Tag: طیاروں کی کمی

  • طیاروں کی کمی، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

    طیاروں کی کمی، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

    کراچی : پی آئی اے کی اندورن وبیرون ملک جانیوالی پروازوں کا کئی کئی گھنٹےتاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق طیاروں کی کمی کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید بدنظمی کا شکار ہے ، اندورن وبیرون ملک جانیوالی پروازوں کا کئی کئی گھنٹےتاخیر سے روانہ ہونا معمول بن گیا۔

    کراچی، لاہور، اسلام آباداور ملتان سے بیرون ملک جانے اور آنیوالی پروازیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 747چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ، پرواز دوپہر 3 بجے لاہور سے مدینہ روانہ ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 726 چار گھنٹے ، مدینہ سےلاہور آنے والی پرواز پی کے 714 ساڑھے تین گھنٹے اور دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 204 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

    اسی طرح شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 186 ڈھائی گھنٹے ، لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 839 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پی کے731آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ، پرواز نے صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اب شام 4 بجے روانگی متوقع ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مدینہ سے ملتان آنیوالی پرواز بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکاررہی جبکہ دبئی سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے214چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، کراچی سےدبئی جانیوالی پرواز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، پرواز کی شام 4 کے بجائے ساڑھے5بجے روانگی متوقع ہے۔

  • مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا

    مرمت نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا

    کراچی : پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے، تین ایئر بس320طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے آپریشن متاثر ہورہے ہیں، ایئربس 320بی ایل وی رجسٹریشن کا حامل طیارہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے گراؤنڈ ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ انجینئرنگ نے طیارے کے پرزہ جات نکال کر دوسرے طیاروں میں لگا دیئے جس کی وجہ سے اس کی مرمت نہ ہوسکی، دیگر دو طیارے بھی پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے گراؤنڈ ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے کھڑے طیارے کا انجن باہر سے منگوالیا گیا ہے آئندہ ماہ اڑان بھرنے کے قابل ہوگا، دیگر دو ایئر بس 320طیارے کی بھی مرمت کا کام جاری ہے جلد ہی اڑان بھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بعض سیکٹر پر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک شعبہ انجینئرنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،۔

    رجمان کے مطابق عرصہ دراز سے کھڑے طیاروں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، بوئنگ 777طیارہ بھی جون کے پہلے ہفتے میں اڑان بھرنے کے قابل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ اے آروائی نیوز پر ناکارہ طیاروں سے متعلق خبر نشر کرنے کے بعد پی آئی اے کے سی ای او نے خصوصی نوٹس لیا تھا۔

  • پی آئی اے: طیاروں کی کمی، حج  آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

    پی آئی اے: طیاروں کی کمی، حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

    کراچی:پی آئی اے کی حج آپریشن کی تیاریاں نامکمل ہیں، حج آپریشن کے لیے طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پی آئی اے طیاروں کی کمی کے باعث تاحال حج شیڈول تیار نہ کرسکی، پی آئی اے نے سعودی ایوی ایشن کو طیاروں کا شیڈول فراہم نہ کیا اور شیڈول نہ ملنے کی وجہ سے ایس جی ایس نے ویزوں کا اجرا نہیں کیا۔

    پی آئی اے نے حج آپریشن 24 جولائی سے شروع کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب حج آپریشن بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ پی آئی اے کو لیز پر بوئنگ 777 طیارہ تاحال نہیں مل سکا جس کے بعد اب امکان ہے کہ حج آپریشن کے لیے یورپ جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر کیا جائے گا۔

    مزید اطلاعات آئی ہیں کہ طیاروں کی کمی سے پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، اندرون ملک کے لیے پروازوں کی روانگی اور آمد میں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر ہورہی ہے۔

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 372 میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی، کراچی سے فیصل آباد کے لیے پرواز پی کے 342 تین گھنٹے سے زائد لیٹ ہوئی۔

    اسی طرح لاہور سے آنے والی پرواز پی کے 307 میں 2 گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی جس پر کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

    پی آئی اے میں پائلٹس کی بھی قلت، ایک کپتان کے ساتھ پرواز پیرس روانہ

    دریں اثنا پی آئی اے میں پائلٹس کی شدید قلت ہوگئی ہے، اسلام آباد سے پیرس (میلان) پرواز نے سی اے اے قوانین نظر انداز کردیے، 2 کپتان کے بجائے ایک کپتان اور 2 فرسٹ آفیسر کے ساتھ پرواز روانہ ہوئی۔

    طویل پروازوں پر ایئر نیوی گیشن حکم نامے کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کے مطابق 2 کپتان اور ایک فرسٹ آفیسر کو جانا چاہیے۔