Tag: طیارہ حادثے

  • ایئر انڈیا کے مالک کا ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    ایئر انڈیا کے مالک کا ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان

    نئی دہلی : ایئر انڈیا کے مالک ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد اور متاثر بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کے مالک ٹاٹا گروپ نے ہلاک افراد کے لواحقین کیلئے 1،1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

    ترجمان ایئرلائن نے کہا کہ زخمیوں کے تمام طبی اخراجات ٹاٹاگروپ برداشت کرے گا ، اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ حادثے سے متاثر بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی دوبارہ تعمیر کرے گا۔

    یاد ہے احمد آباد طیارہ حادثے میں لاشیں نکالنے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ، ڈی این اے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کیا جائے گا۔

    بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ لواحقین کے ڈی این اے نمونے لیے جا رہے ہیں اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے بھی اکٹھے کرلیے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

    گذشتہ روز لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ائیرانڈیا کا بوئنگ787 ڈریم لائنر احمدآباد سے اڑان کے چند منٹ بعد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل طیارہ حادثے کی پیشگوئی کردی تھی‘

    طیارے میں سوار تمام 242  مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے جبکہ ہاسٹل میں رہائش پذیر متعدد افراد بھی طیارے کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچا۔ ایمرجنسی گیٹ کےساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

    طیارہ حادثے میں 290 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    خیال رہے ایوی ایشن ماہر ٹیری ٹوزر کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ٹیک آف گیئر سے متعلق بھی ہو سکتی ہے تاہم سوال فلائٹ پر فلیپس کی پوزیشن کے گرد گھومتا ہے کیونکہ فلیپس کے بغیر کوئی ہوائی جہاز ٹیک آف نہیں کر سکتا یہاں تحقیقات کرنا ہوں گی۔

    ٹیری ٹوزر نے کہا تھا کہ فوٹیج دیکھی ہیں اس میں جہاز کے پروں پر فلیپس نظر نہیں آرہے فلیپس ہوائی جہاز کے پروں پر پیچھے ہٹنے والی سطحیں ہیں جو رفتار کنٹرول کرتی ہیں اگر فلیپس نہ ہوں تو طیارہ محفوظ طریقے سے پرواز نہیں کر سکتا۔

  • ‘حکومت طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری کرائے گی اور ذمہ دار سے اس کا حساب لیا جائے گا’

    ‘حکومت طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری کرائے گی اور ذمہ دار سے اس کا حساب لیا جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ حکومت طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری کرائے گی،ذمہ دار سے اس کا حساب لیاجائےگا اور طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ 22جون کو ایوان میں پیش ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا طیارےنےسوا ایک بجے لاہور سے کراچی کیلئے ٹیک آف کیا اور 2 بج کر 39منٹ پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا، پی آئی اے طیارےمیں 99 لوگ تھے ، اس ناگہانی حادثے میں 97شہادتیں ہوئی۔

    غلام سرور کا کہنا تھا کہ 97 میں سے 95میتوں کی شناخت ہوچکی ہے ، جاں بحق افراد کی شناخت انتہائی تکلیف دہ عمل تھا، حادثے میں 2لوگ بچ گئے اور تیزی صحتیاب ہورہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ حادثے کے متاثرہ82 اہلخانہ کو 10لاکھ روپے دیئے گئے، کچھ فیملی نے حکومت کی جانب سے یہ رقم لینے سے انکار بھی کیا جبکہ 5اہل خانہ کو پی آئی اے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ‌‌ہے ، ان کے اخراجات برداشت کئے جارہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سول آبادی پر طیارہ گرا تو 16مکانات بری طرح متاثر ہوئے، اللہ تعالیٰ نے ان گھروں میں رہنے والوں کی جانیں محفوظ رکھیں، جائے حادثے پر کام کرنیوالی تین بچیاں جھلس گئیں ،ایک انتقال کرگئی جبکہ دیگر دو بچیوں کا علاج پی آئی اے کرارہا ہے۔

    غلام سرور نے کہا طیارے حادثہ ریسکیو آپریشن پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، جس پر قومی اسمبلی اراکین نےطیارہ حادثے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے والے شہریوں کو ڈیسک بجا کرخراج تحسین پیش کیا۔

    طیارہ حادثات سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں 6طیارے حادثات کا شکار ہوئے،رپورٹس نہ آئی، اصل ذمہ داری طیارہ حادثے کی انویسٹی گیشن کی ہے ، انکوائری شفاف ہونی چاہیے ، ذمہ دار سے اس کا حساب لیا جائے گا، حکومت طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری کرائے گی ، 22 مئی کو واقعہ پیش آیا، ابتدائی رپورٹ 22جون کو ایوان میں پیش ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی قریب میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی ، تنقید تعمیری ہونی چاہیے ، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

    غلام سرور کا جعلی ڈگریوں سے متعلق کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا پی آئی اے پائلٹس ، عملےکی ڈگریاں چیک کرائیں، عدالتی حکم پر 546افراد کو جعلی ڈگریوں پرپی آئی اے میں  نوکریاں دی گئیں، سیاسی ناپاک خواہشات پوری کرنے کیلئے اداروں میں بھرتیاں کی گئیں، سپریم کورٹ حکم پر ڈگریاں چیک ہوئیں اور فارغ بھی کیا گیا اور ماضی میں پائلٹس جعلی لائسنس رکھنے میں بھی ملوث پائے گئے۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ فرانس کی ٹیم بھی آئی ،انکوائری میں شامل تھی ، وائس اورڈیٹا باکس دونوں ڈی کوڈ ہوکر آئے ہیں۔

    قومی ایئرلائن کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا 482ارب کا خسارہ ورثے میں ملا ، 350 بلین ڈالرزپورےایوی ایشن انڈسٹری کوہواہے، ہم  نے کسی کو نوکری سے نہیں نکالا۔

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے غلام سرور نے کہا 56 ہزار846پاکستانیوں کوبیرون ممالک سےلایاگیا ، ایک ہزار712 قیدیوں کو مختلف ممالک سے لیکر آئے، امریکامیں پی آئی اے کی انٹری بند تھی، خصوصی اجازت لیکر 1200پھنسے پاکستانیوں کو امریکاسےلیکر آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے میرے دل میں بہت قدر ہے، ہم اوور سیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اوورسیزہر مشکل میں پاکستان کاساتھ دیتے ہیں، فروری سےابتک 479اوور سیز پاکستانیوں کی میتیں لائی گئیں۔

  • طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

    طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شکرپڑیاں کےمقام پرطیارہ حادثےمیں پائلٹ ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے، نعمان اکرم نے گزشتہ سال ہی شیرافگن ٹرافی جیتی تھی اور ان  کاتعلق سرگودھامیں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں چھٹے جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا، انھوں نے 2019 میں انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی کے مقابلے شیرافگن ٹرافی اپنے نام کی۔

    شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی محاذوں پر ملک و قوم کی خدمت کی، ان کی یادیں اورخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    دوسری جانب سیاسی رہنماؤں نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنےاورپائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہیدونگ کمانڈر  نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر کہا قوم کو اپنے سپوت پر فخر ہے، ہم ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مزید پڑھیں  : پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں شہیدونگ کمانڈر  نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے اور پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر بہت دکھ اور افسوس ہے ، شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

    خیال رہے  اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا  تھا ،  پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان  کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔