Tag: طیارہ تباہ

  • طیارہ گھر پر گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    طیارہ گھر پر گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پورٹ لینڈ: امریکی ریاست اوریگن میں ایک طیارہ گھر پر گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    امریکی ریاست اوریگن میں منگل کو ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پائلٹ اور انسٹرکٹر شامل ہیں۔

    فائر فائٹر حکام کے مطابق طیارہ گرنے سے گھر بھی تباہ ہو گیا، طیارہ فضا میں لہراتا ہوا تیزی سے نیچے گر کر گھر کی چھت سے ٹکرایا تھا، جس کی وجہ سے چھت میں ایک بہت بڑا سوراخ بن گیا۔

    یہ واقعہ پورٹ لینڈ سے تقریباً 25 میل جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر نیوبرگ میں پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق 20 سالہ بیرٹ بیواکوا اور 22 سالہ مشیل کیوالٹی جائے وقوعہ پر مردہ پائے گئے۔ کیوالٹی پائلٹ ٹریننگ اسکول میں انسٹرکٹر تھا جب کہ بیواکوا ایک طالب علم پائلٹ تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ایک تیسرا شخص زخمی ہوا ہے جس کی شناخت 20 سالہ ایملی ہرڈ کے نام سے ہوئی ہے، جس کو شدید زخمی حالت میں فضائی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔

    منگل کی شام سامنے آنے والی ویڈیو میں طیارے کو فضا میں چکراتا ہوا نیچے گرتا دیکھا جا سکتا ہے، فائر فائٹر حکام کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے گھر خالی تھا ورنہ جانی نقصان میں اضافہ ہو سکتا تھا، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

  • ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت تمام مسافر ہلاک

    ایمازون کے علاقے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، عملے سمیت تمام مسافر ہلاک

    ساؤ پاؤلو: برازیل کے ایمازون کے علاقے میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں شمالی ایمازوناس ریاست میں ہفتے کو خراب موسم کے باعث مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔

    حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 اراکین سمیت طیارے میں سوار تمام چودہ افراد ہلاک ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے۔

    بی بی سی کے مطابق چھوٹا پروپیلر طیارہ ایمیزوناس ریاست کے دارالحکومت ماناؤس اور جنگل کے دور دراز قصبے بارسیلوس کے درمیان اپنے 400 کلومیٹر سفر کے اختتام کے قریب تھا جب وہ گر گیا۔ ایکس پر ایمیزوناس ریاست کے گورنر ولسن لیما نے کہا ’’مجھے 12 مسافروں اور عملے کے دو ارکان کی موت پر گہرا افسوس ہے جو ہفتے کے روز بارسیلوس میں ہوائی جہاز کے حادثے کا شکار ہوئے۔‘‘

    روئٹرز کے مطابق گورنر لیما نے کہا ہے کہ اس خطے کو شدید بارشوں کا سامنا ہے اور حادثے کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ لینڈنگ کے وقت لیے گئے راستے میں غلطی تھی۔ برازیلی میڈیا کے مطابق طیارہ برازیلی کمپنی کا ساختہ تھا۔

  • پارٹی میں اچانک طیارہ آ کر تباہ ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پارٹی میں اچانک طیارہ آ کر تباہ ہو گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    میکسیکو: شمالی امریکی ملک میکسیکو کے شہر سینالووا میں والدین بننے کی ایک اطلاعی پارٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ کی جان چلی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ستمبر کو میکسیکو کے علاقے سینالووا میں ایک خوش و خرم جوڑے نے اپنے خاندان اور دوستوں کو پارٹی میں بلا کر یہ انکشاف کرنا تھا کہ ہونے والا بچہ لڑکا ہوگا یا لڑکی، کہ اس سلسلے میں ان کا ہائر کردہ چھوٹا طیارہ ہول ناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں بیوی خوشی سے نہال ہیں، اور ان کے سروں پر طیارے نے گلابی رنگ چھڑکا جس کا مطلب تھا کہ بچہ ایک لڑکی ہوگی، تاہم وہ بے خبر رہے کہ ان کے سروں پر سے گزر کر طیارے بھیانک حادثے کا شکار ہو گیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی نے یہ جیٹ طیارہ کرائے پر لیا تھا جس نے پارٹی کے اوپر گلابی پاؤڈر کا چھڑکاؤ کرنا تھا، رنگ پھینکنے کے بعد پائپر طیارہ اچانک اوپر کی طرف بلند ہو گیا اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسی لمحے طیارے کا پر ٹوٹ کر جھولنے لگا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں صرف 32 سالہ پائلٹ لوئس اینجل این موجود تھا، جو حادثے کے بعد شدید زخمی حالت میں ملبے میں پڑا پایا گیا تھا، ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن جاں بر نہ ہو سکا۔

    اس المناک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

  • جنوبی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    جنوبی کیرولائنا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    امریکا، ساؤتھ کیرولینا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔

    یہ واقعہ اسپارٹنبرگ کاؤنٹی، جنوبی کیرولینا میں شیرون چرچ روڈ اور ہائی وے 101 پر اتوار کی صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔

    طیارے کے گرنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے حادثے کی ویڈیو میں حادثے سے پہلے کے واقعات کی ترتیب کو دکھایا گیا ہے۔

    پہلے امریکی حکام بشمول ریڈویل ایریا فائر ڈسٹرکٹ اور ٹرینیٹی فائر ڈیپارٹمنٹ، حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہیں اس واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی اور انہیں ایک کھیت میں گرا ہوا طیارہ ملا۔

    حکام کو تباہ ہونے والے طیارے کے اندر دو متاثرہ افراد ملے۔ متاثرین ابتدائی طور پر پھنس گئے تھے تاہم ریسکیو کارکنان انہیں جہاز سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں متاثرین زخمی ہوئے، اور ان کے زخموں کی شدت کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔

    ملبے سے نکالے جانے کے بعد، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد انہیں ہوائی جہاز سے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جو ممکنہ طور پر گرین ویل میں واقع ہے۔

    جس کھیت میں حادثہ پیش آیا وہ فل ڈیوس کی ملکیت والی 50 ایکڑ پراپرٹی کا حصہ ہے۔ جائیداد کے مالک۔ ڈیوس نے پائلٹ اور مسافروں کی خیریت اور طبی امداد تک ان کی رسائی کے متعلق تفکرات کا اظہار کیا۔

  • ویڈیو: طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پھنس گیا

    ویڈیو: طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پھنس گیا

    میری لینڈ: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا، اور تاروں میں پھنس کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں میں کریش کر گیا، اور زمین سے تقریباً سو فٹ بلندی پر معلق ہو گیا۔

    طیارے میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی سوار تھا، دونوں اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں پھنس گئے تھے اور زخمی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    طیارے کے پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں علاقہ بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا، جس سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا، واقعے کی اصل وجوہ معلوم کی جارہی ہیں۔

    میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق طیارے میں دو معمر افراد سوار تھے، جن میں ایک واشنگٹن ڈی سی کے 65 سالہ پیٹرک مرکل اور دوسرے لوزیانا کے 66 سالہ جان ولیمز تھے۔

    ریسکیو عملے کو طیارے سے افراد کو نکالنے اور پھر طیارے کو تاروں سے آزاد کر کے نیچے اتارنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سنگل انجن والا طیارہ نیویارک سے روانہ ہوا تھا، اور شام چھ بجے کے قریب گیتھرسبرگ میں مونٹگمری کاؤنٹی ایئرپارک کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔

  • لاطینی امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا، 8 ہلاکتیں

    لاطینی امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا، 8 ہلاکتیں

    بوگوٹا: لاطینی امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس سے 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملے کے 2 اراکین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    نجی کمپنی کا طیارہ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا تھا، طیارے میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے 7 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، جب کہ 6 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہ سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

  • سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

    سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

    ریاض: سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

    طیارہ تربیتی مشن کے دوران تیکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، تاہم سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فضائی عملہ، جس میں دو افسران شامل تھے، اپنی ایجیکٹر سیٹیں استعمال کرنے کے بعد حادثے سے بچ گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس میں تربیتی مشق کے دوران ایف ففٹین لڑاکا طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔

    ترجمان سعودی وزارتِ دفاع بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے پیر کو بتایا کہ ایف ففٹین ایس طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • روسی سپر سانک طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل، 13 ہلاک

    روسی سپر سانک طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرانے کی ویڈیو وائرل، 13 ہلاک

    ماسکو: روس میں ایک سپر سانک فائٹر جیٹ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی روس کے شہر ییسک میں ایک سپرسانک لڑاکا طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہونے سے 3 بچوں سمیت کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

    وزارت دفاع نے کہا کہ طیارہ Su-34 بمبار تھا، ایک سپرسانک ٹوئن انجن والا طیارہ، جسے روس یوکرین میں اپنی جنگ کے دوران استعمال کرتا رہا ہے۔

    طیارہ ٹکرانے سے 9 منزلہ عمارت کی کئی منزلوں میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، اور دھماکوں کی آوازیں آنے لگیں، آگ کے شعلوں اور دھوئیں کے گہرے سیاہ گولوں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی ایس یو 34 طیارہ تربیتی مشن پر تھا، واقعہ ایک انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے سے قبل ہی طیارے کا عملہ بہ حفاظت نکل گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر فوٹیج میں پیر کو نو منزلہ عمارت سے آگ کا ایک بڑا گولہ پھٹتے ہوئے دکھایا گیا۔

  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

    جے پور: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مِگ 21 تربیتی پرواز کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون راجستھان کے ضلع برمیر میں جمعرات کی شب حادثے کا شکار ہوا۔

    طیارے نے راجستھان کی اترلئی ایئر بیس سے رات 9 بج کر 10 منٹ پر تربیتی پرواز کا آغاز کیا اور کچھ ہی دیر بعد ضلع برمیر کے بیمدا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

    مگ ٹوئنٹی ون کے زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ویڈیو: بھارتی خاتون پائلٹ کا طیارہ گر کر تباہ

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہل کاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا، دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • چینی فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

    چینی فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

    بیجنگ: چین میں ایک فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 1 ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح وسطی صوبے ہوبی کے لاوہیکاؤ، ژیانگ یانگ میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی جیٹ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

    چین کے ریاستی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایک J-7 لڑاکا طیارہ تربیت کے دوران رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ نے طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی، جنھیں دو زخمی افراد کے ہمراہ اسپتال پہنچایا گیا۔

    امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 ہلاک

    رپورٹس کے مطابق جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا تھا، اور تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، رہائشی علاقے میں گرنے کے سبب کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

    واضح رہے کہ بدھ کو امریکا میں بھی ایک فوجی طیارہ امپیریل کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 5 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔