Tag: طوفان بپر جوائے

  • سمندری طوفان بپر جوائے بھارت کے قریب پہنچ گیا، آج شام  گجرات سے ٹکرائے گا

    سمندری طوفان بپر جوائے بھارت کے قریب پہنچ گیا، آج شام گجرات سے ٹکرائے گا

    دہلی : سمندری طوفان بپر جوائے بھارت کے قریب پہنچ گیا، بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان آج شام 4 سے 8 بجے کے دوران گجرات سے ٹکرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان بپر جوائے ریاست گجرات سے ایک سو چالیس کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے ، طوفان بپر آج شام 4 سے 8 بجے کے دوران گجرات کے ضلع کچھ میں جاکھوبندرگاہ سے ٹکرائے گا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان کے باعث گجرات کے ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان شدید اور تھری کیٹگری کا ہے۔

    ریاست گجرات کے نو اضلاع میں ہائی الرٹ ہے اور مختلف علاقوں سے اب تک ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق بپرجوئے بھارت سے ٹکرانے والا سب سے شدید طوفان ہوسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے ضلع کچھ اور سوراشٹرا میں ریڈ الرٹ ہے، طوفان کے زیر اثر کچھ کے منڈوی ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اونچی لہروں کے باعث ممبئی کے ساحل پر بھی طغیانی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات کے ضلع کچھ کے بھوج ایئرپورٹ پر آج اور کل فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔