Tag: طیارہ حادثے کی تحقیقات

  • ‘طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچانے کا حکم ،وزیراعظم  نے مثال قائم کردی’

    ‘طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچانے کا حکم ،وزیراعظم نے مثال قائم کردی’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچا کر گورننس کی مثال قائم کردی، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے، تحقیقات عوام تک پہنچاکرگورننس کی غیرمعمولی مثال قائم کی جارہی ہے، کوئی بھی قیمتی جانوں کا نقصان پورا نہیں کرسکتا ، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف،غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئےجائیں گے۔

    عمران خان نے ہدایت کی تھی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

    وزیراعظم نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

  • طیارہ حادثے کی تحقیقات، کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ  کا ریکارڈ طلب

    طیارہ حادثے کی تحقیقات، کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ کا ریکارڈ طلب

    کراچی :  پی آئی اے طیارہ حادثےکی تحقیقات پر مامور ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ  کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے، اسی تناظر میں تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے کے چیف پائلٹ سیفٹی سے کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ اور بائیس مئی سے قبل کا تمام ریکارڈ منگوالیا ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیا ہے کہ کیپٹن سجاد گل نے بائیس مئی سے قبل کون کون سے سیکٹر اور روٹ پر فلائنگ کی، لاگ بک اور فلائنگ کےوقت کپتان روزہ سے تھا، اسکی بھی تفصیلات دی جائیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم نے حادثےسے 2دن قبل کیپٹن سجاد کی لاہور تا کراچی پروازسے متعلق استفسار کیا، تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اس بات کی بھی باز پرس کی جارہی ہے کہ حادثے سے محض دورز قبل کیا کیپٹن سجاد گل نےبیس مئی کو اسی روٹ پر لاہور سے کراچی فلائٹ آپریٹ کرچکے ہیں، پائلٹ کی مبینہ طورپر تھکاوٹ کےپہلوکے حوالے سےبھی جانچ کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : میرا بیٹا 17 ہزار فلائنگ آوورز مکمل کرنیوالا پہلا پائلٹ تھا، والد کیپٹن سجاد گل

    یاد رہے کیپٹن سجاد گل کے والد نے کہا تھا کہ میرے بیٹے سے 17 گھنٹے سے زائد کام کرایا جا رہا تھا، میرا بیٹا ڈسپلنڈ اور پروفیشنل آدمی تھا، اور 17 ہزار فلائنگ آوورز مکمل کرنے والا پہلا پائلٹ تھا، آڈیو کلپ میں بیٹے کی آواز پہچانی، میڈے میڈے کہتا رہا۔

    کیپٹن سجاد گل کے والد نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعظم عمران خان کی بات پر اعتماد کرتا ہوں، بلیک باکس کی رپورٹ آنے سے پہلے کوئی بات نہ کی جائے۔

    خیال رہے پی آئی اےکی تحقیقاتی ٹیم نےائیرٹریفک کنٹرولرکوشامل تفتیش کرلیاہے، رن وے پرلگےکیمرے کی فوٹیجز کا جائزہ لیاگیا،،فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ کپتان نےطیارے کے گیئرکوڈاؤن نہیں کیا جس سے دونوں انجن زمین سے رگڑتے رہے، پھرطیارہ اوپراٹھا اور تیرہ منٹ فضا میں رہ کر گرکرتباہ ہوا

    پائلٹ اورکنٹرول ٹاورعملےکےدرمیان بات چیت کی سیٹلائٹ ویژول بھی سامنے آگئی ہے، پائلٹ نےانجن کی خرابی کی اطلاع دی اوررن وے کا پوچھا کنٹرول ٹاور کے جواب دیتے ہوئے پائلٹ کارابطہ منقطع ہوگیا۔