Tag: طوفانی بارش

  • طوفانی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    طوفانی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی۔

    مون سون ہواؤں کے باعث سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

    بیان کے مطابق 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب پیر کو بارش کے باعث ڈیرہ بگٹی کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آگئے، لوگوں کو نشیبی علاقوں سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت

    پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

    سی ویو : یوم آزادی پر کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

    تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

  • کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر میں صبح سویرے سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد، ہجرت کالونی، کیماڑی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، ایم اے جناح روڈ کے اطراف میں تیز بارش ہوئی۔

    اس کے علاوہ ناظم آباد، حبیب بینک چورنگی، سائٹ ایریا اور اطراف میں بھی بارش ہوئی، جبکہ لانڈھی، کورنگی، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی ملیر، ایئرپورٹ اور اطراف میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا اگلا اسپیل زیادہ خطرناک ہوگا، کراچی بھی لپیٹ میں آئے گا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشیں چاراگست تک جاری رہیں گی، جس کے ایک ہفتے بعد دوسرا اسپیل آئے گا جو زیادہ شدید ہوگا۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون اسپیل میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کراچی بھی شدید بارشوں کی لپیٹ میں آئے گا۔

    6 اگست تک کشمیر، مظفر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کئی مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ یکم اگست سے 6 اگست تک پنجاب اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش بھی متوقع ہے۔

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران بہاولپور بہاول نگر ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ 1 اگست سے 6 اگست تک چترال، دیر، سوات، صوابی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

  • دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

    دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں شدید بارشوں کا سلسلہ ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بشمول نوروجی نگر، بھیکاجی کاما پلیس، شانتی مارگن، آشرم، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر کے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تیز بارش کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تمام بڑی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    بھارت کے محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں اگلے چند گھنٹوں میں مزید تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، 28 جولائی تک دارالحکومت دہلی میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوگیا ہے، سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس اس وقت 50 ہے۔

  • پنجاب میں طوفانی بارش  سے تباہی، 8 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

    پنجاب میں طوفانی بارش سے تباہی، 8 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

    لاہور : پنجاب مین طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں آٹھ افرادجاں بحق اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کےکئی شہروں میں طوفانی بارشوں میں مختلف حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور چالیس سےزائد زخمی ہوگئے۔

    شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کئی سائن بورڈز ، دیواریں اور چھتیں گرگئیں ، جس کے نتیجے میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

    گوجرانوالہ میں دیواریں اورچھتیں گرنےسےدوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے۔

    نارووال میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث دیواریں، درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے خواتین سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ملتان میں چھت گرنے سے میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوئے۔

    ساہیوال، بہاولنگر، چیچہ وطنی اوردیپالپور میں بھی بادل جم کر برسے۔

    لاہور میں گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والی مغربی لہر کے اثرات کے تحت آئندہ تین روز کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا سبب بنیں گے۔

  • ہیوسٹن میں طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، 7 ہلاک

    ہیوسٹن میں طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، 7 ہلاک

    ٹیکساس: امریکی شہر ہیوسٹن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، طوفانی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، مختلف حادثات میں 7 ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ہیوسٹن میں طوفانی بارش اور 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گھروں اور گاڑیاں کو نقصان پہنچا۔

    حکام کے مطابق مختلف حادثات میں جمعرات اور جمعہ کو سات افرد ہلاک ہوئے ہیں، یہ اموات زیادہ تر درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے اور آسمانی بجلی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ 57 سالہ ایک شخص گرے ہوئے بجلی کے کھمبے کو منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوا، جب کہ ایک اور شخص جس کو آکسیجن کی ضرورت تھی، بجلی جانے کے بعد موت کا شکار ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی ٹیکساس میں 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے کے رہائشی جمعرات کے طوفان کے بعد ہفتوں تک بجلی سے محروم رہیں گے۔ طوفان کے دوران انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔ ہیوسٹن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گلف کوسٹ کے لیے سیلاب کی انتباہ کے ساتھ پڑوسی ملک لوزیانا کی طرف بڑھ گیا ہے۔

  • افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 62 افراد جاں بحق

    افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 62 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان کے صوبے بغلان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔

    غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں ہونے والے شدید بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پانچ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے سبب سینکڑوں افراد امداد کے منتظر ہیں، جہاں 150 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں اور فوری امداد کے منتظر ہیں۔

    ادھر برازیل میں بھی کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش اور سیلاب کے سبب ہر سو پانی ہی پانی ہے، یہاں مختلف حادثات میں 113 افراد ہلاک ہو گئے اور 754 افرد زخمی اور 140 تاحل لاپتا ہیں۔

    دوسری جانب روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں مسافر بس دریا میں گرنے کے سبب 8 مسافر ہلاک اور بارہ شدید زخمی ہو گئے۔

  • برازیل میں سیلاب میں 83 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    برازیل میں سیلاب میں 83 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    برازیلیا: برازیل میں طوفانی بارش اور ہول ناک سیلاب میں 83 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی پھیلا دی، جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل اور اطراف میں مختلف حادثات میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

    ریاستی شہری دفاع کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ سیلاب میں 103 افراد لاپتا ہیں، بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کر دیا ہے، دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، مجموعی طور پر سیلاب سے 500 شہروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ایک ڈیم ٹوٹ چکا ہے جب کہ دوسرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے، 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، تقریباً 16,000 نے اسکولوں، جمنازیموں اور دیگر عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہے۔

    ریاست ریو گرانڈے ڈوسل کے گورنر ایڈورڈو لیٹی نے اتوار کی صبح کہا ’’ہم جس تباہی کا نشانہ بنے ہیں وہ بے مثال ہے، ریاست کو پھر سے تعمیر کرنے کے لیے ایک مارشل پلان کی ضرورت ہوگی۔‘‘

  • بلوچستان میں طوفانی بارش، مکان کی چھت گرنے سے 5 افرادجاں بحق

    بلوچستان میں طوفانی بارش، مکان کی چھت گرنے سے 5 افرادجاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان میں طوفانی بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، جس کے نتیجے میں پانچ مزدور ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، آبی ریلا کوئلہ کی کان میں داخل ہوگیا۔

    ضلع دُکی میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے، معراج کول ایریا میں طوفانی بارش سے کمرے کی چھت گرگئی، جس میں پانچ مزدورملبےتلے دب کرجاں بحق ہوگئے۔

    دوسری جانب ۔شیرانی کے علاقے دانہ سر کے مقام پر لینڈسلائنڈنگ کےباعث خیبرپختونخوا اوربلوچستان کےدرمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، زیارت میں بارش سے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ،لورالائی اور گردونواح میں بھی بادل برسے۔

    محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

  • شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 42 افراد ہلاک

    شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 42 افراد ہلاک

    شمالی بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں 350 مکانات بہہ گئے جبکہ مختلف حادثات میں 42 افراد ہلاک اور 31 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔

    حکام نے کشتیوں کی مدد سے شہریوں کو نکالا شروع کردیا ہے دوسری جانب شدید بارشوں سے انڈونیشیا کا تین کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ زیر آب آگیا، سڑکیں پانی پانی ہو گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

    گوادر: کیچ میں طوفانی بارش سے تربت تا مند کا راستہ بند ہوگیا جبکہ گوادر میں دریائے نہنگ میں اونچے درجے کے سیلاب سے پُل بہہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، گوادراورگردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی، جس سے دریائے نہنگ میں سیلابی کیفیت ہے، دریا کا ریلا پُل بہا لے گیا۔

    گوادر میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

    کیچ میں طوفانی بارش سے تربت تا مند کا راستہ بند ہوگیا ہے جبکہ نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کے آٹھ فیڈر ٹرپ کرگئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔۔

    بلوچستان کے شہروں پنجگور ، گوادر، اواران، خضدار، قلات ، تربت ،کیچ،کوئٹہ میں بارش جبکہ زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔