارٹی کی مستقبل میں سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ ناراض اراکین کے حوالے سے بھی معاملات اجلاس میں زیرِغور آئے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں جے یو آئی ف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں فوجی عدالتوں کے قیام کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

  • قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا، سیبر گلوبل ڈسٹریبیوشن کمپنی نے بھی واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق سیبر گلوبل ڈسٹریبویشن کمپنی نے قومی ایئرلائن کو تیس لاکھ ڈالر کے واجبات ادا نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے ، سیبر کمپنی کے مطابق پی آئی اے نے اگر واجبات ادا نہ کیے توپی آئی اے سیبر سسٹم بند کردیا جائے جس سے پی آئی اے کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوجائے گا، ذرائع کے مطابق سیبر سسٹم بند ہونے سے قومی ایئرلائن کو ریزرویشن بورڈنگ ، ای ٹکٹنگ ، سمیت دیگر امور متاثر ہوں گے، سسٹم بند ہونے سے پی آئی اے کو یومیہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کوطلب کرلیا

    اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کوطلب کرلیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تیرہ اکتوبرکواستعفوں کی تصدیق کے لئے تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کو پارٹی ورکرزکے استعفوں کی تصدیق کے لئے تیرہ اکتوبرکوطلب کرلیا ہے، اسپیکراسمبلی نے پی ٹی آئی کے پانچ اراکین کے استعفوں کوغیرآئینی قراردیا تھا۔

    پانچوں اراکین نے اسپیکر کے بجائےعمران خان کو استعفے ایڈریس کئے، جن کی تصدیق کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نےعمران خان کو طلب کرلیا ہے۔

    اس سے قبل امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، علی محمد خان اوراسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے کل طلب کیا ہے،عارف علوی، شیریں مزاری اورمنزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    سعودی عرب: واجبات ادا نہ کرنے پرقومی ایئرلائن کی انتظامیہ طلب

    کراچی : سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حج آپریشن کے دوران قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کو واجبات کی عدم ادائیگی پر طلب کرلیا ہے۔

    انتظامیہ کی ٖغفلت اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قومی ائیر لائن کا حج آپریشن کھٹائی میں پڑھ گیا ہے، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا واجبات کی عدم ادائیگی کیلئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو طلب کرلیا ہے، قومی ایئرلائن نے سعودی ایوی ایشن کے واجبات ادا نہیں کئے۔

    سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو سات ملین سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر گذشتہ مہینے حج آپریشن کی اجازت دی تھی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے یقین دہانی کے باوجود واجبات ادا نہ کئے ہیں، سعودی ایوی ایشن نے قومی ائیر لائن کو نوٹس جاری کردیا، قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن سے بات چیت جاری ہے۔