Tag: طوفانی بگولوں

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، متعدد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، متعدد ہلاک

    امریکا کی ریاست آرکنساس اور میسوری میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 15 سے زائد طاقتور بگولے راستے میں آنے والی ہر شے اُڑا لے گئے۔ متعدد مکانات اورعمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچائی تھی، مختلف حادثات میں انیس افراد جان سے چلے گئے تھے۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا جہاں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے، ریاست ٹیکساس میں تین افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بگولے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اڑگئیں جبکہ ریاست اوکلاہوما میں ایک سو تیس مقامات پر آگ لگ گئی۔

    امریکی محکمہ موسمیاتی کے ماہرین نے سترہ ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا اور خطرناک طوفان اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

    تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 19 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 19 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں انیس افراد جان سے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں گیارہ افراد ہلاک ہوئے، ریاست ٹیکساس میں تین افراد لقمہ اجل بنے۔

    رپورٹ کے مطابق بگولے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اڑگئیں جبکہ ریاست اوکلاہوما میں ایک سو تیس مقامات پر آگ لگ گئی۔

    امریکی محکمہ موسمیاتی کے ماہرین نے امریکا  کی سترہ ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا ہے کہا کہ ایک ایک بڑا اور خطرناک طوفان اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔

  • ویڈیو: شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

    ویڈیو: شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

    شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، راستے میں آنے والی ہر شہ کو تہس نہس کر تا چلا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے تیز ہواؤں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر چلتی گاڑیاں ہوا میں اچھل گئیں جبکہ ایک پبلک بس بھی ہوا کی زد میں آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولے سے مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد زخمی  ہوئے 60 گھر تباہ و برباد جبکہ 300 سو ایکڑپر  کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔