Tag: طیارہ

  • مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب

    مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب

    سڈنی : آسٹریلوی ریاست تسمانیہ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز پراسرار طور پر غائب ہوگیا، طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دوران پرواز اس وقت پراسرار طور پر غائب ہو گیا جب وہ تسمانیا سے نیو ساؤتھ ویلز کی جانب رواں دواں تھا۔

    طیارے کے پائلٹ کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو کوئی ہنگامی کال (مے ڈے) بھی موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی ریڈیو رابطے کے ذریعے کوئی اشارہ دیا۔

    aircraft missing

    تاسمانیا پولیس کے مطابق مذکورہ طیارہ مقررہ وقت پر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا تو اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا کہ طیارہ تاخیر کا شکار ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش کا عمل شروع کردیا گیا۔

    اس حوالے سے آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ دو نشستوں والا طیارہ بیس اسٹریٹ عبور کرتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوا۔

    missing plane

    طیارے میں ایک بزرگ جوڑا سوار تھا جن کی عمریں 60 اور 70 سال ہے، دونوں مسافروں کا تعلق تاسمانیا سے ہے جو اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کیلیے نیو ساؤتھ ویلز جا رہے تھے۔

    Police boat

    پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ ایک تجربہ کار ہوا باز ہے لیکن وہ جس طیارے میں سفر کر رہا تھا وہ اس کے لیے نسبتاً نیا تھا۔ آسٹریلین میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی حکام کے مطابق طیارے کی تلاش جاری ہے۔

     

  • مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی

    مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو نئی دہلی اترنے کی اجازت نہ ملی.

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی جاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے طیارے کو جے پور موڑ دیا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ بھڑک اٹھے۔

    عمر عبداللہ نے کہا تین گھنٹے تک ہوا میں رہنے کے بعد ہمیں جے پور بھیج دیا گیا، یہ کیسا نظام ہے، نئی دہلی میں طیاروں کے آپریشن کے لیے مناسب انتظامات کا فقدان ہے۔ جے پور پہچنے پر عمر عبد اللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ نہیں جانتے یہاں سے فلائٹ کب جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے سری نگر سے آنے والی 6 پروزایں بھی معطل کی گئیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لے کر سری نگر سے دہلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ کو ہفتہ کی رات جے پور کی طرف موڑا گیا تھا، جس انھوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔


    دورہ بھارت میں میرے قتل پر انعام کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھایا جائے، گرپتونت سنگھ کا نائب امریکی صدر کو خط


    وزیر اعلیٰ سمیت دیگر مسافر جے پور ہوائی اڈے کے رن وے پر بھی گھنٹوں پھنسے رہے، عمر عبداللہ تازہ ہوا کے لیے باہر آئے تو طیارے کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر سیلفی بھی لی اور ایکس پر شیئر کی۔

    ایکس پوسٹ میں عمر عبداللہ نے دہلی ایئرپورٹ کے لیے قابل اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے، اور لکھا کہ معاف کیجئے گا لیکن میں شائستہ ہونے کے موڈ میں بالکل نہیں ہوں۔ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ صبح تین بجے کے بعد دہلی پہنچے۔ بعد ازاں دہلی ایئرپورٹ نے انھیں جواب دیتے ہوئے موسمی حالات کے مسائل کی نشان دہی کی۔

  • اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

    اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ

    اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔

    اسرائیلی حکام کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر حوثی فوج کے ترجمان کا بھی بیان سامنے آیا کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔

    اس سے قبل رواہ ماہ بھارت کے ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے، اس سے قبل 2 اپریل 2025 کو بھی بھارتی فضائیہ کا طیارہ مہسانہ شہر کے قریب گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

    گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گرکر تباہ ہوگئے تھے، نومبر2024 میں بھی مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ اترپردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

    بھارتی جنگی جنون، فرانس سے 26 رافیل طیاروں کی خریداری کی راہ ہموار

    اس حوالے سے بھارتی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پائلٹ طیارہ گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

  • امریکا جانے والی مسافر پرواز کو زبردست جھٹکا، طیارہ 185 فٹ نیچے آ گیا، ہولناک ویڈیو

    امریکا جانے والی مسافر پرواز کو زبردست جھٹکا، طیارہ 185 فٹ نیچے آ گیا، ہولناک ویڈیو

    نائجیریا سے امریکا جانے والی مسافر پرواز کو زبردست جھٹکا لگنے سے 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں، اور طیارہ اچانک 185 فٹ نیچے آ گیا، جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو نائجیریا سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کو تکنیکی خرابی کے سبب لاگوس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

    فلائٹ ریڈار 24 سے حاصل کردہ پرواز کے ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ پرواز 613 ٹیک آف کے تقریباً 93 منٹ بعد طے شدہ اونچائی سے اچانک نیچے اترنے لگی تھی، اور اس سے قبل پرواز کو اچانک زبردست جھٹکا لگا تھا، جس سے طیارے کے اندر افراتفری پھیل گئی۔

    جھٹکے کے باعث 4 مسافروں اور 2 فلائٹ اٹینڈنٹ شدید زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال لے جایا گیا، تاہم انھیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ ایئرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ ایک ’تکنیکی مسئلے‘ کی وجہ سے پیش آیا، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    ’سوری سوری‘ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر رو پڑیں (ویڈیو)

    رپورٹس کے مطابق میں دوران پرواز اچانک 185 فٹ نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے تھے، دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ و پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔

    طیارے میں عملے کے 11 ارکان سمیت 245 افراد سوار تھے، پرواز نائجیریا کے مورطالا محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی، تاہم پریشر نہ ہونے کے باعث اس نے واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔

    سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھٹکوں کی وجہ سے طیارے کے اندر سامان بکھرا پڑا ہے۔

  • بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    گجرات: گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ایئرپورٹ پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

    اس بے مثال منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    معلوم ہوا کہ عملے کو تکنیکی طور پر خرابی کے شکار طیارے کو ہاتھوں سے پیچھے کی طرف دھکا دینا پڑا، جس پر ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں نے ہنستے ہوئے ریکارڈ کر لیا۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی، انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو ہم ہندوستان میں اسے اس طرح لے جائیں گے۔‘‘ ویڈیو دیکھتے ہوئے صورت حال کی مضحکہ خیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔

    اگرچہ کچھ لوگوں نے اس صورت حال کو مضحکہ خیز قرار دیا تاہم کئی افراد نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا، کہ ہوائی جہاز کو حرکت دینے کے اس طرح کے غیر روایتی طریقے کی آخر وجہ کیا ہے۔

  • طیارہ غلط رن وے پر کیسے گیا؟ تحقیقات میں اہم انکشاف

    طیارہ غلط رن وے پر کیسے گیا؟ تحقیقات میں اہم انکشاف

    کراچی: پی آئی اے کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر غلط رن وے پر لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا تھا، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کپتان نے اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی نظر انداز کر دیا تھا، اور طیارہ ایک ناٹیکل میل دوری پر بھی اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، ان سب کے باوجود پی آئی اے کے طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے نمبر 36 ایل پر اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے کے کپتان کو اے ٹی سی نے رن وے نمبر 36 آر پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس غفلت کے سبب بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر کپتان اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    پائلٹ کی غفلت، پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    سی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی، اے ٹی سی ہدایت کو نظر انداز کر کے فلائٹ سیفٹی رولز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے، سی اے اے اور بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی جانب سے اس واقعے کی الگ الگ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کی دوسرے رن وے پر لینڈنگ کا واقعہ 18 جنوری کی صبح 7:32 بجے پیش آیا تھا، واقعے کے فوراً بعد کپتان اور فرسٹ افسر کو پی آئی اے نے گراؤنڈ کر دیا تھا۔

  • ویڈیو: طیارہ ٹیک آف میں ناکام ہونے کے بعد 200 سے زیادہ مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی

    ویڈیو: طیارہ ٹیک آف میں ناکام ہونے کے بعد 200 سے زیادہ مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی

    ویڈیو: امریکی ریاست اٹلانٹا میں طیارہ ٹیک آف میں ناکام ہو گیا تو پرواز میں سوار 200 سے زیادہ مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، مسافر ہنگامی بنیادوں پر نکلنے میں کامیاب تو ہو گئے لیکن ان میں سے 4 زخمی ہو گئے۔

    امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے سے 200 سے زیادہ مسافروں نے انفلیٹیبل سلائیڈز کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے نکل کر جان بچائی، طیارے نے ٹیک آف کی ناکام کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے خوف و ہراس کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا کہ انجن میں اچانک خرابی آ گئی تھی جس کی وجہ سے ٹیک آف میں ناکامی ہوئی، برطانوی اخبار میٹرو کی طرف سے شائع کردہ اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے جائزہ لی گئی اسٹوری کے مطابق ہارٹسفیلڈ-جیکسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے کے مسافروں کے انخلا کے دوران پانچ ہنگامی سلائیڈیں استعمال کی گئیں۔

    یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب منیاپولس جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز نے اپنا ٹیک آف منسوخ کر دیا، ہنگامی سلائیڈز سے مسافروں کے باہر نکلنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مسافروں کو برف دوڑتے ہوئے ہوائی جہاز سے دور بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    برفانی طوفان کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے اٹلانٹا میں بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور تاخیر ہو رہی تھی، ایسے میں یہ واقعہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    حکام کے مطابق 201 مسافر، 2 پائلٹس اور 5 فلائٹ اٹینڈنٹس بوئنگ 757-300 سے فلیٹ ایبل سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکلے اور انھیں واپس بس میں لے جایا گیا۔

  • سیاحوں کو لیجانے والاطیارہ سمندر میں گر گیا، متعدد ہلاک

    سیاحوں کو لیجانے والاطیارہ سمندر میں گر گیا، متعدد ہلاک

    آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والاچھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا میں یورپی سیاحوں کو لے جانے والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں پائلٹ، ایک ڈینش اور ایک سوئس سیاح شامل ہے۔ حادثہ روٹنیسٹ جزیرے پر پیش آیا۔

    یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی۔

    طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، حادثے کے بعد دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ ایمرجنسی عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔

    ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پرائیوٹ جیٹ سے ٹکرانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

    ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حادثہ موان ایئرپورٹ پر پیش آیا، جو جنوبی کوریا کا ایک مصروف اور اہم ہوائی اڈہ ہے۔

  • شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ، بشار الاسد کی موجودگی کی اطلاعات

    شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ، بشار الاسد کی موجودگی کی اطلاعات

    شام سے روانہ ہونے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق شامی صدر بشار الاسد اسی طیارے میں فرار ہوئے تھے۔

    عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے اڑنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس طیارے میں مفرور صدر بشار الاسد فرار ہوئے تھے۔

    رپورٹ میں شامی صدر کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا جا رہا ہے کہ یو ٹرن لینے کے بعد بشار الاسد کا طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ ریڈار سے غائب ہونے سے پہلے کئی منٹوں تک طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا۔ تاہم اب تک مصدقہ ذرائع نے شامی صدر سے متعلق کسی خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

    واضح رہے کہ باغی مسلح گروپوں کے دمشق پر قابض ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/bashar-al-assad-rule-syria-flees-the-country/

  • برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

    برازیل میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 62 افراد ہلاک

    برازیل میں طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو میں مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے جبکہ جہاز میں سواز تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    برازیل کے صدر لوئیز اناسیو کا کہنا ہے کہ طیارہ ساؤ پالو کے شہر ونہیڈو میں گر کر تباہ ہوا ہے، طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔

    رپورٹ کے مطابق طیارے نے 12:30 کے قریب اڑان بھری تھی اور ساؤ پالو کے نزدیک 1:30 بجے کے قریب سگنل منقطع ہوگیا تھا، طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    حادثے کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جاسکتے ہیں۔