Tag: طوفان کا خطرہ

  • بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں بڑے طوفان کا خطرہ : پیشگی الرٹ جاری

    کراچی : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کے پیش  نظر الرٹ جاری کیا ہے۔

    جاری الرٹ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سمندر میں موجود سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    این ڈی ایم کے مطابق ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی جو انڈیا کے قریب واقع ہے کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والا یہ سسٹم کے طوفان میں تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی کا پیش خیمہ ہے۔

    ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔

    این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکینوں اور متعلقہ اداروں کا محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

  • طوفان کا خطرہ: ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

    طوفان کا خطرہ: ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

    سمندری طوفان بیپر جوائے کے تناظر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سیکیورٹی ڈویژن کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    حکام کا بتایا ہے کہ سیکیورٹی ڈویژن نے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ جاری کردیا، خصوصی یونٹ تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی یونٹ شہر میں ممکنہ بارشوں اور ہنگامی حالات کے پیش نظربنایا گیا ہے، اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ 24 گھنٹے ایمرجنسی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہا یونٹ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، یہ یونٹ چھوٹی کشتیوں اور جدید سازو سامان سے مکمل طور پر لیس  ہے۔

    آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    بحیرہ عرب میں طوفان کا خطرہ، ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں طوفان کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے خدشہ کے پیش نظر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں طوفان عمان کے شہرصلالہ سے550ناٹیکل میل دور ہے، طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، لہٰذا ماہی گیرچھوٹی کشتیاں کھلے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ چار روز قبل خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا تھا، اس حوالے سے ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کی شدت اور اُس کا رخ 8 اکتوبر تک واضح ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

    اگر یہ طوفان بنا تو ماہرین اسے ’لوہان‘ کا نام دیں گے، ترجمان میٹ آفس کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • کراچی  میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کرا چی : کراچی میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا، ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں  اٹھنے والے طوفان نے اومان کا رخ کرلیا ہے،  کراچی کو کوئی خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی طوفان سےبچ گیا، سمندری طوفان نے رخ موڑ لیا، کراچی کو اب سمندری طوفان کا خدشہ نہیں۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےاٹھنے والاطوفان کا رخ تبدیل ہوگیا ہے ، اب پاکستان کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بحرہ عرب میں سمندری طوفان لوبان کل تک بنے گا اور طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوگا، طوفان عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند رہیں گی ،درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دن بھر ہوا پانچ سے سات کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی۔

    سمندری ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

    منگل سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی/ سمندری طوفان کا اندیشہ

    یاد رہے 3 روز قبل ڈی جی میٹ غلام رسول کا نے سمندری طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،8  اکتوبر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

    محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔