Tag: طوفانی بارشیں

  • بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 9 افراد جاں بحق، پاک فوج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 9 افراد جاں بحق، پاک فوج کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں تباہ کن بارشوں کے باعث 800 گھروں کو نقصان پہنچا، مکران، مند، تمپ اور کیچ کےعلاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”پشین میں تیز بارشوں سے خدائے دادزئی ڈیم منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    تربت بلیدہ میں برساتی ریلہ آبادیوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث علاقے کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، متعدد مکانات منہدم اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی۔

    دشت کھڈان، ناصر آباد، آبسر کور تمپ اور مند کے نواحی علاقوں میں بھی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہو گئی۔

    پشین میں تیز بارشوں سے خدائے دادزئی ڈیم منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، قلعہ عبداللہ بھی متاثر ہوگیا، دوسری طرف خیبر پختون خوا میں بھی حادثات سے 6 ہلاکتیں ہوئیں۔

    شمالی وزیرستان میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے، پشاور میں تین گھروں کو نقصان پہنچا، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری طرف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کیا، مکران ڈویژن میں پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  طوفانی بارشوں سے15افراد جاں بحق اور31زخمی،500سے زائد مکانات تباہ

    مکران اور لسبیلہ میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے، شمالی بلوچستان میں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم کیا گیا، لسبیلہ اور قلعہ عبداللہ میں 1500 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    ساڑھے تین ہزارمتاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا، پاک فوج کے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بھی ہیلی کاپٹر سے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا، قلعہ سیف اللہ میں جام کمال کو متاثرہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

  • میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی

    میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات گرنے اور دیگر حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    قلعہ عبداللہ کے قریب قومی شاہراہ پرپل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، چمن، پشین، ہرنائی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے۔

    چاغی میں 600 فٹ سے زائد ریلوے ٹریک بہہ جانے سے پاک ایران ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے۔

    خضدار، لسبیلہ اور اوتھل میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے حب ڈیم کا رخ کرلیا ہے اور حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید 10 سے 20 فٹ اضافے کا امکان ہے۔

    نصیرآباد میں بارشوں کے بعد دریائے ناڑی بینک میں گیارہ ہزار کیوسک کا سیلابی ریلی گزر رہا ہے۔

    میرانی ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال کسے نمٹنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ شمالی مشرقی بلوچستان میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، وادی زیارت میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور اب تک 3 سے 4 فٹ برف پڑچکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے تک ملک کے بیشترعلاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • جاپان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی‘  ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی

    جاپان میں طوفانی بارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی‘ ہلاکتوں کی تعداد 199 ہوگئی

    ٹوکیو: جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد 199 ہوگئی جبکہ لاکھوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور تودے گرنے سے اب تک 199 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

    طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے۔ امدادی کارکنان لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔

    بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے چند علاقوں میں ابھی بھی سیلاب آنے کا اندیشہ ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جاپانی محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالوں میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک

    جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیرآب آگئیں جبکہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بلند ہوگئی ہے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    جاپانی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے 3 اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں۔

    جاپانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نے شدید بارشوں والے علاقوں کے مزید 31 لاکھ افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظراپنا گھربار چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیلیفورنیا میں طوفانی بارشیں اورلینڈ سلائیڈنگ‘ 17 افراد ہلاک

    کیلیفورنیا میں طوفانی بارشیں اورلینڈ سلائیڈنگ‘ 17 افراد ہلاک

    سکرامنٹو: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17  افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف حادثات میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی آنے کے باعث تقریبا 100 گھر تباہ ہوگئے اورمتعدد  گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ سڑکوں پرکئی گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔

    طوفانی بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لاپتہ ہونے والے درجنوں افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث سینٹا باربیرا کاؤنٹی میں مائیکل جیکسن ، چارلی چپلن سمیت دیگر اہم شخصیات کی جائیدادیں اور تاریخی ہوٹل واقع ہیں جنہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

    شوبرکی معروف شخصیت اوپرا ونفری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گھر میں ہونے والی تباہی کی ویڈیو شیئر کی جن میں ان کے گھر کے ارد گرد موجود کیچڑ پھیلا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کولمبیا میں مٹی کےتودنےگرنےسے234افراد ہلاک

    کولمبیا میں مٹی کےتودنےگرنےسے234افراد ہلاک

    کولمبیا: کولمبیا میں مٹی کےتودے گرنےسے234افراد ہلاک جبکہ 400 سےزائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کولمبیا کے جنوبی قصبے میں کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 234افراد ہلاک جبکہ 200سے زائدافراد لاپتہ ہیں۔

    کولمبین حکام کےمطابق علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،تاہم حکام نےمزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    کولمبیا کے صدر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    پولیس اور فوج نے17 متاثرہ علاقوں سےگیارہ سو سےزائد افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔


    مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا


    یاد رہےکہ اس سےقبل انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 11افرادہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئےتھےریسکیو اداروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاتھا۔

    انڈونیشیا ڈیزاسٹرمینجمنٹ ادارے نے تصدیق کی تھی کہ جاوا کے قریبی جزیرے میں گرنے والے مٹی کے تودے کی زد میں آ کر کم از کم 11 افراد ہلاک ہو ئے۔

    واضح رہےکہ مٹی کا تودہ گرنے سے بہت سے مکانات اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ سرسبز فصلیں بھی اس کی زد میں آکر مکمل تباہ ہو گئیں۔

  • یورپ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

    یورپ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

    پیرس :یورپ کے کئی ممالک میں شدیدطوفانی بارشوں کےبعد سیلاب نے تباہی مچادی،جرمنی میں سیلاب کےباعث نو افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں شدید بارشوں کےبعد کئی شہروں میں سیلاب کےباعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،
    سیلاب کی وجہ سےمواصلاتی نظام بری طرح متاثرہواہے.

    دارلحکومت پیرس کےساتھ گزرنےوالےدریائے سین میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کےبعدپیرس کی زیر زمین میٹروکوبند کردیاگیاہے.

    فرانس کےکئی قصبوں کو سیلاب کےباعث آفت زدہ قراردےدیاگیاہے،یورپ میں شدیدبارشوں کےباعث اطلاعات کےمطابق اب تک دس افرادہلاک ہوچکےہیں.

    جرمنی میں طوفانی بارشوں کےبعد اب تک نو افرادجاں بحق ہوچکے ہیں،محکمہ موسمیات نے فرانس،بیلجئیم،جرمنی ،جنوبی پولینڈ،رومانیہ، مالدووا،یوکرین آسٹریاسمیت یورپ کےدیگرممالک میں رواں ہفتے کے اختتام تک شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے.

  • کولمبو: مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

    کولمبو: مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

    کولمبو: سری لنکا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مٹی کے تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک،جبکہ مزید ایک سوپچاس افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مشرقی علاقےارانا ئیکامیں طوفانی بارشو ں سے ہونے والی لینڈ سلائینڈنگ میں تین گاؤں مٹے کے تودے گرنے سے دب گئے.

    لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثے میں 150 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ ریسکیو اہلکار اب تک 30 سے زائد افراد کی لاشیں نکال چکے ہیں.

    سری لنکن حکام نے لینڈسلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والے 37 افراد کی تصدیق کردی ہے.

    سری لنکا کے صدر نے لینڈسلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے احکامات جاری کیے.

  • مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشیں، 120افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشیں، 120افراد ہلاک

    مقبوضہ کشمیر:  طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ایک سوبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، دوسری جانب دریاؤں کے قریب آبادیوں کے لئے فلڈوارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں ایک سوبیس افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے اور پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔

    قریبی آبادیوں اورنشیبی علاقوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ سیلابی ریلے میں کئی مکانات اور پل بھی بہہ گئے، علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مدھیہ پردیش میں لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات تباہ اور نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔