Tag: طویل تعطیلات

  • ایک ساتھ  4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین کو ایک ساتھ چار روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء ، اساتذہ، اور ملازمین کے لیے ایک بڑی خبر ہے کیونکہ اگست کے وسط میں ایک طویل ویک اینڈ کا امکان ہے۔

    جس میں مسلسل چار تعطیلات متوقع ہیں۔

    تعطیلات کا آغاز 14 اگست یومِ آزادی کے قومی دن سے ہوگا، جسے ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے اگلے روز 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    چونکہ دو تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ و اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے عوام مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔

    حکومت کی جانب سے ابھی تک 14 اور 15 اگست کی باقاعدہ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

  • مشیرِخارجہ طارق فاطمی کی طویل چھٹیوں پر جانے کی تیاریاں

    مشیرِخارجہ طارق فاطمی کی طویل چھٹیوں پر جانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : وزیرِاعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی نے طویل چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امورِ خارجہ طارق فاطمی نے طویل چھٹیوں کی درخواست وزیراعظم ہاؤس میں جممع کرادی ہے جس پر وزیرِ اعظم نواز شریف جلد ہی فیصلہ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے طویل چھٹیوں پر جانے کا ارادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کو درخواست دے دی ہے جسے ناقدین ڈان لیکس کے معاملے سے جوڑ رہے ہیں۔

    کہا جا رہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی جانب سے اپنی رپورٹ مکمل کر کے جلد پیش کردی جائے گی جس میں ذمہ داروں کا تعین کردیا جائے گا۔

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی ممکنہ درخواست کے پیش نظر ہی مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ نے غیر معینہ مدت تک چھٹی کی درخواست جمع کروائی ہے۔

    واضح رہے قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ خبر کی اشاعت کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں جب کہ طارق فاطمی سمیت فواد حسن فواد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔