Tag: طوبیٰ انور

  • حمیرا اصغر کی موت، طوبیٰ انور کا اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم اقدام

    حمیرا اصغر کی موت، طوبیٰ انور کا اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم اقدام

    اداکارہ حمیرا اصغر  کی موت کے بعد اداکارہ طوبیٰ انور نے اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے اداکارؤں کی ذہنی صحت اور مالی مدد سے باخبر رہنے کیلئے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ بنایا دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی موت کے بعد کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔

    حمیرا اصغر کیس سے متعلق تمام خبریں

    ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے نکلتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں ایڈ کیا جائے گا، کیوں کہ حمیرا کی موت کا صدمہ سب کو ہے جو لڑکیاں اپنے گھر سے کام کے لیے آئیں ہوئی ہیں انہیں حمیرا کی موت سے گہرا اثر پڑا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے ذریعے میں اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو۔

    حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ میں پڑی سڑ گئی! رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

    خیال رہے پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر علی، جن کی عمر بیالیس برس تھی، کی لاش 8 جولائی 2025ء کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز VI میں ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے ملی۔ یہ دریافت بقایا کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر بے دخلی کے دوران ہوئی۔

    لاش انتہائی گل سڑی حالت میں تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024ء میں ہوئی۔

  • پہلا آڈیشن بہت برا کیوں ہوا تھا ؟ طوبیٰ انور نے بتا دیا

    پہلا آڈیشن بہت برا کیوں ہوا تھا ؟ طوبیٰ انور نے بتا دیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے پہلے آڈیشن کے تجربے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں اداکارہ طوبیٰ انور نے ڈرامے کیلیے اپنے پہلے آڈیشن کی کامیابی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے 18 سال سے بھی کم عمر میں میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور وہاں میں بحیثیت کانٹینٹ رائٹر آف اسکرین کام کر رہی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی اداکاری کا شوق نہیں تھا جبکہ مجھے میرے کولیگز اکثر کہتے تھے کہ کسی ڈرامے میں ٹرائی کرو، تاہم کافی عرصے بعد سکس سگما میں آڈیشن ہورے تھے تو میری والدہ نے مجھ پر زور دیا کہ تم بھی آڈیشن دو۔

    اداکارہ طوبیٰ انور نے بتایا کہ جب میں نے آڈیشن دیا تو مجھے خود بھی اطمینان نہیں ہوا کہ آڈیشن اچھا ہوا ہے اور وہاں سے بھی کوئی جواب نہیں آیا تو سمجھ میں آگیا کہ واقعی آڈیشن برا ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ پھر تقریباً 8 مہینے بعد مجھے سکس سگما سے ہی کال آئی اور انہوں نے مجھے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بھڑاس‘ میں چھوٹا سا کردار دیا جس میں ہیروئن کی دوست تھی۔

    یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور و معروف ڈرامے بے بی باجی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا جس کے حوالے سے اس سے قبل کیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں میرا تجربہ بہت شاندار رہا۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں سینئر اور جونیئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جہاں سے بہت کچھ سیکھا، ہم ایک بہترین اور دوستانہ ماحول میں شوٹنگ کرتے تھے۔

  • پیسے نہیں ملیں گے تو ڈرامہ نہیں کرسکتی، طوبیٰ انور

    پیسے نہیں ملیں گے تو ڈرامہ نہیں کرسکتی، طوبیٰ انور

    اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ اگر پیسے نہیں ملیں گے تو میں وہ ڈرامہ بالکل بھی نہیں کرسکتی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں دنانیر مبین کے شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بغیر معاوضہ ڈرامے میں کام نہیں کرسکتیں اور لوگوں کے بارے میں برا کہنا بھی پسند نہیں ہے۔

    جب ان سے ان کی نمایاں خوبی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی وجہ سے کسی کی برائی نہیں کرتی اور یہ میری اچھی عادت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    طوبیٰ انور نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اس طرح کی چیزوں میں نہ پڑوں، مجھے ڈرامے کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور مجھے کسی بھی قسم کے ڈرامے میں دلچسپی نہیں ہے جس کے لیے مجھے معاوضہ نہیں دیا جائے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے کہہ رہی تھی کہ امی میں یہاں نہیں روؤں گی کیونکہ مجھے اپنے آنسو بہانے کے لیے پیسے نہیں دیے جارہے۔

    کام کے محاذ پر طوبیٰ انور نے آخری بار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ جنید جمشید نیازی کی اہلیہ بنی تھیں۔

    اس کے علاوہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں بھی منفی کردار ادا کیا ہے۔

  • ’ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے؟‘

    ’ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے؟‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے ساتھی اداکار فضل حسین ’ولید‘ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ واصف اور فرحت کی منگنی ہوئی ہے اور اس میں چھوٹے دیور ولید نے اہم کردار ادا کیا اور رشتہ ٹوٹنے سے بچایا۔

    تاہم اب انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے فضل حسین کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ ولید نہ ہوتا تو منگنی ہوتی کیسے۔؟‘

    اداکارہ نے مداحوں سے ’بے بی باجی‘ سے متعلق رائے دینے کا بھی کہا؟

    طوبیٰ انور کے کہنے پر مداح ڈرامے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ ’منگنی عذرا بھابھی کروا دیتیں۔‘

    سدرہ دانیال نامی خاتون صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا ڈرامہ ہے۔‘ ایک تیسرے مداح نے لکھا کہ ’آپ دونوں بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • ’اب کوئی کیسے پہنچ پائے گا تیرے غم تک‘

    ’اب کوئی کیسے پہنچ پائے گا تیرے غم تک‘

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور کی نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ طوبیٰ انور نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    طوبیٰ انور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔

    ’اب کوئی کیسے پہنچ پائے گا تیرے غم تک
    مسکراہٹ کی ردا ڈال دی چلمن کی طرح‘

    انہوں نے گزشتہ دنوں یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے انتخاب کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ طوبیٰ انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی طوبیٰ انور نے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    طوبیٰ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

  • طوبیٰ انور کا ’بے بی باجی‘ ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    طوبیٰ انور کا ’بے بی باجی‘ ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ’بے بی باجی‘ ڈرامے تیسری یعنی سب سے چھوٹی بہو کا کردار ادا کرتے ہوئے اسکرین پر جلد ہی نظر آئیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں ’بے بی باجی‘ کے تمام کردار مہمان بنے، جہاں اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے اس ڈرامے میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

    اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ہمارا گروپ بنا ہوا ہے، ہم نے مل بیٹھ کر سیٹ پر وقت گزارا، سیٹ کا ماحول بہت اچھا تھا، کوئی ایک ایسا اداکار یا ڈائریکٹر نہیں جس نے ماحول کو خراب کیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں سینئر اور جونیئر اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ہم ایک بہترین اور دوستانہ ماحول میں شوٹنگ کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹر  بہت اچھے تھے، سیٹ پر 14 کردار کو ایک ساتھ رکھنا، ساری ٹیکنیکل چیزیں دیکھنا لیکن ہھر بھی وہ ایکٹر کے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    بے بی باجی آج شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ ڈراما سیریل ’بھڑاس‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔