Tag: طیارہ تباہ

  • امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک حادثات، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک حادثات، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ہونولولو/بیونس آئرس: امریکا اور ارجنٹائن میں طیارے گرنے کے خوفناک واقعات پیش آئے ہیں جن میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی ریاست ہوائی میں تربیتی طیارہ گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ارجنٹائن میں طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ سمیت 2 افراد جان سے گئے، طیارہ گرنے سے گاڑیوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

    ریاست ہوائی میں واقعہ منگل کی سہ پہر کو پیش آیا، ہوائی کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے مطابق چھوٹا طیارہ ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، ٹیک آف کے فوراً بعد پائلٹ نے کنٹرول کھو دیا۔

    ڈیش کیم ویڈیو میں ریکارڈ منظر کے مطابق جہاز گرنے سے پہلے تیزی سے نیچے کی طرف جھک گیا تھا، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے بات کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ طیارہ کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے اور وہ اترنے کے لیے جگہ تلاش کر رہا ہے، ٹاور سے پائلٹ کو اترنے کی کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن وہ ناکام رہا۔

    چھوٹا طیارہ ایک ایسی خالی عمارت سے ٹکرا گیا، جسے پہلے ہی مسمار کرنے کا منصوبہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت ایک زوردار دھماکا سنائی دیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے کی عمر 22 سال تھی، اور وہ اپنے پائلٹ لائسنس کے لیے گریجویٹ ٹریننگ پر تھا۔

    ویڈیو: ممبئی میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ

    دوسرا واقع گزشتہ روز 18 دسمبر کو ارجنٹائن میں پیش آیا، بیونس آئرس کے سان فرنینڈو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والا طیارہ رن وے سے گزر کر ایک مکان سے ٹکرا گیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب زمین پر آنے کے بعد کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

    جیٹ نے پھر رفتار بڑھانے اور دوبارہ ٹیک آف کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کی بجائے وہ رن وے سے نکل گیا اور زوردار طریقے سے ایک مکان سے ٹکرا گیا۔ جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، اور پائلٹ اور کو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

  • طیارہ اچانک ایک گھر میں گر کر تباہ ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    طیارہ اچانک ایک گھر میں گر کر تباہ ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    یورپی ملک لتھوانیا میں ایک کارگو طیارہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اچانک ایک گھر میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں طیارے کی تباہی کا دل دہلا دینے والا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتھوانیا میں DHL کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک، اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح دارالحکومت وِلنیئس کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب طیارہ ایک گھر میں گر کر حادثے کا شکار ہوا۔

    طیارے نے جرمنی سے اڑان بھری تھی، جسمیں دو پائلٹ اور کمپنی کے دو ملازمین سوار تھے، دو منزلہ عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    حادثے میں ہسپانوی پائلٹ ہلاک ہوا، جب کہ عمارت میں موجود 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک قریبی کمپنی کی سی سی ٹی وی کیمرے نے طیارے کی تباہی کا ہولناک منظر ریکارڈ کیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب پہنچتے ہی طیارہ معمول کے مطابق نیچے اترا اور پھر ایک عمارت میں گر کر ایک بڑے گولے کی صورت میں پھٹ گیا۔

    لتھوانیا کے وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ اگرچہ رہائشی علاقے میں گرا لیکن خوش قسمتی سے مقامی آبادی میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں ڈی ایچ ایل کمپنی کے ٹریڈ مارک پیلے رنگ میں طیارے کے ٹکڑے جابجا بکھرے دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • تھائی لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، چینیوں سمیت 9 مسافر ہلاک

    تھائی لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، چینیوں سمیت 9 مسافر ہلاک

    بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں چینیوں سمیت تمام 9 مسافر ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے، چارٹرڈ فلائٹ میں عملے سمیت 5 چینی سیاح سوار تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بنکاک کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے 11 منٹ بعد طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    حادثے کے بعد کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگل والے علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے بکھرے پڑے ہیں، ہلاک مسافروں اور عملے کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔

    سیسنا کاروان C208B طیارے میں سوار افراد میں چین کے پانچ سیاح، دو پائلٹ، اور چار تھائی باشندے شامل تھے، طیارے کو حادثہ چاچوینگساو صوبے میں پیش آیا، مقامی گورنر کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو کئی انسانی باقیات ملی ہیں، علاقہ دلدلی ہونے کی وجہ سے تلاش کا عمل میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ فضا سے عمودی طور پر گرا تھا، جس کی وجہ سے زمین میں 10 میٹر (33 فٹ) تک کھدائی کرنی پڑے گی۔

  • فرانس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    فرانس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پیرس: فرانس ایئر شو کے دوران ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق فرانسیسی حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز جنوبی فرانس کے شہر لاوانڈا میں ایک ایئر شو کے دوران فوگا میجسٹر جیٹ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

    مقامی حکام کے مطابق پائلٹ کی لاش سمندر سے نکال لی گئی ہے، حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تباہ ہونے والا طیارہ 1964 سے 1980 تک فرانسیسی فضائیہ کے استعمال میں رہا۔

    دو فرانسیسی لڑاکا طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم

    اس ایئر شو میں فرانسیسی فضائیہ کی ’پیٹروئل ڈی فرانس‘ ایروبیٹکس ٹیم بھی شامل تھی، جس نے حادثے کے بعد ایونٹ میں اپنا مظاہرہ منسوخ کر دیا، واضح رہے کہ یہ حادثہ مشرقی فرانس میں 2 فرانسیسی فوجی جیٹ طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے صرف 2 دن بعد ہوا ہے، جس میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زندہ بچ گیا تھا۔


  • امریکا کا طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    امریکا کا طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

    امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ جمعرات کی شام رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں لگی آگ نے متعدد موبائل گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حادثے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کے بعد ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔

    فائر حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا،جس کے باعث آگ نے دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ڈینی لیمبو برطانوی ارب پتی کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام

    حکام کے مطابق ریڈار سے غائب ہونے کے بعد طیارے کے پائلٹ نے قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا۔

  • برازیل میں مسافر بردار طیارہ تباہ

    برازیل میں مسافر بردار طیارہ تباہ

    برازیل کی ریاست میناس گیریس میں چھوٹا طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پالو کے شہر کیمپیناس سے مسافر بردار طیارے نے پڑوسی ریاست میناس گیریس کے لیے اڑان بھری تھی تاہم بد قسمت طیارہ کنٹرول ٹاور سے اپنا رابطہ بحال نہیں رکھ پایا۔

    جہاز ملبہ کان کنی کے لیے مشہور ایک پہاڑی علاقے میں آبشار کے نزدیک سرچ آپریشن کے دوران مل گیا۔ یہ علاقہ درختوں اور جھاڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ طیارے سے 7افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    برازیل میں سیاحت کے لیے ایمازون کے جنگلات جانے والے طیاروں کے حادثات عام ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سیاحت کے لیے نکلے تھے۔

    سعودی عرب: بغیر پرمٹ ہوٹل کھولنے پر بڑی سزا دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی ایسے ہی ایک حادثے میں 14 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جب کہ رواں برس کے آغاز پر ہی ایک اور مسافر بردار سیاحتی طیارے کے حادثے میں 3 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

  • بدخشاں میں مسافر طیارہ اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا

    بدخشاں میں مسافر طیارہ اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا

    کابل: افغان صوبے بدخشاں میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں ایک مسافر طیارہ اپنے روٹ سے ہٹنے کے باعث توپ خانہ کے پہاڑوں پر جا گرا ہے، صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ انجینئر ذبیح اللہ امیری نے حادثے کی تصدیق کر دی، اور بتایا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

    روسی میڈیا نے کہا ہے کہ افغان صوبے میں گرنے والا طیارہ روس کا تھا، چھوٹے طیارے میں 2 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، گزشتہ روز طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا، طیارہ ماسکو جا رہا تھا۔

    صوبائی پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتہ کی رات طیارہ ریڈار سے غائب ہو کر زیباک ضلع کے توپخانہ علاقے میں اونچے پہاڑوں سے ٹکرا گیا تھا۔

  • امریکی فوج کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

    امریکی فوج کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

    جاپان کے جزیرے یاکوشیما کے قریب امریکی جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق علاقائی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ جزیرے یاکوشیما کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے، جہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں بھی طیارہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، طیارہ حادثے کے باعث بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔

    مسافر طیارہ ہوا میں ’منجمد‘ ہوگیا، ویڈیو وائرل

    کینیڈین حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

  • کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ

    کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ

    اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں طیارہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، طیارہ حادثے کے باعث بھارت کے 2 زیر تربیت پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کینیڈین حکام کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ دو انجن پر مشتمل چھوٹے طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

    سیکورٹی اداروں نے طیارہ گرنے کے مقام کو سیل کردیا ہے، جبکہ طیارے کے ملبے کو ہٹانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے، طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ سے ہونے والی گفتگو کی ایک سنسنی خیز آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    آسٹریلوی شہر کینبرا سے اڑان بھرتے ہی ایک چھوٹا طیارہ ساؤتھ ویلز جاتے ہوئے ایک جھیل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دادا اپنے تین پوتے پوتیوں سمیت لقمہ اجل بن گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کینبرا سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے سبب حادثہ رونما ہوا، یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب دیہی فائر سروس کے افسران نے جائے وقوع پہنچ کر آگ پر قابو پایا تو چار سیٹوں والا طیارہ سیرس پوری طرح تباہ ہو چکا تھا۔

  • آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 4 ہلاک، سنسنی خیز آڈیو سامنے آ گئی

    آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 4 ہلاک، سنسنی خیز آڈیو سامنے آ گئی

    کینبرا: آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے، طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ سے ہونے والی گفتگو کی ایک سنسنی خیز آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی شہر کینبرا سے اڑان بھرتے ہی ایک چھوٹا طیارہ ساؤتھ ویلز جاتے ہوئے ایک جھیل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دادا اپنے تین پوتے پوتیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کینبرا سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے سبب حادثہ رونما ہوا، یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب دیہی فائر سروس کے افسران نے جائے وقوع پہنچ کر آگ پر قابو پایا تو چار سیٹوں والا طیارہ سیرس پوری طرح تباہ ہو چکا تھا۔

    مقامی پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ طیارہ کینبرا کے ہوائی اڈے سے تقریباً ڈھائی بجے اڑا تھا اور اس میں چار افراد سوار تھے، حادثے کے بعد کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 65 سالہ شخص ایک تجربہ کار پائلٹ تھا، جو اپنے 11 سالہ پوتے اور اپنی نو اور چھ سال کی دو پوتیوں کے ساتھ چار سیٹوں والے سیرس ایس آر 22 پر سوار تھا۔

    ایک سنسنی خیز آڈیو نے اُس لمحے کو اپنی گرفت میں لیا جب ہوائی ٹریفک کنٹرولرز نے پائلٹ تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم دوسری طرف ریڈیو پر خاموشی چھا گئی تھی۔ یہ آڈیو ڈیلی میل نے حاصل کی ہے۔ اڑان بھرنے کے لیے جیسے ہی کلیئر کا اشارہ دیا گیا، پائلٹ نے ’’کاپی‘‘ کہا اور ٹیک آف کیا۔

    اڑان بھرنے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے پائلٹ سے کہا ’’نیویگیشن دوبارہ شروع کریں اور کولین تک براہ راست پرواز کریں۔‘‘ پائلٹ نے جواب دیا ’’ڈائریکٹ، کولن، مائیک سیرا فاکسٹروٹ۔‘‘ تاہم یہ پیغام آخری ثابت ہوا، کینبرا ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے بار بار پوچھا جاتا رہا کہ جواب دیں لیکن ’مائیک سیرا فاکسٹروٹ‘ نامی طیارے سے کوئی جواب نہیں ملا۔