Tag: طویل ترین رات

  • سال کی طویل ترین رات کب ہوگی؟

    سال کی طویل ترین رات کب ہوگی؟

    ترجمان اسپارکو نے بتایا ہے کہ آج کی رات اس سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ اسی مناسبت سے آج کا دن سب سے چھوٹا ہوگا۔

    ویسے تو سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں لیکن آج کا دن سال کا سب سے چھوٹا دن ہو گا اور رات سب سے طویل ہوگی، ترجمان اسپارکو نے آج کی شب رات کے حوالے سے بتایا کہ 21 دسمبر کو عام طور پر سرمائی سالسٹیس کہا جاتا ہے۔

     

    کونسا دن مختصر اور کونسی رات طویل ترین ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

     

    ترجمان اسپارکو کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی، اسی مناسبت سے آج سال کا سب سے چھوٹا دن ہوگا، سورج آج معمول سے پہلے غروب ہوگیا۔

    خیال رہے کہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے اور 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/summer-solstice-2020/

  • آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی

    آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی

    آج رواں برس کی طویل ترین رات ہو گی اور دن سب سے چھوٹا ہوگا۔

    ویسے تو سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، لیکن آج کا دن سال کا سب سے چھوٹا دن ہو گا اور رات سب سے طویل ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 21  اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی،  اور آج سال کا سب سے چھوٹا دن ہوگا، سورج پانچ بجکر ایک منٹ پر غروب ہوگا۔

    خیال رہے کہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے اور 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

  • 21 جون: آج زمین کے نصف کرے پر سال کا طویل ترین دن ہے

    21 جون: آج زمین کے نصف کرے پر سال کا طویل ترین دن ہے

    پاکستان سمیت زمین کے نصف کرے پر آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی، دوسرے نصف کرے پر سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک (زمین کے شمالی کرے) میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے پر محیط ہوگا اور کل بروز منگل 22 جون سے دن کا دورانیہ کم جبکہ راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

    آج کے دن ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔

    ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سورج زیادہ دیر تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی برقرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

    ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، 23 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

    21 دسمبر شمالی کرے میں سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے۔

    موسم سرما کی طویل ترین رات

    دوسری جانب زمین کے جنوبی کرے میں جہاں اس وقت موسم سرما ہے، آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔ جنوبی کرے کے ممالک میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں۔

    یہاں پر جون، جولائی اور اگست سرد ترین مہینے ہوتے ہیں جبکہ دسمبر میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ یہاں کے رہائشی آج سال کے مختصر ترین دن اور طویل ترین رات کا مشاہدہ کریں گے۔

  • دنیا میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات

    دنیا میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات

    کراچی : آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے بڑی رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا ہوگا، ہر سال 21یا 22دسمبرکودنیامیں مختصر دن ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں جلدی کام نمٹا لو، آج دن جلدی ختم ہوجائےگا، ہر سال کی طرح اس سال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق آج سال کا مختصر ترین دن ہے، سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا اور پانچ بج کر چھیالیس منٹ پر غروب ہوگا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ چھوٹا ہوگا، یعنی دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔

    اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ کا دن ہوگا،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا دن ہوگا۔

    کل سے راتیں مختصر اور دن بڑے ہونا شروع ہوجائیں گے، تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ ہر سال اکیس یا بائیس دسمبرکومختصر دن ہوتا ہے۔

    دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی، جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا جبکہ 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔