پولینڈ میں ائیرشو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ کریش کرگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی ریہرسل چل رہی تھی کہ اس دوران F-16 طیارہ اچانک کریش کرگیا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔
پولش خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
Following reports of a Polish Air Force F-16 crash during practice for an airshow in Radom (Poland). pic.twitter.com/Banlgapstv
— Air Safety #OTD by Francisco Cunha (@OnDisasters) August 28, 2025
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا پائلٹ لوپ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے بلندی کا اندازہ نہ ہوسکا، طیارہ تیزی سے زمین کی جانب بڑھا اور ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث آج سے پولینڈ میں ہونے والا ائیرشو منسوخ کر دیا گیا۔ ایونٹ میں 20 ملکوں کے 150 طیاروں کو حصہ لینا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا میں شمالی ایریزونا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور ایئر کرافٹ جل کا خاکستر ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ نیو میکسیکو کے البوکرک واقع سی ایس آئی ایوی ایشن کمپنی کا یہ طیارہ فلیگ اسٹاف سے 200 میل شمال مشرق میں چنلے ہوائی اڈے کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ ایک مریض کو لینے کے لیے اسپتال جا رہا تھا۔ حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق طبی عملے سے تھا۔
نئی دہلی: ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کے بعد اس کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے، جس کی ریکارڈنگ نے نہ صرف اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا ذمہ دار طیارے کا کپتان تھا بلکہ گفتگو سے کپتان کے ناقابل یقین رویے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ سے حاصل معلومات کی بنیاد پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر طیارے کا کپتان تھا۔
وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق جہاز کے دونوں پائلٹوں کی گفتگو سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کیپٹن سُومیت سبروال نے اُن سوئچز کو بند کر دیا تھا جن کے ذریعے دونوں انجنوں کو ایندھن کی فراہمی ہوتی ہے۔
بوئنگ ڈریم لائنر طیارے کے فرسٹ آفیسر کلائیو کندر نے طیارے کے اڑان بھرتے ہی تجربہ کار کیپٹن سے پوچھا تھا کہ آخر اس نے سوئچز کو کٹ آف پوزیشن پر کیوں کر دیا ہے؟ کیپٹن کو پُرسکون دیکھ کر فرسٹ آفیسر پہلے حیرت میں ڈوبا اور پھر دہشت زدہ رہ گیا۔
56 برس کے کپتان سوُمیت سبروال نے 1994 میں ایئرانڈیا میں ملازمت اختیار کی تھی اور لائن ٹریننگ کیپٹن کے عہدے پر فائز تھا۔
واضح رہے کہ 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والا طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اور طیارے میں سوار 242 میں سے 241 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ طیارہ میڈیکل کالج کی عمارت پر گرنے سے مزید 19 افراد بھی مارے گئے تھے۔
تھائی لینڈ کی پولیس کا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے سے متعلق بتایا کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر کے مطابق یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی ریاست گجرات کے شہر مہسانہ میں گزشتہ شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، معلوم ہوا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئی تھیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مہسانہ ٹاؤن پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ سیسنا 152 کا تعلق نجی ایوی ایشن فرم بلیو رے ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا۔ ٹرینی پائلٹ کو مہسانہ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں طیارے گرنے کے اس سے قبل بھی حادثات ہو چکے ہیں، 7 مارچ کو لڑاکا طیارے سمیت ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طرف بھارت ایف 35 خریدنے کی بات کرتا ہے دوسری طرف تربیتی طیارے سنبھالے نہیں جا رہے۔
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، خاتون ٹرینی پائلٹ نے طیارہ کھیت میں گرا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے شہر مہسانہ میں گزشتہ شام تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، معلوم ہوا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، جس میں خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی ہیں۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مہسانہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد طیارہ اچارپی کے کھیت میں گر کر تباہ ہوا، جسے 19 سالہ ٹرینی پائلٹ اڑا رہی تھیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مہسانہ ٹاؤن پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ سیسنا 152 کا تعلق نجی ایوی ایشن فرم بلیو رے ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا۔ ٹرینی پائلٹ کو مہسانہ شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں طیارے گرنے کے اس سے قبل بھی حادثات ہو چکے ہیں، 7 مارچ کو لڑاکا طیارے سمیت ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طرف بھارت ایف 35 خریدنے کی بات کرتا ہے دوسری طرف تربیتی طیارے سنبھالے نہیں جا رہے۔
واشنگٹن: امریکا میں واشنگٹن کے قریب ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کی ہولناک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
ارتھ کیم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب دریائے پوٹومیک پر مسافر جیٹ طیارہ بھیانک حادثے کا شکار ہو رہا ہے۔
تربیتی پرواز پر موجود مشہور زمانہ فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کی تیز بلیڈ کی زد پر آ کر مسافر طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے، اور طیارہ دریا میں جا گرا تھا، طیارے کے ٹکڑے دریا سے نکال لیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے 4 افراد سمیت 64 مسافر سوار تھے، جب کہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی موجود تھے، ریسکیو حکام نے اب تک 20 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کو جمعے تک بند کر دیا گیا ہے، جب کہ امریکی صدر نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہوں، ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔
طیاروں کے حادثات کے مشاہدے سے لوگوں کے ذہنوں میں ایک خیال پختہ ہو گیا ہے کہ طیارے کے اندر ایسی جادوئی سیٹ ہوتی ہے جس پر بیٹھا شخص حادثے کی صورت میں بچ جاتا ہے۔
گزشتہ سال 2024 کے آخر میں پیش آنے والے طیاروں کے ہولناک حادثات نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود یہ خیال پھر سے تازہ کر دیا ہے۔
دراصل لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھنا آگے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوتا ہے، گزشتہ ہفتے آذربائیجان ایئر لائنز اور جنوبی کوریا کی جیجو ایئر لائن کی پروازوں کے ملبے کے منظر عام پر آنے والی تصاویر نے اس یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آذربائیجانی طیارے کے 29 زندہ بچ جانے والے مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے، یہ طیارہ دو حصوں میں بٹا ہوا تھا اور اس کا پچھلا حصہ کافی حد تک سلامت تھا۔
اسی طرح بدقسمت جنوبی کوریائی طیارے کے صرف 2 زندہ بچ جانے والے مسافر بھی طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے۔
2015 میں ٹائم میگزین کے نامہ نگاروں نے 1985 سے 2000 تک امریکی طیاروں کے حادثات کے ریکارڈ کا مطالعہ کر کے ہلاک اور بچ جانے والے افراد کا جائزہ لیا تھا، جس میں پتا چلا کہ طیارے کے پچھلے تہائی حصے کی نشستیں 32 فی صد، درمیانی تہائی حصہ کی سیٹیں 39 فی صد اور سب سے آگے کے تہائی حصے کی سیٹیں 38 فی صد اموات کا سبب بنی تھیں۔
انھوں نے یہ بھی پایا کہ کیبن کے پچھلے تہائی حصے میں درمیانی نشستوں پر یہ فی صد کم ہو کر 28 رہ گئی تھی، جب کہ ’’بدترین‘‘ نشستیں ہوائی جہاز کے درمیانی تہائی حصے کی گزرگاہ کی سیٹیں تھیں، جہاں اموات کی شرح 44 فی صد تک پہنچ گئی۔
تاہم دوسری طرف ایوی ایشن سیفٹی کے ماہرین کی ایک الگ رائے ہے، سڈنی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے اسکول آف ایوی ایشن کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا ہے کہ ایک مہلک حادثے میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کہاں بیٹھتا ہے۔
لندن کی گرین وچ یونیورسٹی میں فائر سیفٹی انجینئرنگ کے پروفیسر ایڈ گیلیا نے زور دے کر کہا ہے کہ طیارے میں کوئی جادوئی نشست نہیں ہوتی، معاملہ حادثے کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے، کبھی بہترین سیٹ سامنے ہوتی ہے اور کبھی پیچھے۔ تاہم سبھی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بہترین سیٹ وہ ہے جو مسافر کو جہاز سے جلدی سے اترنے کی اجازت دیتی ہے۔
کرسمس کے دن سے ایک ہفتے میں طیاروں کے 4 ہولناک حادثات نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جن میں 217 افراد لقمہ اجل بنے، اور حادثات کی فوٹیجز نے لوگوں کے دل دہلائے۔
جیجو ایئر کا سانحہ ایک ہفتے کے اندر 4 فضائی حادثات کی سیریز میں تازہ ترین ہے، اگر 2024 کے آخری 5 دنوں میں ہزاروں لوگوں نے کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے لیے سفر کیا، تو دوسری طرف دنیا نے ہوائی جہاز کے چار ایسے خطرناک حادثات دیکھے، جنھوں نے اس نازک شعبے میں حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فضائی حادثات کی خبروں اور ویڈیوز سے بھرے پڑے ہیں، جو کینیڈا، ناروے، آذربائیجان اور جنوبی کوریا میں پیش آئے۔
1. آذربائیجان کا طیارہ حادثہ
عین کرسمس کے دن آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ جس میں 67 افراد سوار تھے، مغربی قازقستان میں اپنے طے شدہ راستے سے ہٹنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
پرواز J2-8243 جنوبی روس سے رخ موڑنے کے بعد قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب آگ کا گولہ بن کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں کم از کم 38 افراد ہلاک جب کہ 29 زندہ بچ گئے۔ یہ طیارہ کیسپین کے مغربی ساحل پر واقع آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے جنوبی روس میں چیچنیا کے شہر گروزنی کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
ہفتے کے روز، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائی حدود میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے لیے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے معافی مانگی۔ علیئیف نے اتوار کو کہا کہ روس میں کچھ لوگوں نے تباہی کی وجہ کے بارے میں جھوٹ بولا تھا۔ تاہم کریملن کے بیان میں یہ نہیں کہا گیا کہ روس نے طیارہ مار گرایا ہے۔
علیئیف نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا ’’ہمارا طیارہ حادثاتی طور پر مار گرایا گیا، طیارہ کسی قسم کے الیکٹرانک جیمنگ کی زد میں آ گیا تھا اور پھر وہ اس وقت نشانہ بنا جب وہ جنوبی روس کے شہر گروزنی کے قریب پہنچ رہا تھا۔ علیئیف نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس تسلیم کرے کہ وہ طیارہ گرانے کا قصوروار ہے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔
2. جیجو ایئر سانحہ
جنوبی کوریا کی سرزمین پر اب تک کے بدترین فضائی حادثے میں ایک جیجو ایئر طیارہ، جس میں 181 مسافر سوار تھے، اتوار کی صبح 9 بجے کے فوراً بعد ملک کے جنوب میں ایک ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 179 ہلاک اور صرف 2 زندہ بچ گئے جو عملے کے ارکان تھے۔
مقامی میڈیا کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جڑواں انجن والا دیوار سے ٹکرانے سے پہلے بغیر کسی ظاہری لینڈنگ گیئر کے رن وے سے نیچے پھسل رہا تھا، جو دیوار سے ٹکراتے ہی دھماکے سے پھٹا اور آگ کا ایک گولہ بن گیا۔
جنوبی کوریا نے حادثے کے بعد 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جب کہ جیجو ایئر کے سی ای او کو اس واقعے کے لیے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔
3. کینیڈا میں ہوائی جہاز میں آگ
28 دسمبر کو کینیڈا میں بھی ہوائی جہاز کا حادثہ پیش آیا، آن لائن شیئر کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں فلائٹ میں آگ لگنے کی فوٹیج دکھائی گئی ہے، تقریباً رات 9.30 بجے، پال ایئر لائنز کی طرف سے چلائی جانے والی ایئر کینیڈا ایکسپریس فلائٹ 2259، سینٹ جانز سے ہیلی فیکس پہنچنے پر حادثے کا شکار ہوئی۔
جہاز میں سوار تمام مسافروں اور عملے کو بروقت نکال کر ایئر فیلڈ سے باہر لے جایا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق، کوئی ہلاکتیں ریکارڈ نہیں ہوئیں۔
4. اوسلو میں ڈچ طیارے کو حادثہ
ہفتے ہی کو یعنی 28 دسمبر کو ناروے میں بھی ایک مسافر طیارے کو ٹیک آف کے فوراً بعد اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جب اس کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہو گیا، تاہم مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا۔
ڈچ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کے مسافر طیارے میں موجود 176 مسافر اور 6 عملے کے اراکین محفوظ رہے۔ یہ طیارہ اوسلو سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا لیکن اڑان بھرتے ہی اس میں زبردست شور ہونے لگا، جس پر اسے سینڈیفجورڈ ایئرپورٹ کی طرف موڑنا پڑا۔ لینڈنگ کرتے ہی رائل ڈچ ایئرلائن کا بوئنگ 737 رن وے سے پھسل کر گھاس کے قطعے پر چلا گیا۔
باکو: آذربائیجان کے مسافر طیارے کی تباہی سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والی آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز میں سوار مسافر کو اللہ نے محفوظ رکھا، حادثے میں انھیں چہرے پر صرف معمولی خراشوں ہی آئیں۔
معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ تباہی سے قبل کلمہ پڑھ رہے ہیں اور انھوں نے ویڈیو بنا کر اپنی بیوی کو بھیجی، دوسری ویڈیو میں وہ طیارہ گرنے کے بعد کے مناظر دکھا رہے ہیں۔
مسافر نے دوران پرواز، طیارہ گرنے سے چند منٹ قبل اپنی اہلیہ کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی، ویڈیو میں انھیں کلمہ شہادت کا ورد کرتے اور تکبیریں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان سے روس کے لیے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔
اب حادثے کے شکار ہونے والے اس مسافر طیارے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔
باکو: آذربائیجان کے مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے پہلے اندر کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آذربائیجان سے روس کے لیے پرواز کرنے والا مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے، بدقسمت طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے، طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا کی طرف محو پرواز تھا۔
اب حادثے کے شکار ہونے والے اس مسافر طیارے کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے، روسی یا چیچن فورس کے چلائے گئے میزائل کے فضا میں پھٹنے کے باعث اس کے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے ہیں۔
تباہی سے قبل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں نہ صرف طیارے کے اندر بالکل باہر سے تباہی کے مناظر بھی ریکارڈ ہوئے ہیں، مسافر طیارہ گرنے سے قبل کی ویڈیو میں مسافر آخری لمحات میں کلمہ پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق طیارے کے اندر کی ویڈیو ایک مسافر نے بنائی تھی جو اس نے اپنی بیوی کو اس وقت بھیجی جب اسے پتا چل گیا کہ طیارہ اب گرنے والا ہے۔
طیارے میں لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں، جب کہ آکسیجن ماسک باہر نکل کر لٹکتے نظر آ رہے ہیں، طیارہ تباہ ہونے کے بعد کے اندرونی مناظر بھی دل دہلاتے ہیں، جب زخمی مسافر درد سے کراہتے اور مدد طلب کرتے ہیں۔
گراماڈو: برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے، واقعے کے بعد تباہی کے منظر پر مبنی ایک ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سیاحتی جنوبی شہر گراماڈو کے وسطی علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے۔
طیارہ پہلے ایک عمارت کی چمنی سے ٹکرایا، اور اس کے بعد ایک مکان کی دوسری منزل سے ٹکرا گیا، اور پھر فرنیچر کی دکان پر جا گرا۔
ریاستی سول پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی کہ طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے، طیارے نے سیاحتی شہر کینیلا کی میونسپلٹی سے اڑان بھری تھی، گراماڈو برازیل کا ایک مشہور سیاحتی شہر ہے، جہاں کرسمس کے موسم میں سیاحوں کی خاصی آمد ہوتی ہے۔
ریو گرانڈے ڈو سل کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کا مالک اور پائلٹ لوئیز کلاڈیو گیلیزی دیگر 9 مسافروں کے ساتھ ہلاک ہو گیا، یہ تمام مسافر ان کے خاندان کے افراد تھے۔ حادثے کی وجہ سے زمین پر موجود 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 12 اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
طیارہ 1990 میں بنا تھا، اور یہ جڑواں انجن والا پائپر PA-42-1000 تھا، جس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد قریبی کینیلا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور ناموافق موسمی حالات میں ساؤ پالو ریاست کے جنڈیائی کی طرف جا رہا تھا۔
طیارے کی تباہی کے بعد اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا تھا، شہر میں اس کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، کہ شہر میں ایسے مصروف وقت میں یہ حادثہ پیش آیا۔