Tag: طلوع آفتاب

  • چاند سے طلوع آفتاب کا نظارہ، حیرت انگیز تصویر سامنے آگئی

    چاند سے طلوع آفتاب کا نظارہ، حیرت انگیز تصویر سامنے آگئی

    امریکہ کی پرائیویٹ کمپنی فائر فلائی ایئرواسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر 2 مارچ کو چاند کی سطح پر پہنچا تھا، اس نے چاند کی سطح پر طلوع ہوتے سورج کی حیرت انگیز تصویر بھیجی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر فائر فلائی نے اس تصویر کو پوسٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہورہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلیو گھوسٹ لینڈر کی جانب سے 3.8 لاکھ کلومیٹر دور چاند سے طلوع ہوتے سورج کی جو تصویر کھینچی ہے، یہ تصویر ایک سیلفی ہے جو سورج کی چمک کی وجہ سے صاف طور پر واضح نہیں ہورہی۔

    ‘ناسا’ کے مطابق بلیو گھوسٹ لینڈر نے چاند پر طلوع ہوتے سورج کو دیکھا ہے، چاند پر ایک نئے دن اور آنے والے دو ہفتوں کی سرگرمیوں کی شروعات ہوئی جس میں چاند گہن اور چاند غروب آفتاب شامل ہے۔ چلو چلیں!

    واضح رہے کہ اس سے قبل زمین سے بیک وقت آسمان پر 7 سورجوں کا نا قابل یقین مشاہدہ کیا گیا تھا۔

    یہ نا قابل فراموش حیرت انگیز منظر چین میں دیکھا گیا اور ایک خاتون کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں سات سورجوں کو ایک قطار میں دیکھا جا سکتا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز ویڈیو چینگڈو اسپتال میں آنے والی وانگ نامی خاتون نے بنائی ہے جس میں 7 سورج ایک قطار میں دے رہے ہیں۔ وانگ نے اس منظر کو نا قابل فراموش قرار دیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین نظارہ متعدد زاویوں سے نظر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیا وہ کسی کائناتی بے ترتیبی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    تاہم ماہرین نے اس حیرت انگیز منظر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ کوئی فلکیاتی واقعہ نہیں ہے بلکہ نظروں کا دھوکا (آپٹیکل الوژن) ہے۔ سورجوں کی عجیب وغریب ترتیب اسپتال کی کھڑکیوں کے پرت دار شیشے کے ذریعے روشنی کے اخراج کی وجہ سے ہوئی، جس سے ہر پین پر سورج کی مجازی تصاویر پیدا ہوئیں۔

    ’’سیاروں کی پریڈ‘‘ انسانی آنکھ، قدرت کا یہ نا قابل فراموش نظارہ کب دیکھ سکے گی؟

    واضح رہے کہ اس قسم کے منظر کو ”پرہیلین“ کے نام سے جانا جاتا ہے، جو ماحولیاتی بصری دھوکے کی ایک قسم ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے، جب سورج کی روشنی زمین کی فضا میں برف کے کرسٹل کے ساتھ تعامل کرتی ہے۔

  • وہ مقام جہاں سورج بالکل سیدھ میں طلوع اور غروب ہوتا ہے

    وہ مقام جہاں سورج بالکل سیدھ میں طلوع اور غروب ہوتا ہے

    آج زمین کے نصف کرے پر سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی، جبکہ دوسرے نصف کرے پر سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

    سورج کے اس سفر کو سمر سولسٹس کہا جاتا ہے، اگر آپ گوگل پر سمر سولسٹس لکھ کر سرچ کریں تو سب سے پہلی نظر آنے والی تصویر برطانیہ کے آثار قدیمہ اسٹون ہینج کی ہوگی، تاہم سوال یہ ہے کہ اس مقام کا سورج کے سفر کے اس خاص مرحلے سے کیا تعلق ہے؟

    انگلینڈ کی کاؤنٹی ولسشائر میں واقع اسٹون ہینج اب ایک تاریخی مقام کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔ یہ چند وزنی اور بڑے پتھر یا پلر ہیں جو دائرہ در دائرہ زمین میں نصب ہیں۔ ہر پلر 25 ٹن وزنی ہے۔

    اہرام مصر کی طرح اسٹون ہینج کی تعمیر بھی آج تک پراسرار ہے کہ جدید مشینوں کے بغیر کس طرح اتنے وزنی پتھر یہاں نصب کیے گئے۔

    ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان کی تعمیر 3 ہزار قبل مسیح میں شروع ہوئی اور 2 ہزار قبل مسیح میں ختم ہوئی۔

    ان پلرز کی خاص بات سورج کی سیدھ میں ہونا ہے۔ ہر سال جب سال کا طویل ترین دن شروع ہوتا ہے تو سورج ٹھیک اس کے مرکزی پلر کے پیچھے سے طلوع ہوتا ہے اور اس کی رو پہلی کرنیں تمام پلروں کو منور کردیتی ہیں۔

    اسی طرح موسم سرما کے وسط میں جب سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے، تو سورج ٹھیک اسی مقام پر بالکل سیدھ میں غروب ہوتا ہے۔

    کووڈ 19 کی وبا سے پہلے ہر سال 21 جون کو یہاں صبح صادق لوگوں کا جم غفیر جمع ہوجاتا تھا جو سورج کے بالکل سیدھ میں طلوع ہونے کے لمحے کو دیکھنا چاہتا تھا۔

    اس مقام کو برطانیہ کی ثقافتی علامت قرار دیا جاتا ہے جبکہ یہ سیاحوں کے لیے بھی پرکشش مقام ہے۔

  • !اگر فردوس بروئے زمیں است

    !اگر فردوس بروئے زمیں است

    سورج کا ڈھلنا اور طلوع ہونا اپنے اندر بے حد خوبصورتی رکھتا ہے۔ ڈھلتا اور ابھرتا سورج آسمان کو مختلف رنگ عطا کرتا ہے جسے دیکھ کر قدرت کی صنائی کا احساس ہوتا ہے۔

    آج ہم نے دنیا بھر سے ڈھلتے سورج کی کچھ تصاویر جمع کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بے اختیار پکار اٹھیں گے کہ اگر زمین پر جنت کا وجود ہے تو وہ یہیں ہے۔

    4

    امریکا کا کوئسٹ ہاربر۔

    6

    اسپین کے شہر ویلینسیا کا غروب آفتاب۔

    2

    اسکاٹ لینڈ کا ٹیریل برج۔

    8

    تنزانیہ کا آتش فشانی پہاڑ۔

    9

    یونانی جزیرے سینتورینی پر ڈھلتی دھوپ۔

    5

    امریکی ریاست فلوریڈا کی جھیل کا منظر۔

    3

    آئر لینڈ کے شہر ڈبلن کا غروب آفتاب۔

    13

    جنوبی افریقہ کا سیاحتی مقام کیمپ فگتری۔

    12

    سان فرانسسکو کا بے برج۔

    1

    کیلیفورنیا کا پفیفر بیچ۔

    7

    امریکی ریاست اوریگن میں فینٹم شپ جزیرہ۔