Tag: طیارہ حادثہ

  • امریکا میں ایک اور طیارہ حادثہ

    امریکا میں ایک اور طیارہ حادثہ

    امریکا (6 اگست 2025): امریکا میں ایک اور طیارہ حادثہ پیش آیا ہے ایئر کرافٹ گرنے کے بعد جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی میڈیا کےمطابق امریکا میں شمالی ایریزونا میں میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور ایئر کرافٹ جل کا خاکستر ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثہ نیو میکسیکو کے البوکرک واقع سی ایس آئی ایوی ایشن کمپنی کا یہ طیارہ فلیگ اسٹاف سے 200 میل شمال مشرق میں چنلے ہوائی اڈے کے قریب اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب وہ ایک مریض کو لینے کے لیے اسپتال جا رہا تھا۔ حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق طبی عملے سے تھا۔ مرنے والوں کے اہلخانہ کو حادثے کی اطلاع کر دی گئی ہے۔

    حادثے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور ایف اے اے حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سی ایس آئی ایوی ایشن تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔

    دوسری جانب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے افسران نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ بیچ کرافٹ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ کے قریب چنلے ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔

    حادثے کے بعد نواجو پولیس محکمہ کے چِنلے ضلع اور فائر و ریسکیو سروسز کے ہنگامی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے۔ ٹیم نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو جہاز سے نکالنے کا کام شروع کیا۔۔

    نواجو نیشن کے صدر بو نیوگرین نے حادثے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرنے والے طبی عملے کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں کئی فضائی حادثے پیش آ چکے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    رواں سال جنوری میں فیلاڈیلفیا میں بھی ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں 8 افراد مارے گئے تھے۔ حادثے کی تحقیقات کرنے والے نیشنل ٹرانسپورٹین سیفٹی بورڈ کے مطابق طیارے کا وائس ریکارڈر کام نہیں کر پا رہا تھا۔

    اس کے علاوہ حال ہی میں امریکا کے نارتھ کیرولینا میں اوک آئی لینڈ کے پاس ایک طیارہ سمندر میں جا گرا تھا۔ یہ حادثہ 2 اگست کو شام میں پیش آیا تھا۔

  • طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کا موت سے قبل آخری پیغام وائرل

    طیارہ حادثہ، خاتون پائلٹ کا موت سے قبل آخری پیغام وائرل

    امریکا میں طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی خاتون پائلٹ این تھو نیوین کا موت سے قبل آخری پیغام منظر عام پر آگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی، اپنی موت سے قبل اس نے فیس بک پر آخری ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ویتنامی پائلٹ این تھو نیوین کا طیارہ انڈیانا کے شہر گرین ووڈ میں کریش کرگیا تھا، وہ تنہا دنیا کا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھی۔

    رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد پیش آیا، طیارہ فضا سے گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے گر گیا، خاتون پائلٹ طیارے میں تنہا تھی، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    خاتون نے اپنے آخری پیغام میں کہا تھا کہ میں آج انڈیانا سے پنسلوانیا کیلئے اپنی دوسری پرواز پر روانہ ہورہی ہوں، اس موقع پر میں کافی خوش ہوں، آپ سب سے گزارش ہے اس سفر میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میں ایک تاریخ رقم کرنے روانہ ہورہی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ”یہ صرف ایک پرواز نہیں، ایک مشن ہے اگلی نسل کی ایشیائی خواتین پائلٹس اور انجینئرز کے لیے، آئیے ہم سب آگے بڑھتے رہیں۔”

    ایئرانڈیا کریش: کیا بھارت نے برطانوی شہریوں کی جگہ کسی اور کی باقیات فیملیز کو دیں؟

    واضح رہے کہ ویتنامی پائلٹ کا یہ سفر 27 جولائی کو امریکی شہر اوشکوش، وسکونسن سے شروع ہوا تھا۔ انڈیانا کے بعد ان کی اگلی منزل پنسلوانیا تھی، جہاں پہنچنے سے قبل ہی یہ افسوسناک حادثہ رونما ہوگیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق این تھو نیوین نے پرڈیو یونیورسٹی سے ریاضی میں بیچلر اور ایروناٹکس و ایسٹروناٹکس میں ماسٹرز کیا، جبکہ جارجیا ٹیک سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، وہ ڈریگن فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی کی چیف انسٹرکٹر بھی تھیں۔

  • احمد آباد طیارہ حادثہ، ایئر انڈیا کے سی ای او کا اہم بیان

    احمد آباد طیارہ حادثہ، ایئر انڈیا کے سی ای او کا اہم بیان

    نئی دہلی ( 14 جولائی 2025): احمد آباد طیارہ حادثے سے متعلق ایئر انڈیا کے سی ای او کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ابھی طیارہ حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، قیاس آرائیوں سے خود کو دور رکھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کے حادثے نے پورے ملک میں ہلچل مچادی تھی، اب اس حادثے پر ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ابتدائی رپورٹ پر پہلی مرتبہ کمپنی کی طرف سے سرکاری طور پر بیان سامنے آیا ہے۔

    ایئر انڈیا کے سی ای او کمپبیل ولسن کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ پر اے اے آئی بی کی شروعاتی رپورٹ میں طیارہ یا انجن میں کوئی میکنیکل یا مینٹیننس سے جڑی خرابی نہیں پائی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں یہ بات صاف کرتے ہوئے حادثے پر جلد بازی میں نتیجے پر نہ پہنچنے کی صلاح دی۔

    رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے سی ای او کمپبیل ولسن کا کہنا تھا کہ پائلٹوں نے اڑان بھرنے سے پہلے بریتھ اینالائزر ٹیسٹ پاس کر لیا تھا، ان کی میڈیکل کنڈیشن کے سلسلے میں کوئی اوور ویو نہیں کیا گیا تھا۔

    کیمپبیل ولسن نے لوگوں سے اپیل کی کہ اے اے آئی بی کی شروعاتی رپورٹ میں نہ تو کوئی وجہ بتائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سفارش کی گئی ہے، سبھی سے گزارش ہے کہ وہ وقت سے پہلے نتیجہ نکالنے سے گریز کریں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس رپورٹ نے میڈیا میں قیاس آرائیوں کا ایک نیا دور بھی شروع کر دیا ہے ایسی قیاس آرائیوں پر توجہ دینے کے بجائے میرا مشورہ ہے کہ ہم اس بات پر توجہ دیں کہ شروعاتی رپورٹ میں طیارہ یا انجن میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں پائی گئی تھی اور سبھی لازمی مینٹیننس کام پورے کر لیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فیول کی کوالٹی میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور ٹیک آف رول میں کوئی خامی نہیں تھی۔ دونوں پائلٹس نے فلائٹ سے پہلے بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کر لیا تھا اور ان کی میڈیکل حالت کو لے کر بھی اس میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت زیادہ احتیاط برتتے ہوئے بیڑے میں شامل ہر ایک بوئنگ 787 طیارہ کی حادثہ کے کچھ دنوں کے اندر جانچ کی گئی ہے اور انہیں اڑان کے لیے ایک دم ٹھیک پایا گیا ہے۔

    ماہرین نے سوالات اٹھا دیئے:

    ائیرانڈیا طیارے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر ماہرین نے کئی سوالات اٹھا دیئے اور کہا فیول کٹ آف سوئچز کا ازخود بند ہونا ممکن نہیں۔

    مودی سرکار کے دورمیں بھارتی ایوی ایشن تباہی کا شکار ہے، سیفٹی نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی بے نقاب ہوگئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد فیول کٹ آف سوئچزبند ہوگئے اور فیول کٹ آف سوئچز بند ہونے سے جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہوگیا۔

    لندن طیارہ حادثہ، تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں

    طیارے کے انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں جبکہ ایئر انڈیا کی پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ فیول کٹ آف سوئچز کا ازخود بند ہونا ممکن نہیں، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ ایسا کیسے ہوا۔

    ایئر انڈیا طیارے کا حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے زیادہ مہلک قراردیا جا رہا ہے۔

  • احمد آباد طیارہ حادثہ، تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

    احمد آباد طیارہ حادثہ، تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

    بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے، حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایئر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے ”CUTOFF” پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند اور جہاز نیچے آنے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے ’کٹ‘ کیوں کیا؟ تو دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سوئچ ’CUTOFF‘ ہونے کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

    رپورٹ میں بوئنگ اور انجن بنانے والے اداروں کے خلاف کوئی کارروائی تجویز نہیں کی گئی، تاہم کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات میں ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

    یاد رے کہ جون میں بھارتی شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    حادثے میں زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل:

    ایئر انڈیا طیارے حادثے میں زندہ بچ جانے والے شخص کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں اسے آگ لگی عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی، جس میں حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص وشواس کمار رمیش کو اپنا موبائل فون ہاتھ میں لیے جلتی ہوئی عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    وشواس کمار رمیش کی ملبے سے نکلنے کی فوٹیج منظر عام پر آئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    تازہ ترین وائرل کلپ میں وشواس کمار رمیش کو جائے حادثہ سے سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے پیچھے ملبے سے گاڑھا سیاہ دھواں اٹھ رہا ہے اور اسے اپنے بائیں ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑے دیکھا جا رہا ہے۔

  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت نے اقوام متحدہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش ٹھکرادی

    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت نے اقوام متحدہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش ٹھکرادی

    بھارت نے احمد آباد میں تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کا تعاون لینے سے انکار کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو پر تحقیقات میں سست روی برتنے کا الزام لگایا جارہا ہے، یاد رہے کہ طیارہ حادثے میں 260 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی نے غیر معمولی اقدام کے طور پر بھارتی حکومت کو احمد آباد طیارہ حادثے میں تحقیقات پر تعاون کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    اس سے قبل یونائیٹڈ نیشن کا ادارہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 2014ء میں ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کو مار گرائے جانے اور یوکرین ایئر لائن کے 2020ء میں ہونے والے حادثات پر تحقیقات کرچکا ہے۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ احمدآباد میں پیش آنے والے اندوہناک طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے منی پور میں اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ٹاٹا گروپ نے طیارہ حادثے میں 241 افراد کی ہلاکت کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست منی پور کے دارلحکومت امپھال میں اپنی ایئرلائن ایئرانڈیا کی فل سروس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئر انڈیا نے 15 جون 2025 سے منی پور کے بین الاقوامی امپھال ایئرپورٹ پر اپنا آپریشن ختم کر دیا ہے۔

    ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

    سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ پیر 16 جون 2025 کو ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے حکام نے اس حوالے سے مطلع کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کم لاگت والی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے بھارتی کی شمال مشرقی ریاست سے آنے والے روٹس پر سروس جاری رکھے گا۔

  • ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے کے بعد اپنی پروازیں ختم کرنے کا اعلان کردیا

    ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے کے بعد اپنی پروازیں ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بھارتی شہر احمدآباد میں پیش آنے والے اندوہناک طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا نے منی پور میں اپنی سروسز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ٹاٹا گروپ نے طیارہ حادثے میں 241 افراد کی ہلاکت کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست منی پور کے دارلحکومت امپھال میں اپنی ایئرلائن ایئرانڈیا کی فل سروس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ایئر انڈیا نے 15 جون 2025 سے منی پور کے بین الاقوامی امپھال ایئرپورٹ پر اپنا آپریشن ختم کر دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا کہ پیر 16 جون 2025 کو ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے حکام نے اس حوالے سے مطلع کیا ہے۔

    ایئر انڈیا کے مالک کا ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کم لاگت والی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے بھارتی کی شمال مشرقی ریاست سے آنے والے روٹس پر سروس جاری رکھے گا۔

    کمپنی کا یہ اقدام مبینہ طور پر ایک دیرینہ اور پہلے سے طے شدہ فیصلہ تھا، ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ‘یہ ایئر لائن کے ایک دیرینہ، پہلے سے طے شدہ اسٹریٹجک فیصلے کا حصہ ہے، اس کا کسی بھی حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

    ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ٹاٹا گروپ کی جانب سے کمپنی کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے بعد کمپنی ’اسٹریٹجک ریلائنمنٹ‘ کے تحت اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/astrologer-predicted-plane-crash-one-week-before/

  • طیارے کی جادوئی سیٹ کون سی؟ حادثے کے وقت جو مسافر کی جان بچا لیتی ہے

    طیارے کی جادوئی سیٹ کون سی؟ حادثے کے وقت جو مسافر کی جان بچا لیتی ہے

    طیاروں کے حادثات کے مشاہدے سے لوگوں کے ذہنوں میں ایک خیال پختہ ہو گیا ہے کہ طیارے کے اندر ایسی جادوئی سیٹ ہوتی ہے جس پر بیٹھا شخص حادثے کی صورت میں بچ جاتا ہے۔

    گزشتہ سال 2024 کے آخر میں پیش آنے والے طیاروں کے ہولناک حادثات نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود یہ خیال پھر سے تازہ کر دیا ہے۔

    دراصل لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھنا آگے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوتا ہے، گزشتہ ہفتے آذربائیجان ایئر لائنز اور جنوبی کوریا کی جیجو ایئر لائن کی پروازوں کے ملبے کے منظر عام پر آنے والی تصاویر نے اس یقین کو مزید پختہ کر دیا ہے۔

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آذربائیجانی طیارے کے 29 زندہ بچ جانے والے مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے، یہ طیارہ دو حصوں میں بٹا ہوا تھا اور اس کا پچھلا حصہ کافی حد تک سلامت تھا۔

    اسی طرح بدقسمت جنوبی کوریائی طیارے کے صرف 2 زندہ بچ جانے والے مسافر بھی طیارے کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے۔

    2015 میں ٹائم میگزین کے نامہ نگاروں نے 1985 سے 2000 تک امریکی طیاروں کے حادثات کے ریکارڈ کا مطالعہ کر کے ہلاک اور بچ جانے والے افراد کا جائزہ لیا تھا، جس میں پتا چلا کہ طیارے کے پچھلے تہائی حصے کی نشستیں 32 فی صد، درمیانی تہائی حصہ کی سیٹیں 39 فی صد اور سب سے آگے کے تہائی حصے کی سیٹیں 38 فی صد اموات کا سبب بنی تھیں۔

    انھوں نے یہ بھی پایا کہ کیبن کے پچھلے تہائی حصے میں درمیانی نشستوں پر یہ فی صد کم ہو کر 28 رہ گئی تھی، جب کہ ’’بدترین‘‘ نشستیں ہوائی جہاز کے درمیانی تہائی حصے کی گزرگاہ کی سیٹیں تھیں، جہاں اموات کی شرح 44 فی صد تک پہنچ گئی۔

    ایک ہفتے میں طیاروں کے 4 ہولناک حادثات نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا

    تاہم دوسری طرف ایوی ایشن سیفٹی کے ماہرین کی ایک الگ رائے ہے، سڈنی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے اسکول آف ایوی ایشن کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا ہے کہ ایک مہلک حادثے میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کہاں بیٹھتا ہے۔

    لندن کی گرین وچ یونیورسٹی میں فائر سیفٹی انجینئرنگ کے پروفیسر ایڈ گیلیا نے زور دے کر کہا ہے کہ طیارے میں کوئی جادوئی نشست نہیں ہوتی، معاملہ حادثے کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے، کبھی بہترین سیٹ سامنے ہوتی ہے اور کبھی پیچھے۔ تاہم سبھی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بہترین سیٹ وہ ہے جو مسافر کو جہاز سے جلدی سے اترنے کی اجازت دیتی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ حکام نے تاحال نوٹس نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوا بازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے، آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا کے ہینگرز میں کتوں کی جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اور اسی حوالے سے آج شام بھی ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔

    جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کےاطراف بھی آوارہ کتے دیکھےگئے، شہری ہوابازی کے ہینگر میں کتوں کے علاوہ دیگر مختلف چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔

    طیاروں کو ٹیکسی وے کے دوران زمین پر پڑی مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے لوہے اور دیگر چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز میں منسوخی، ٹائر تبدیلی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔ شہری ہوابازی کے ہینگر میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن آبجیکٹ ڈیبریز (FOD)بھی خطرہ بن چکا ہے۔

  • ویڈیو: جنوبی کوریا کے اعلیٰ افسران نے جہاز حادثے پر سر جھکا کر معافی مانگ لی

    ویڈیو: جنوبی کوریا کے اعلیٰ افسران نے جہاز حادثے پر سر جھکا کر معافی مانگ لی

    جنوبی کوریا کے جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی لی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی اور کہا کہ طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

    جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، اور اس طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد بھی نہیں ملے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہو گئے، طیارے میں عملے کے 6 اراکان سمیت  181 مسافر سوار تھے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب رونما ہوا، زمین سے رگٹرتا طیارے رن وے سے اتر کر باڑ سے جا ٹکرایا اور دھماکے سے تباہ ہو گیا، طیارے میں لگی آگ کو بجھا کر 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

  • طیارہ حادثے پر روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    طیارہ حادثے پر روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    باکو: آذربائیجان طیارہ حادثے پر آذربائیجان کے رکن پارلیمنٹ نے روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان میں طیارے حادثے پر آذربائیجان کے رکن پارلیمنٹ نے روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، رکن پارلیمنٹ راسم موسیٰ بیکوف نے کہا کہ روس کو طیارہ حادثے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

    راسم موسیٰ بیکوف نے کہا روس کو طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرین کو معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز نے حادثے کی وجہ بیرونی مداخلت کو قرار دے دیا ہے، آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ طیارہ بیرونی مداخلت کا نشانہ بنا، طیارے کو باہر سے نقصان پہنچا۔

    دوسری جانب ترجمان روسی پارلیمنٹ دمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے، معلومات صرف روسی ایوی ایشن حکام کی طرف سے آ سکتی ہیں۔

    طیارہ گرنے سے قبل کلمہ پڑھنے والا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ویڈیو وائرل

    تاہم موسیٰ بیکوف نے کہا کہ طیارہ روسی سرزمین پر، خاص طور پر گروزنی کے آسمان پر مار گرایا گیا، اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، انھوں نے زور دے کر کہا کہ ذمہ داروں کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا چاہیے، بہ صورت دیگر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

    آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ 25 دسمبر کو باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جاتے ہوئے قازقستان کے شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ روسی میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہوا۔