Tag: طورخم بارڈر

  • طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    طورخم بارڈر سے مبینہ افغان ایجنٹ گرفتار، پاکستانی اورافغانی پاسپورٹ برآمد

    پشاور : طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ پکڑا گیا، ملزم کے قبضے سے پاکستانی اور افغانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، پانچ مرتبہ بھارت جاچکا ہے، پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ ت

    فصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران شاہد نے کہا ہے کہ پشاور کے طورخم بارڈر سے افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے، ایجنٹ عمر داوڑ سے پاکستان اور افغانستان کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    گرفتار ملزم افغان پاسپورٹ پر پانچ مرتبہ بھارت جا چکا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی ایف آئی کا کہنا تھا کہ عمر داوڑ پشتون نوجوانوں کو پاکستان اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف اکساتا تھا۔

    پشتون لبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔ گرفتار ایجنٹ افغانی اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا اس سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل بھی کئی بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف بھی پاکستان میں مقدمہ چل رہا ہے۔

  • پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے لیے انتظامات

    پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے لیے انتظامات

    پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ نے مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد کے ہم راہ طور خم بارڈر پر 24 گھنٹے آپریشنز شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، انھیں اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ بارڈر کھلا رکھنے سے پاک افغان سرحد پر تجارت کو فروغ ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سرحد کھلی رکھنے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے 79 ملین روپے فراہم کیے ہیں، بارڈر کھلنا دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ اور ٹریڈ بڑھانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 24 کھنٹے سرحد کھلی رکھنے کے لیے افغان حکومت بھی خواہش مند ہے، سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی وسعت کار بڑھا دی گئی ہے۔

    مشیر ارباب شہزاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر اس سلسلے میں مدد کی ہے۔

    قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں اطراف کاؤنٹرز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ہے، ایمیگریشن اور کسٹم حکام کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے عوام کے لیے پیدل راہ داری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

  • فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد گرفتار

    فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد گرفتار

    پشاور: سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو بیرون ملک فرار کی کوشش میں افغانستان جاتے ہوئے طور خم بارڈر سے گرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق سیکورٹی اداروں نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا گیا.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی پوچھ گچھ میں راجہ ارشدنے بیان دیا کہ وہ افغانستان کے ذریعے یورپ جا نا چاہتا تھا،پہلے چمن کے ذریعے بارڈر کراس کرنے کی کوشش کی اور اب طور خم بارڈر پر پکڑا گیا.

    راجہ ارشد نے قانون نافذ کرنے والوں کو بتایا کہ اس کا پاسپورٹ منسوخ تھا،نام ای سی ایل پر تھا،اسی لیے افغانستان کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کی.

    *فہد ملک قتل کیس،نعمان کھوکھر کی درخواست ضمانت مسترد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فہد ملک قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز قادرمیمن کی عدالت میں ہوئی ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت میں توسیع دی جائے اور اسے انصاف کا موقع ملنا چاہیے.

    عدالت نے ملزم نعمان کھوکھر کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتےہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات مکمل کرنےکا حکم دیا تھاجس کے کچھ دیر بعد پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیاتھا.

    *دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق

    واضح رہے کہ 15 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین تھری میں 2مسلح گروپوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کا بھانجا ملک فہد جاں بحق ہوگیا تھا.

  • لندن: نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی کی ملاقات، ٹی او آرز پر بات چیت

    لندن: نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی کی ملاقات، ٹی او آرز پر بات چیت

    لندن : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پرویز رشید اور طارق فاطمی نے ملاقات کی، طور خم سرحد ایشو سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے بھی ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے طارق فاطمی سے طورخم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ لی جبکہ پرویز رشید نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم موجودہ صورتحال کے تناظر میں پرویز رشید کو اہم ہدایات جاری کریں گے جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات صبح وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

    یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے میاں محمد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کر کے اُن کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    پڑھیں : پاکستان اورافغانستان نے طورخم سرحد پرجنگ بندی کا اعلان کردیا

    واضح رہے میاں محمد نوازشریف اپنی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر حکومتی امور سرانجام دینے لگے ہیں، وزیراعظم اپنے معالجین کے مشورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

  • پاک افغان کشیدگی کم کرانے میں ثالثی بننے کو تیار ہیں،امریکی ترجمان جان کربی

    پاک افغان کشیدگی کم کرانے میں ثالثی بننے کو تیار ہیں،امریکی ترجمان جان کربی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

    نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ سرحد پر جاری کشیدگی کم کرنے اپنا کردار ادا کرسکیں،۔

    انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ امریکہ چاہتا ہے کہ حالات مزید خرابی کی طرف نہ جائیں اس لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پوری کوششیں بھی کررہے ہیں،خطہ میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

    امریکی ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں افغانستان اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی سربراہی میں امریکی وفد نے بھی پاکستان کادورہ کیا تھا اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی تھی۔

    اس موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی گمشدگی اور کراچی کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی اس صورتحال پر امریکہ کو تشویش ہے،انسانی حقوق کی خلاف کہیں بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

    یاد رہے پاکستان اپنی حدود کے 37 میٹر اندر گیٹ کی تعمیر کررہاہے لیکن اس پر افغان فورسز نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز پاک فوج کے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے تھے جبکہ درجن بھرجوان زخمی ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کو افغان فورسز کی کھلی جارحیت پر افغانستان میں بیٹھ کر افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کی بجائے اُنہیں کنٹرول کرے اور افغان امن مزاکرات کے لیے راہ ہموار کرے،اسی میں پائیدار امن کی ضمانت پنہاں ہے۔

  • آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    آرمی چیف کی افغان سفیر سے ملاقات، طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور طورخم بارڈر کے حوالے سے بات چیت طے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات کر کے طورخم بارڈر کو گاڑیوں کی آمد و رفت کو کھولنے اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی طور پر بات کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے افغان سفیر سے ملاقات میں طورخم بارڈر پر کشیدگی قابو ہونے کے بعد آمد و رفت کے لئے کھولنے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان حکام کی جانب سے طورخم سرحد کے زریعے دہشت گر د عناصر کی نقل و حرکت کے ٹھوس شواہد کئی بار افغان حکام کو پیش کئے گئے تھے اور خصوصاً باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے افغان حکام کا آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوکر چارسدہ پہنچے تھے۔

    دہشت گردی پر قابو پانے لئے پاکستانی حکام کی جانب سے عملی اقدامات کئے گئے تھے۔ جس میں طورخم سرحد پر سخت نگرانی، بغیر ویزے کے پاکستان میں افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی اور مستقبل کے لئے سرحد پر باڑ کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    باڑ کی تعمیر کے باعث طورخم کے راستے کو بند کردیا گیا تھا، جس کے باعث دونوں جانب ٹرالوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھی، جبکہ پاکستان آنے والے افراد پہاڑی علاقہ استعمال کرکے پاکستان میں داخل ہورہے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے طورخم سرحد پر بارڈر پر باڑ لگانے پر کشیدگی کے باعث پاک افغان سرحد گزشتہ دو روز سے بند ہے جسکے باعث ہزاروں کی تعداد میں مسافروں اور عام لوگوں کے ساتھ تجاری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت بند ہوگئی۔