Tag: طوفان

  • جنوبی امریکہ میں طوفان کے باعث‘16افراد ہلاک

    جنوبی امریکہ میں طوفان کے باعث‘16افراد ہلاک

    جارجیا: امریکی کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست جارجیا میں خراب موسمی حالات کے نتیجے میں کم از کم 16افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    امریکی ریاست جارجیا کے گورنر نیتھن ڈیل کا کہنا ہے کہ ریاست کے چار علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے،جبکہ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ جارجیا اور فلوریڈا میں مزید طوفان اور ’ٹورنیڈو‘ کا امکان ہے۔

    جارجیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ جارجیا میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کا تعلق جنوبی کک، بروکس اور بیرن کے علاقوں میں سے تھا۔ان میں سے سات افراد کک علاقے میں ایک عارضی مکان میں رہائش پذیر تھے جب طوفان ان کے مکان سے ٹکرایا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر جارجیا کےگورنر نیتھن ڈیل کے ساتھ بات چیت میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جنوبی امریکہ میں تباہ کن طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 41 ہوگئی

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ امریکہ کی وسطی اورجنوبی ریاستوں میں بارشوں اورطوفان کے باعث41افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • ہیٹی میں طوفان کی تباہی،اقوام متحدہ کی امدادکی اپیل

    ہیٹی میں طوفان کی تباہی،اقوام متحدہ کی امدادکی اپیل

    نیویارک : اقوام متحدہ نے ہیٹی میں طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے گیارہ کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں میتھیو طوفان نے جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں شدید تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا100سےتجاوز کرگئی تھی۔

    عالمی ادارے کے مطابق چودہ لاکھ افراد کو ادویہ،خوراک اور صاف پانی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ نےعالمی برادری سے گیارہ کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کردی۔

    مزید پڑھیں: ہیٹی میں میتھیوطوفان کی تباہی،900 سےزائدافرادہلاک

    خیال رہے کہ امریکی صدر اوباما نے طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلیے ریاست شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی۔جبکہ متعدد ریاستوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں ہیں۔

    مزیدپڑھیں: فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان میتھیو کا زور ٹوٹ گیا

    یاد رہےکہ میتھیو طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ہیٹی اور کیوبا میں مچائی، لاکھوں افراد بے گھر اور نو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، ہیٹی کے صدر نے ہلاکتوں اور تباہی کے باعث تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جنوبی امریکہ کی ریاست ہیٹی میں میتھیو طوفان نے شدید تباہی مچائی تھی ، جس کے نتیجے میں1000سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے اور لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔

  • امریکا میں طوفانوں کی وجہ کلائمٹ چینج ہے، ہیلری کلنٹن

    امریکا میں طوفانوں کی وجہ کلائمٹ چینج ہے، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے آنے والا ہرمائن سمندری طوفان موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکیوں کو ایسے مزید طوفانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    فلوریڈا میں انتخابی مہم کے دوران ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سال 2015 ایک گرم ترین سال تھا اور اس کے سائنسی شواہد موجود ہیں۔ ’حال ہی میں آنے والا سمندری طوفان اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمیں شدید موسموں کا سامنا کرنا ہوگا اور امریکا کا ہر شخص اس سے متاثر ہوگا‘۔

    h2

    انہوں نے سائنسی تحقیق اور رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 1950 سے سطح سمندر میں ہر سال ایک انچ اضافہ ہو رہا ہے۔ ’اس لحاظ سے 2030 تک، جو زیادہ دور نہیں، ہم 70 بلین ڈالر مالیت کا ساحلی رقبہ کھو دیں گے‘۔

    واضح رہے کہ سمندر کنارے واقع امریکی ریاست فلوریڈا کلائمٹ چینج کے مختلف عوامل جیسے سطح سمندر میں اضافہ، مختلف سمندری طوفان اور سیلابوں کا براہ راست شکار بنتی ہے اور ہر بار اسے انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    گذشتہ ہفتہ آنے والا سمندری طوفان ہرمائین ماہرین کے مطابق کمزور ترین طوفانوں کے درجہ میں رکھا گیا تاہم اس نے فلوریڈا میں خاصی تباہی مچائی۔

    h3

    ہیلری کلنٹن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئندہ انفرا اسٹرکچر کے تمام ترقیاتی منصوبے سیلابوں اور کلائمٹ چینج کے دیگر خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیے جائیں تاکہ یہ بدترین صورتحال میں بھی کام کرسکیں۔

    اس سے قبل ایک رپورٹ میں کلائمٹ چینج سے امریکا کی عسکری صلاحیت میں کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کے باعث امریکا کے مشرقی ساحل پر قائم فوجی اڈوں کو تباہی کا سخت خطرہ لاحق ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ کلائمٹ چینج کے باعث امریکا میں مستقل آنے والے سمندری طوفان اور سطح سمندر میں اضافہ ان فوجی اڈوں، ان کے تحت چلائے جانے والے آپریشنز اور یہاں موجود تنصیبات کو متاثر کرے گا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ 2050 تک یہ اڈے سیلاب سے 10 گنا زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں سے کچھ ایسے ہوں گے جو روز پانی کے تیز بہاؤ یا سیلاب کا سامنا کریں گے۔

    ان 18 اڈوں میں سے 4 اہم فوجی اڈے صدی کے آخر تک اپنا 75 سے 95 فیصد رقبہ کھودیں گے۔

  • آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    آسمانی بجلی گرنے سے 300 بارہ سنگھے ہلاک

    اوسلو: ناروے میں ایک پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 300 سے زائد بارہ سنگھے ہلاک ہوگئے۔

    واقعہ ناروے کے جنوبی علاقہ میں واقعہ جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے بنائے گئے پارک میں پیش آیا۔ انتظامیہ کے مطابق علاقہ میں کئی دن سے طوفان جاری تھا اور شدید آسمانی بجلی کڑکنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

    rd-3

    ناروے کے انسپکٹر برائے تحفط قدرت کا کہنا ہے کہ بارہ سنگھے خراب موسم میں ڈر کر ایک ساتھ جمع ہوجاتے ہیں اور یہی عادت ان کی ہلاکت کا سبب بنی۔

    rd-2

    ان کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث جانوروں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں تاہم اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے، ’یہ ایک بہت ہی افسوسناک بات ہے‘۔

    rd-1

    ماہرین جنگلی حیات نے اس حادثے کو ایک غیر معمولی قدرتی آفت قرار دیا ہے۔

    اس سے چند دن قبل بھارت میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 38 بھیڑوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔

  • مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    اسکوپیے : مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے میں آنے والی آندھی اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقدونیہ میں آندھی اور طوفان میں مرنے والوں کی لاشیں اتوار کی صبح مل گئی تھیں،تاہم ابھی بھی چھ افراد لاپتہ ہیں،
    اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ اس وقت سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے جب وہ اپنی کاروں پر سفر کر رہے تھے.

    سیلابی ریلے کے نتیجے میں شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ کاریں پانی میں بہہ کر قریبی کھیتوں میں جا پہنچیں.

    مقدونیہ کے دارالحکومت میں آنے والے اس طوفان کے دوران نو سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے.

    اسکوپیے کے میئر نے طوفان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک آفت تھی اور آج سے پہلے ہم نے کبھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔‘

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکوپیے میں آنے والے اس طوفان کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تقریباً 20 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے.

    طوفان کے بعد شہر بھر سے امدادی اداروں کو مدد کے لیے کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد مدد کے لیے فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا.

  • پشاورمیں تیزآندھی کے سبب پانچ افرادزخمی ہوگئے

    پشاورمیں تیزآندھی کے سبب پانچ افرادزخمی ہوگئے

    پشاور: پشاور میں 110 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی تیزآندھی کے باعث سے تناآوردرخت اورسائن بورڈز گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    کےمطابق پشاوراورنوشہرہ میں ایک سودس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی تیزآندھی نے تناآوردرخت زمین سےاکھاڑدیے جبکہ کئی سائن بورڈ گر گئے اس آندھی کی زدمیں آگئے آندھی کی وجہ سے شہرکے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثرہوئی جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔

    صوبائی ڈیزاسسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق تیزآندھی کی وجہ سے دیوار گرنے اوردیگرحادثات کے نتیجے میں پانچ افرادزخمی بھی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    ،تیزآندھی کے ساتھ بونداباندی سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور موسم بھی خوش گوارہوا،تا ہم شہریوں کا کہنا کہ بارشوں اورآندھی سے نمٹنے کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے ناکافی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • بدترین طوفان: امریکی ریاستوں میں زندگی مفلوج، آٹھ افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

    بدترین طوفان: امریکی ریاستوں میں زندگی مفلوج، آٹھ افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

    واشنگٹن : بدترین برفانی طوفان نے امریکا کی متعدد ریاستوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید ایک دو روز میں آنے والی لہر گذشتہ ایک صدی کی سب سے زیادہ شدید لہر ہوسکتی ہے۔

    کئی امریکی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگیا آٹھ افراد ہلاک جبکہ لاکھوں متاثر ہوئے۔ تاریخ کے بدترین طوفان نے امریکا کی متعدد ریاستوں کو جکڑ لیا۔

    واشنگٹن نیویارک ،نیو جرسی سمیت متعدد ریاستو ں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    واشنگٹن میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری تک گر گیا، کئی گھنٹو ں سے جاری برفباری سے سرکاری عمارتوں پر بھی سفیدی چھا گئی ۔

    ورجینیا میں برفانی طوفان کے باعث دس ہزار سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام نے بیشتر ریاستوں میں وارننگ جاری کرتے ہوئے تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کرادیئے۔ جبکہ مختلف ریاستوں میں دس ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    بدترین برفانی طوفان سے نمٹنے کیلئے بیس سے زیادہ ریاستوں میں وارننگ جاری کردی گئی۔ واشنگٹن کی میئر نے برفانی طوفان کو تاریخ کا بدترین طوفان قرار دے دیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق واشنگٹن ، نیو جرسی ، پنسلوینیا ، فلیڈیلفیا ، آرکنساس ، ٹینیسی ، نیو یارک ،میری لینڈ سمیت تیس ریاستوں تیس انچ سے لے کر تین فٹ تک بر ف پڑنے کا امکان ہے۔ جس سے آٹھ کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

  • پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    کراچی : بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ابتدائی طور پر اس کا رخ خلیج فارس کی جانب ہے۔

    بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ابھی یہ کیٹیگری دو کا طوفان ہے جس میں ہوا کی رفتار 55کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ابھی پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹے میں طوفان کی وجہ سے بننے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    اگلے چھتیس گھنٹوں میں پاکستان ایران اور اومان کے ساحلی علاقے اشوبھا کے زیر اثر آجانے کا امکان ہے۔ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں طوفان کا دائرہ اثر مزید پھیل جائے گا تاہم اس کا مرکز پاکستانی ساحلوں سے دور ہی رہے گا۔

    اگلےباہتر گھنٹوں میں طوفان کا اثر وسطی جبکہ تقریبا تمام بلوچستان پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اگلے چھیانوے گھنٹوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر طوفان کے اثرات نمایاں ہوں گے۔

    جبکہ ایران کے ساتھ ساتھ اومان یمن اور یو اے ای بھی اس کے زیر اثر آ سکتے ہیں۔

  • طوفان کوخواتین کا نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں

    طوفان کوخواتین کا نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں

    کراچی : کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں سے طوفانی سمندر نیلوفر ٹکرائے گا، اس طوفان کو زنانہ نام دینے کہ وجہ اس کی تباہی کے آثار ہیں، آخر کب سے طوفانوں کے نسوانی نام رکھے جانے لگے۔

    امریکہ میں قطرینہ، سینڈی ، ریٹا اور بحر ہند میں مالا، ہیلن، ماہا اور اب نیلوفر۔۔ یہ فلمی ایکٹرسس نہیں بلکہ سمندرمیں اٹھنے والے طوفانوں کے نام ہیں، خواتین کی طاقت کا اندازہ لگانے والے محکمہ موسمیات نے انیسویں صدی سے طوفان کو نسوانی /مونث نام دینے کا رواج دیا۔

    جن میں باربرا فلورنس، ہیزل اور ڈولی شامل ہیں۔

    امریکہ میں لوگ فرانسس، آئیون اور ایزابیل نامی طوفانوں سے برباد ہوئے تو جاپان میں اسے سونگڈا کے نام سے یاد کیا گیا۔

    تحقیق کے مطابق طوفان کے مونث نام کی وجہ سے لوگوں کے ذہن اسے خطرناک تصور نہیں کرتے، اسی لئے زیادہ نقصان ہوتا ہے، اسی وجہ سے انیسویں صدی کے آخر میں طوفانوں کو مذکر نام دیے جانے لگے، مگر خبردار ہوشیار ہوجائیں ، آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان، انڈیا اور عمان کے ساحلی علاقوں پر نیلوفرکاغصہ اترے گا اوراس کے بعد سری لنکا میں پریا کا ساحلوں پر تباہی مچانے کا ارادہ ہے۔