Tag: طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

  • محکمہ موسمیات کی  طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سے جمعے تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سےجمعے تک طوفانی بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، لینڈسلائیڈنگ کی جگہ پرمشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب لاہور پر گہرے سرمئی بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے، کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ ، لاہور،اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے اور شام کوبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی،ٹھٹہ اور بدین میں بھی بونداباندی کاامکان ہے۔

  • پیر سے جمعرات تک  طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ،  سیلابی صورتحال کا خدشہ

    پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کیا ہے ، جس میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضلاع میں بھاری مشینری تیار اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواکےبعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، کے پی میں اتوارکی رات سےبدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اےنےضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ اورکوہاٹ کےبارساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونےکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • کراچی والو ہوشیار،  بدھ سے ہفتہ تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی والو ہوشیار، بدھ سے ہفتہ تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بدھ سے ہفتہ تک ملک بھر میں گر ج چمک کے ساتھ بارشوں کی نوید سنادی ہے جبکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم انٹری لینے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا نیا سسٹم چارمارچ سےملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی،لاہورسمیت بالا ئی اوروسطی پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیزہواؤں کے سا تھ بادل برسیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں جمعرات اورجمعہ کوگرد آلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہےجبکہ کوئٹہ، زیارت اور پشین میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردرہنےکاامکان ہے۔