Tag: طوفانی بگولے

  • امریکا میں طوفانی بگولوں سے دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

    امریکا میں طوفانی بگولوں سے دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

    واشنگٹن: امریکا میں طوفانی بگولوں سے گزشتہ دو ہفتوں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق طوفان نے میزوری، الاباما، ایلی نوائے، مسی سپی، ٹینیسی، ارکنساس کی ریاستوں میں سب سے زیادہ تباہی مچائی، جہاں پانچ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز میزوری کی بولنگر کاؤنٹی میں طوفانی بگولوں سے پانچ افراد ہلاک ہوئے، متعدد مکانات تباہ و برباد ہو گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

    ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

    کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شدید ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے جھکڑ وں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ ڈالا، درخت سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں پر جا گرے۔

  • امریکہ میں‌ طوفانی بگولوں سے تباہی، 70 افراد ہلاک، عمارتوں‌ کی چھتیں‌ اڑ گئیں

    امریکہ میں‌ طوفانی بگولوں سے تباہی، 70 افراد ہلاک، عمارتوں‌ کی چھتیں‌ اڑ گئیں

    امریکہ میں چھ ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی اور متعدد عمارتوں‌ کی چھتیں‌ اڑنے اور ان کے زمین بوس ہوجانے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، 200 میل تک طوفانی بگولوں کے راستے میں آنے والے گھروں اور ان کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینٹکی میں اس بلائے ناگہانی نے اس فیکٹری کی چھت کو اڑا کر رکھ دیا جس میں 110 افراد کام کر رہے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفانی بگولے کی زد میں آنے والی اس فیکٹری میں‌ درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    کینٹکی کے گورنر نے کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد 40 کارکنوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اتنی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’صبح ہمیں یقین تھا کہ 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب یہ تعداد 70 ہے اور ہلاکتیں 100 سے زائد بھی ہو سکتی ہیں۔‘

    گورنر کا کہنا تھا کہ 189 نیشنل گارڈز امدادی سرگرمیوں‌ میں مصروف ہیں جن کی توجہ ایک چھوٹے شہر مے فیلڈ پر ہے۔

    مے فیلڈ میں فائر اور پولیس اسٹیشن تباہ ہوگئے ہیں اور وہاں انتظامیہ کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

    ایک فیکٹری ورکر کا کہنا تھا کہ ’ہم ہوا کی آواز سن سکتے تھے۔ پھر ایک زور دار آواز کے ساتھ سب کچھ ہمارے اوپر گر گیا۔‘

    سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مے فیلڈ میں اینٹوں سے بنی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں اور گاڑیاں ان کے ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

    ہوا کے اس طوفان اور بگولوں کی وجہ سے ریاست کینٹکی، الی نوائے، کنسا، میزوری، ٹینیسی اور مسی سپی میں کاروبارِ زندگی متاثر ہوا ہے۔

  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست میسوری میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں طوفانی بگولوں سے تین افراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بگولا چھتیں اڑ لے گیا، درخت اکھاڑ ڈالے اور گاڑیاں کھلونوں کی طرح الٹ پلٹ ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں کم سے کم تین افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    طوفانی بگولا چھتیں اڑ لے گیا، درخت اکھاڑ ڈالے، گاڑیاں کھلونوں کی طرح الٹ پلٹ ہوگئیں، امریکی میڈیا کے مطابق میسوری میں طوفانی بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

    اس سے قبل گذشتہ دنوں ہی امریکا ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا تھا، مختلف علاقوں میں درجنوں درخت اکھڑ گئے تھے۔

    امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

  • امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی ریاست الاباما میں ہوا بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث کئی بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست الابامہ کے مشرقی حصّے میں گردش کرنے والے ہوا بگولے نے درجنوں گھروں کو ویران اور سینکڑوں کو تباہ و برباد کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد تاحال نامعلوم ہے، امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے بگولے کی رفتار 266 کیلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں ور ہلاک شدگان کی شناخت کررہی ہیں جبکہ اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے کہ کیوں اندھیرے میں ریسکیو اہلکاروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفانی بگولوں کے نتیجے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریاست الاباما میں 4 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں جن میں سے دو ہزار افراد کا تعلق ’لی کاؤنٹی‘ سے ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ہوائی بگولے کے بعد ریاست الاباما میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا: سمندری طوفان ’مائیکل‘ کو بموں کی ’ماں‘ قرار

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

    خطرناک سمندری طوفان مائیکل کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے کا نقشہ بدل گیا ہے، مائیکل نامی طوفان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام بم دھماکوں کی ماں ہے‘ جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2017 بھی امریکا کے لیے قدرتی آفات کے حوالے سے بدترین ثابت ہوا تھا، یکے بعد دیگرے 4 طوفانوں نے امریکی ریاستوں کو تباہی سے دو چار کیا جبکہ درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں