Tag: طیارہ

  • طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

    طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

    کراچی : طیارہ جدہ سے خالی کیوں آیا، وزیرِاعظم نواز شریف نے اے آر وائی نیوزکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    قومی ایئرلائن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنیوالی خصوصی پرواز پی کے7313 کے ایئر بس 310کے ذریعے دو مسافروں کو لیکر کراچی پہنچایا گیا، جہاز میں دو سو سے زائد مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اضافی پرواز مسافروں کی مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر ہی آپریٹ کی جاتی ہے، دو مسافروں کو لیکر آنے سے ایئر لائن کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے عمرہ آپریشن میں پی آئی اے کو پہلے ہی نقصان ہوا تھا۔

    قومی ایئرلائن کے افسران کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایئرلائن کو تین سو ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے۔

    اس خبر کے اے آروائی پر چلنے کے بعد وزیرِاعظم نواز شریف نے نوٹس لے کر شجاعت عظیم کو تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم خالی پرواز سے ہونے والاخسارہ ذمے دار افسران کی تنخواہوں سے پورا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران: طیارہ گرکر تباہ،40سے زائد مسافرہلاک

    تہران : ایران کےدرالحکومت تہران میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں چالیس سے زائد مسافر سوار تھے۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایران کے درالحکومت تہران کے مہر آباد ائرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ ۔طیارہ طباس سے تہران جارہا تھا۔

    ایرانی ائیرلائن کے چھوٹے مسافرطیارے میں چالیس سے زائد افراد سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق طیارہ پرانا ہونے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گرا۔

  • پھالیہ: پاک فضائیہ کاطیارہ آگ لگنےسےتباہ، دوافسران شہید

    پھالیہ: پاک فضائیہ کاطیارہ آگ لگنےسےتباہ، دوافسران شہید

    پھالیہ میں پاکستان ایئر فورس کا طیارہ آگ لگنے کے باعث فضاءمیں پھٹ گیا، طیارہ میں سواردو افسران شہید ہوگئے۔

    پاکستان ایئر فورس کا طیارہ معمول کی پرواز پر سرگودھا سے روانہ ہوا جس میں ونگ کمانڈر جمال اکبر آفریدی اور فلائنگ آفیسر سعد سلیما ن سوار تھے پرواز سے تھوڑی ہی دیر بعد جب طیارہ پھالیہ کے علاقہ فرخ پور بھٹیاں کے نزدیک پہنچا تو انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے طیارہ فضاءمیں ہی پھٹ گیا۔

    طیارے کا ملبہ 20ایکڑ کے رقبہ پر گرا جبکہ دونوں افسران شہید ہوگئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ضمیر حسین، ڈی ایس پی پھالیہ لعل محمد کھوکھر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔