Tag: طیارے میں آگ

  • ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی بدقسمتی ختم نہ ہوسکی، ہانگ کانگ سے دہلی واپس آنے والے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

    ہانگ کانگ سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں منگل کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے فوراً بعد آگ لگ گئی، واقعے کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ آگ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔

    یہ واقعہ فلائٹ AI 315 میں پیش آیا، جو 22 جولائی کی شام دہلی پہنچی تھی، ہوائی جہاز کے آکزلری پاور یونٹ (اے پی یو) میں اس وقت آگ لگی جب یہ گیٹ کے ساتھ کھڑی تھی اور مسافروں نے اترنا شروع کیا تھا۔

    واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ 22 جولائی 2025 کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے والی فلائٹ AI 315 کے پاور یونٹ (APU) میں آگ لگ لگی۔

    ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

    خیال رہے کہ ایک دن پہلے بھی بارش کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل کر اتر گیا جس کے نتیجے میں 3 پہیے پھٹ گئے تھے، ایئر انڈیا حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تیز بارش کے باعث پھسل کر رن وے سے اترا، تمام مسافر محفوظ ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، انجن کو بھی نقصان پہنچا ہے، پرواز کوچی سے ممبئی آرہی تھی، طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر احمد آباد میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ایئر انڈیا کی سخت جانچ پڑتال کی گئی تھی جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ اپنی بجٹ ایئر لائن، ایئر انڈیا ایکسپریس کی چھان بین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-pilots-medical-records-probed-amid-reports-of-depression/

  • دوران پرواز امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، دل دہلانے والی ویڈیو

    دوران پرواز امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، دل دہلانے والی ویڈیو

    لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے شہر سے اڑان بھرنے والے بوئنگ کے مسافر طیارے میں ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی، یہ خوفناک لمحہ ویڈیو میں قید ہو گیا۔

    سامنے آنے والی دل دہلا دینے والی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے شعلے نکلتے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، لوگوں کو ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کا انجن جلتا ہوا دکھائی دیا، اس خوفناک واقعے پر پائلٹ نے طیارے کو فوری طور پر واپس لاس اینجلس کی طرف موڑ دیا۔

    چونکا دینے والی فوٹیج میں بوئنگ 767-400 جیٹ کو تھوڑا سا مڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب اس کا بایاں انجن آگ کے شعلوں سے دہک اٹھا تھا، فوٹیج ریکارڈ کرنے والا خوفزدہ شخص کو چیختے سنا جا سکتا ہے۔


    لاس اینجلس میں ڈرائیور نے قطار میں کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی


    پرواز لاس اینجلس سے اٹلانٹا، جارجیا جا رہی تھی، لیکن آتش زدگی کے باعث اسے واپس لینڈنگ کرنی پڑی، پائلٹ نے کامیابی سے طیارے کو چکر کھلا کر رن وے پر بہ حفاظت اتار دیا، فوٹیج میں طیارہ اترتا نظر آتا ہے، خوش قسمتی سے لینڈنگ گیئر بغیر کسی پریشانی نیچے اترا۔

  • روسی مسافر طیارہ ترکی ایئرپورٹ پر اترتے ہی ہولناک آگ کی لپیٹ میں آ گیا، ویڈیو

    روسی مسافر طیارہ ترکی ایئرپورٹ پر اترتے ہی ہولناک آگ کی لپیٹ میں آ گیا، ویڈیو

    انقرہ: ترکی کے شہر انطالیہ میں ایئرپورٹ پر اترتے ہی روسی مسافر طیارے کو آگ لگ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی ترکی کے انطالیہ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد روسی ساختہ مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

    روس کے سخوئی سپر جیٹ 100 طیارے میں 89 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوا تھے، روسی شہر سوچی میں واقع ازیموت ایئرلائن کے طیارے سے تمام مسافروں کو بروقت بہ حفاظت نکالا گیا۔

    انطالیہ ایئرپورٹ پر ریسکیو ٹیموں نے طیارے میں لگی آگ بجھائی اور طیارے کو رن ون سے کھینچ لیا گیا، اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میں میڈیا پر سامنے آئی ہے جو ایئرپورٹ حکام نے شیئر کی گئی تھی، جس میں طیارے میں لگی بھیانک آگ دیکھی جا سکتی ہے۔

    ازیموت ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ہوا کی رفتار اور سمت بار بار بدلنے کی وجہ سے طیارے کی لینڈنگ ناہموار رہی، اور یہ حادثہ پیش آیا، روس کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری طرف فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کا کہنا ہے کہ طیارہ 7 سال پرانا تھا، اور دعویٰ کیا کہ ماسکو کے 2022 میں یوکرین پر حملے کے سلسلے میں عائد مغربی پابندیوں کی وجہ سے روس کے پاس طیاروں کی کمی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FL360aero (@fl360aero)


  • امریکا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    امریکا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    لاس ویگاس: امریکا میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بھڑکتے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں لینڈنگ کے وقت مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، لاس ویگاس ایئرپورٹ پر فرنٹیئر ایئر لائن کے طیارے میں دھواں اٹھنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

    حادثہ گزشتہ روز ہفتے کو اس وقت پیش آیا جب امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ کر رہا تھا، سیل فون کی ویڈیو میں طیارے کے رن وے پر اترتے ہی شعلے اور دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

    طیارے کے اترتے ہی فائر ٹرک اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں رن وے پر پہنچ گئیں، اور امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں 190 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے، حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا، حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق فرنٹیئر فلائٹ سان ڈیاگو سے روانہ ہوئی تھی، لاس ویگاس ایئرپورٹ پہنچنے پر پائلٹوں کو دھوئیں کا پتا چلا، جس پر انھوں نے ایمرجنسی کا اعلان کیا، اس کے بعد انھوں نے طیارے کو بہ حفاظت لینڈ کرایا، تمام مسافروں اور عملے کو ہوائی سیڑھیوں کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں‌ پھیل گیا

    کراچی: کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے میں‌ اچانک دھواں پھیل گیا، اور آگ کی بو محسوس کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر اڑان بھرنے کے لیے تیار طیارے کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، قومی ایئر لائن کی کراچی سے لاہور کی پرواز میں اچانک فائر وارننگ کے سبب مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 لاہور روانگی کے لیے تیار تھی، بوئنگ 777 طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گیا تھا، کہ اچانک طیارے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈکس سے ہلکا دھواں نکلنے لگا، مسافروں نے آگ کی بو بھی محسوس کی۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فائر انڈیکیشن ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری طور پر منسوخ کر دیا، اور طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جلد ہی پرواز پی کے 306 دوبارہ لاہور روانہ کی جائے گی۔

    ایئر پورٹ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، جن میں سے 64 مسافروں نے طیارے میں دوبارہ سوار ہونے سے انکار کر دیا ہے، جن کا سامان آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔

  • گلگت ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ، حقیقت یا فرضی مشق؟

    گلگت ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ، حقیقت یا فرضی مشق؟

    کراچی: گلگت ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ لگ گئی، تاہم یہ ایک فرضی مشق تھی جس میں ریسکیو ٹیموں نے کامیابی سے اپنے ہدف کو مکمل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے گلگت ایئر پورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فل اسکیل مشق کا انعقاد کیا گیا۔

    اس مشق میں سی اے اے کے شعبہ فائر، ایئر سائیڈ، اور اے ایس ایف سمیت مختلف ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔

    فرضی مشق میں گلگت ایئر پورٹ پر طیارے میں لگی آگ بجھائی گئی، ہنگامی صورت حال کے دوران مسافروں کو ریسکیو کر نے کی عملے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا، اور کوئیک رسپانس میں عملے نے اپنے ہدف کو بروقت مکمل کیا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ فل اسکیل مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال اور ایمرجنسی کی صورت میں ایئر پورٹ پر موجود متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور مزید فعال بنانا تھا۔

    گلگت ایئر پورٹ مینجر محسن احمد غوری نے بتایا کہ بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے قوانین کے مطابق ایئر پورٹ پر ہنگامی مشقوں سے سول ایوی ایشن اور متعلقہ اداروں کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

  • برطانوی طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے اٹھنے لگے (ویڈیو)

    برطانوی طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے اٹھنے لگے (ویڈیو)

    ویلنسیا: اسپین میں گراؤنڈ کیے گئے برطانوی ایئر ویز کے ایک طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے بلند ہونے لگے، جس سے ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طیارہ 747 ہسپانوی ہوائی اڈے پر اچانک آگ کے شعلوں میں گِھر گیا، یہ طیارہ سروس پوری کر کے ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔

    اسپین کے شہر ویلنسیا کے کیسٹلن ایئر پورٹ پر کھڑے برطانوی ایئرویز کے بوئنگ طیارے کو حال ہی میں گراؤنڈ کیا گیا تھا، ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاک پٹ کے پیچھے سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔

    فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا، ایئر پورٹ حکام نے تصدیق کی کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ طیارے میں کوئی بھی نہیں تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کو اسکریپ کیا جانا تھا، نیز آتش زدگی کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

    یوکرین میں فوجی طیارے کو حادثہ، 22افراد جل کر ہلاک

    یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یہ واقعہ یوکرین کے شہر چوگویف کے علاقے خارکیف میں پیش آیا تھا، یوکرین حکام کے مطابق طیارے میں ایئر فورس کیڈٹس سوار تھے، کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے تھے۔