Tag: طوفان ایووین

  • برطانیہ میں آج صدی کے بدترین برفانی طوفان  سے بڑی تباہی کا خطرہ

    برطانیہ میں آج صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کا خطرہ

    لندن : برطانیہ میں صدی کے بدترین برفانی طوفان سے بڑی تباہی کا خطرہ ہے، برطانوی محکمہ موسمیات نے پانچ دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج سے آٹھ ریجن میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر پانچ دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی ہے، طوفان ’’ایووین‘‘ کے باعث تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارش بھی متوقع ہیں۔

    آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں نوے میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارش اور پہاڑوں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    میٹ آفس کا کہنا ہے برطانیہ کے چھہتر شہروں میں بجلی کی بندش اورموبائل فون کے سگنلزمتاثرہونے کا خدشہ ہے اور سروس معطل ہو سکتی ہے۔

    ریل، ہوائی اور فیری سروسزبھی متاثر ہونے کا امکان ہے، سڑکیں اورپُل بند ہوسکتے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ سترسے اسّی کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارچلنے والی برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ اورآئرلینڈ میں شہریوں کو ایمرجنسی الرٹ بھیجے گئے ہیں۔

  • برطانیہ میں کل سمندری طوفان ایووین سے تباہی مچنے کا امکان

    برطانیہ میں کل سمندری طوفان ایووین سے تباہی مچنے کا امکان

    برطانیہ میں شدید طوفان ایووین کیلئے موسمی وارننگ جاری کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان ایووین کل برطانیہ میں شدید تباہی مچا سکتا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں موسلا دھار بارش اورشدید برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، شمالی آئرلینڈ کیلئے سرخ وارننگ، انگلینڈ اور ویلز کیلئے زرد الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ میں کل 90 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں، 10 انچ تک برفباری کا امکان ہے، شمالی انگلینڈ، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی ویلز میں سخت حالات کا انتباہ جاری کی گیا ہے۔ طوفان کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس سے قبل امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    امریکی ریاست الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی شدید برف باری کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور برفانی طوفان کی وجہ سے 3 ہزار 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں، 8 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا

    نیشنل ویدر سروس نے جنوبی مغربی ریاستوں میں 3 کروڑ لوگوں کو برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے، ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا ہے، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔