Tag: طواف

  • سعودی عرب: زائرین کو دوران طواف تین ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید

    سعودی عرب: زائرین کو دوران طواف تین ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مناسک کی ادائیگی میں آسانی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے زائرین کو طواف کے دوران ضروری آداب و ہدایات کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ چند نمایاں خلاف ورزیاں جن سے اجتناب ضروری ہے، ان میں صحنِ طواف میں رک جانا شامل ہے۔

    زائرین کو ہدایت کرتے ہوئے وزارت کا کہنا تھا کہ ’مطاف میں رکنا طواف کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے‘۔ ’اسی طرح مخالف سمت میں چلنا بھی طواف کی روانی کو متاثر کرتا ہے‘۔

    رپورٹس کے مطابق ’جبکہ طواف کے راستے میں سامان اٹھا کر چلنا دوسروں کے لیے تنگی کا باعث بنتا ہے‘۔

    وزارت کے مطابق ’ان ہدایات کی پابندی مناسک کی پرسکون ادائیگی کو آسان بنانے، زائرین کے تجربے کے معیار کو بلند کرنے اور حرم مکی شریف کے اندر اعلیٰ ترین درجے کے نظم و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی جاتی ہیں‘۔

    عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

    سعودی عرب کی وزارت عمرہ نے ’نُسُک عمرہ‘ نام سے ایک نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے، اس سے بین الاقوامی زائرین بغیر کسی رکاوٹ کے عمرہ ویزا کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت عمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد سفر عمرہ کے عمل کو آسان اور بہتر بنانا ہے۔

    سعودی وزارت کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نُسُوک عمرہ کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس سفر کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مملکت کے باہر عمرہ زائرین کو سیدھے عمرہ ویزا کے لیے درخواست کرنے، رہائش، ٹرانسپورٹیشن، ثقافتی سیاحت اور امدادی خدمات کی آن لائن بکنگ کی سہولت دیتا ہے۔

    سعودی عرب: کونسے علاقے پورے ہفتے بارش کی زد میں رہیں گے ؟

    سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زائرین پہلے تیار انٹیگریٹیڈ پیکیج کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ذاتی خدمات منتخب کرکے اپنی پسند کے پیکیج بنا سکتے ہیں۔

  • 27 ویں شب: اہل اسلام رحمت خداوندی میں بھیگتے ہوئے طواف، نماز اور عبادات کرتے رہے (ویڈیوز)

    27 ویں شب: اہل اسلام رحمت خداوندی میں بھیگتے ہوئے طواف، نماز اور عبادات کرتے رہے (ویڈیوز)

    رمضان المبارک کی 27 ویں شب مکہ مکرمہ میں بارس جم کر برسی اہل اسلام رحمت خداوندی میں بھیگتے ہوئے طواف نماز دعائیں کرتے رہے۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کی 27 ویں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ شب قدر کی تلاش میں اس رات مسجد الحرام میں 30 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کا اجتماع ہوا۔

    اس متبرک رات بارش بھی خوب جم کر برسی۔ مسجد الحرام میں باران رحمت برسنے کے دوران بھی عبادات میں مصروف رہے۔

    زائرین عمرہ نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔ مطاف اور مسجد الحرام کے صحن میں نمازی نماز کی ادائیگی اور خشوع وخضوع کے ساتھ دعائیں مانگنے میں بھی مصروف رہے۔

    آسمان سے رحمت خداوندی اور زائرین کی آنکھوں سے ندامت کے آنسو گر رہے تھے اور وہ رب العزت سے گڑگڑا گڑگڑا کر اپنے گناہوں سے توبہ، مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی فتح اور دنیا میں امن کی دعائیں کرتے رہے۔

    اس دوران حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد جاری رکھا۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا۔

    https://urdu.arynews.tv/27th-night-of-ramzan-in-makkah-madina/

  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین عبادت الٰہی میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز رہے۔

    سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، جس میں روح پرور مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی رات گیارہ بجے تک بارش جاری رہ سکتی ہے، مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

    واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

    کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے، مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر بارش کے دوران فوری طور پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • بارش کے دوران زائرین کا طواف، روح پرور مناظر کیمرے میں محفوظ

    بارش کے دوران زائرین کا طواف، روح پرور مناظر کیمرے میں محفوظ

    مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے، اس دوران روح مناظر دیکھنے کو ملے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں مکہ، مدینہ اور دیگر علاقوں میں بدھ کو موسلاد دھار بارشیں ہوئیں، جس کے سبب متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    عمرہ زائرین بارش کے دوران مسجد الحرام میں طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ تیز بارش کے دوران زائرین نے دعائیں مانگیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد جاری ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جائے، انتظامیہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

  • مکہ میں موسلا دھار بارش، عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر

    مکہ میں موسلا دھار بارش، عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے روح پرور مناظر

    مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بارش کے دوران عمرہ زائرین کے حرم کے صحن میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

  • خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے عازمین کے لیے نئے اصول جاری

    خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے عازمین کے لیے نئے اصول جاری

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لیے رہنما اصول ترتیب دیئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین اور دیگر عبادت گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ طواف میں آسانی کے لیے تین اصولوں پر عمل کریں۔

    خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے وقت اچانک نہ رکیں، ساتھیوں کی چہل قدمی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت طواف کے راستے پر چلیں۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق طواف کی نماز خانہ کعبہ میں کہیں بھی ادا کرسکتے ہیں تاکہ زیادہ بھیڑ نہ ہو سکے، یہ سفارشات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب عمرہ سیزن جاری ہے۔

    سعودی عرب حکام کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ موجودہ سیزن کے دوران بیرون ملک سے آنے والے تقریباً 10 ملین مسلمان عمرہ ادا کریں گے۔

    حالیہ ماہ کے دوران سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مملکت آنے کے لیے بہت سی سہولیات کی نقاب کشائی کی ہے۔

    مختلف قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والے مسلمانوں کو عمرہ کرنے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    سعودی حکومت کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں مقیم تارکین وطن سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو وہ عمرہ کرنے کے اہل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خواتین حجاج کو اب مرد سرپرستوں کے ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہے، عمرہ ویزہ کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 کر دی گئی ہے اور حاملین کو تمام زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہونے اور کسی بھی ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔