Tag: طیارہ

  • کروناوائرس سے بچاؤ، طیارے میں نشستیں کیسی ہوں گی؟ حیران کن تصاویر

    کروناوائرس سے بچاؤ، طیارے میں نشستیں کیسی ہوں گی؟ حیران کن تصاویر

    روم: کروناوائرس سمیت دیگر امراض سے بچاؤ کے لیے اطالوی کمپنی نے جہازوں میں خصوصی نشستیں نصب کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، طیارے کی سیٹوں کے اطراف دفاعی حصار لگایا جائے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ’ایویو انٹیریئر‘ نامی کمپنی نے طیارے کی نشستوں کی تیاری سے متعق نیا منصوبہ بنایا ہے جو کروناسمیت دیگر امراض کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    منصوبے کے تحت ٹرانسپیرنٹ گلاس کی مدد سے سیٹوں کے اطراف دفاعی حصار لگایا جائے گا جو مسافروں کے درمیان وائرس یا دیگر امراض کی منتقل میں اہم رکاوٹ کھڑی کرے گا۔ مذکورہ گلاس ہوڈ تمام نشستوں پر نصب کیا جائے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو مقصد جراثیم کی روک تھام کرنا ہے۔ خیال رہے کہ عموعی طور پر امراض مسافروں کے ذریعے دیگر افراد میں منتقلی کے خدشات ہوتے ہیں، اسی تناظر میں مذکورہ حکومت عملی تیار کی گئی۔

    ایویو انٹیریئر نے منصوبے کی فرضی تصاویر بھی شایع کی ہیں۔

  • کرونا وائرس فضائی سفر میں کیا تبدیلیاں لا رہا ہے؟

    کرونا وائرس فضائی سفر میں کیا تبدیلیاں لا رہا ہے؟

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کئی ممالک میں فضائی سفر کی خدمات معطل کردی گئی ہیں تاہم اب ایوی ایشنز فضائی سفر میں تبدیلیاں لا رہی ہیں جو مسافروں کے لیے  نئی ہوسکتی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات کے باوجود بعض فضائی کمپنیاں سروس بحال کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات میں تبدیلی کا نیا لائحہ عمل مرتب کر رہی ہیں۔

    امارات ایئر کی آفیشل ویب سائٹ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق امارات ایئر لائن کی جانب سے فضائی سروس کی بحالی کے لیے نیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا جس میں مسافروں کو ایئرپورٹ کم از کم 3 گھنٹے قبل پہنچنا ہوگا۔

    امارات ایئر کے مطابق ہر مسافر حفاظتی اقدامات کی پابندی کرتے ہوئے طبی ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی طور پر کرے، تمام مسافروں کو فلائٹ میں جانے سے قبل درجہ حرارت چیک کروانا ہوگا تاکہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کیا جا سکے۔

    دوسری جانب بعض فضائی کمپنیوں کی جانب سے طیاروں میں بنیادی تبدیلیاں بھی کی جا رہی ہیں جو مسافروں کے لیے بالکل نئی ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق تمام فلائٹس میں روایتی اخباروں کی تقسیم فوری طور پر روک دی جائے گی، ہر مسافر کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل طبی ماسک اور سینی ٹائزر فراہم کیا جائے گا۔

    دوران پرواز مسافروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے میں بھی بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں جیسے کہ دوران فلائٹ فراہم کیا جانے والا کھانا ایئر ٹائٹ ہوگا جو روایتی کھانوں سے قطعی مختلف ہوگا اور اسے جہاز میں تیار نہیں کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: فضائی سفر کے دوران جسم میں کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں؟

    جہاز میں ہر 30 منٹ میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا، ہوا کی سرکولیشن کے لیے خصوصی طور پر بائیولوجیکل فلٹرز سے آراستہ سسٹم لگایا جائے گا جو ہوا میں موجود کسی بھی نوعیت کے جراثیموں کو فوری طور پر تلف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

    جہاز کے ٹوائلٹ میں صابن جار کے ساتھ خصوصی سینی ٹائزر کی بوتل نصب کرنے کے علاوہ خود کار سسٹم کے ذریعے مسافر پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا بھی بندوبست ہوگا جو ٹوائلٹ کے دروازے پر نصب ہوگا۔

    مسافروں کے سامان کو مکمل طور پر جراثیم کش ادویات سے اسپرے کیا جائے گا، جہاز کے عملے کی جانب سے مائیک پر مسافروں کی یاد دہانی کے لیے مسلسل ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کی ہدایات دی جاتی رہیں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت بعض جہازوں میں خصوصی طور پر ڈیجیٹل تھرمل کیمروں کی بھی تنصیب کی جائے گی تاکہ ہر مسافر کے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کیا جا سکے۔

    وبائی امراض سے بچاؤ کے سینٹر نے اس امر کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ بیشتر جراثیم جہازوں میں اس لیے آسانی سے نہیں پھیل سکتے کہ جہاز کے اندر ہوا کا دبؤو اور اس کی سرکولیشن اس نوعیت کی ہوتی ہے کہ اس میں وائرس اور جراثیم نہیں رہ سکتے۔

  • ایئرہوسٹس کے طمانچے پر مسافر نے بھی زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    ایئرہوسٹس کے طمانچے پر مسافر نے بھی زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

    برسلز: یورپی ملک بیلجیم کی ایئرلائن میں غصیلے مسافر نے خاتون فضائی میزبان کے طمانچے کے جواب میں زور دار تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برسلز ایئرلائن میں دوران پرواز فضائی میزبان اور مسافر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پہلے خاتون نے تھپڑ مارا جبکہ ردعمل میں مسافر نے بھی طمانچہ جڑ دیا۔

    تلخ کلامی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر بھرے طیارے میں خاتون میزبان پر چیخ رہا ہے۔ دریں اثنا شہری نے ایئرہوسٹس کو مغلظات بھی بکیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے شہری کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر ایئرہوسٹس سے بدتمیزی شروع کردی جس پر بات مزید بگڑ گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی مذکورہ ویڈیو پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

    https://www.facebook.com/100001554513990/videos/2939109092817546/

  • طیارے میں مسافر نے جینا حرام کردیا

    طیارے میں مسافر نے جینا حرام کردیا

    طیارے میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہے۔

    کبھی کبھار طیارے میں ایسی عجیب وغریب حرکات سامنے آتی ہیں جو سوشل میڈیا کی غذا بن جاتی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں جہاز کا مسافر اپنے پیچھے بیٹھے شخص کو چھیڑتا ہوا نظر آیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کے ٹانگ کے بال کھینچ رہا ہے۔

    اسی نوعیت کی منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کئی بار سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ کئی مرتبہ مسافر طیارے میں کسی غیر آدمی کا کھانا کھا جاتے ہیں تو کبھی متعدد بار ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔

  • مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی: بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

    مذکورہ واقعہ احمد آباد ایئرپورٹ پر گو ایئر کے اے 320 ایئر کرافٹ میں پیش آیا، فلائٹ نمبر جی ایٹ 802 احمد آباد سے بنگلور جارہی تھی جب ٹیک آف کی تیاری کرتے ہوئے طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

    طیارہ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ٹیک آف کے وقت طیارے کو بیرونی طور پر کسی شے سے نقصان پہنچا جو حادثے کی وجہ بنا۔

    ان کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی جس پر فوری قابو پا لیا گیا، طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا اور ان کے ہنگامی اخراج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو ٹو کر کے رن وے سے اتارا جارہا ہے جس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے اتار لیا جائے گا۔ متبادل طیارے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے جو کچھ ہی دیر میں مسافروں کو لے کر منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔

  • 8 طیاروں کے سیکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کردیا گیا

    8 طیاروں کے سیکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کردیا گیا

    لندن: برطانوی ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر یکے بعد دیگرے 8 جہازوں کے سیکڑوں مسافروں کو لینڈنگ کے بعد طیارے میں ہی بند رکھا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاک ڈاؤن کیے جانے والے جہازوں میں ایک اماراتی ایئرلائن کا طیارہ بھی شامل تھا جو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے لندن پہنچا تھا۔

    انڈے ویسٹ نامی باشندے نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طیارے کو لینڈنگ کے بعدلاک ڈاؤن کردیا گیا اور کسی بھی مسافر کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔

    اس کا کہنا تھا کہ کیپٹن نے تمام مسافروں کو خبردار کیا کہ کروناوائرس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سے پہلے بھی اسی طرح 7 جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

    مسافر کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر بعد ایئرپورٹ عملہ آیا اور جہاز میں سے ایک مسافر کو نکال کر لے گیا جس کے بعد تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں ایک یا آدھے گھنٹے میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    رکن اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص

    خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔

    عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔

  • امریکا میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ

    امریکا میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں معمر جوڑا ہلاک ہوگیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انجن والا چھوٹا طیارہ بارٹو ایگزیکٹو ایئرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ بنا رہا تھا کہ اس دوران ہچکولے کھاتا ہوا قریبی آبادی میں جا گرا۔

    پولک کاؤنٹی شیرف آفس کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک گھر کے کھلے مقام پر گرا، جس جگہ طیارہ گرا وہاں زمین میں گڑھا پڑ گیا اور تمام رہائشی محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تباہ حال طیارے سے ایندھن نکل رہا تھا اور خوش قسمتی سے آگ نہیں لگی، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 73 بونی پاول 76 سالہ ڈینس پاول کے نام سے ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد کی موقع پر ہی موت ہو چکی تھی، ریسکیو ٹیمیں جب جائے حادثہ پر پہنچی تو دونوں سوار موت کے منہ میں جاچکے تھے اور ان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • مسافروں سے بھرے طیارے کی کریش لینڈنگ

    مسافروں سے بھرے طیارے کی کریش لینڈنگ

    ماسکو: شمالی روس میں مسافر طیارے بوئنگ 737 نے کریش لینڈنگ کی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بین الاقوامی میڈی رپورٹس کے مطابق حادثہ اسینسک ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹائر ٹھیک سے نہ کھلنے پر پچھلی جانب سے رن وے پر رگڑیں کھاتا رہا۔

    https://twitter.com/RuAviaPhotog/status/1226461247060795394?s=20

    طیارے میں 96 مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    روسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیارے نے چیسس کی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی ہے اور اس غیر متوقع لینڈنگ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا

    یاد رہے کہ چند روز قبل پوئنگ 737 طیارہ استنبول ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

  • لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا

    لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا

    استنبول: ترکی میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، لینڈنگ کے بعد طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر طیارے لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا اور کچے میں جا کر تین بڑے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے ملبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

    تباہ ہونے والے طیارہ بوئنگ 737 ترکی کی کم بجٹ والی ایئرلائن کا تھا، پرواز ازمر سے استنبول پہنچی تھی جس میں عملے سمیت 177 افراد سوار تھے۔

    حادثے میں ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 51 زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعدد افراد آتشزگی کے باعث طیارے میں پھنس گئے تھے جن میں 12 بچے بھی شامل تھے، ایمرجنسی ٹیموں نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور تمام مسافروں کو نکال لیا۔

    وزارت ٹرانسپورٹیشن نے حاثے کو ناہموار لینڈنگ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارہ ٹھیک سے لینڈنگ نہ کر سکا اور رن وے سے اتر گیا۔

  • دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوحہ: قطر ایئرلائن کی پرواز کے دوران خاتون مسافر نے بچے کو جنم دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پرواز کے دوران شیرخوار کو جنم دیا۔ طیارہ قطری دارالحکومت دوحہ سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک جارہا تھا۔

    زچکی دوران جہاز کے عملے نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا، نازک صورت حال کے پیش نظر طیارے کی بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جہاں نومولود بچے سمیت ماں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    قطر ایئرلائن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ طیارہ دوحہ سے بنکاک جارہا تھا تاہم خاتون کی زچکی کے بعد طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جس پر ایئرلائن مسافروں سے معذرت خوا ہے۔

    شیرخوار بچے سمیت خاتون کو کالکاتا میں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، اس وقت دونوں روبہ صحت ہیں۔ خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی ایک خاتون نے نجی ایئرلائن میں بچی کو جنم دیا تھا۔