Tag: طیارے

  • امریکا: انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

    امریکا: انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

    واشنگٹن : امریکا میں زیرتربیت پائلٹ نے انجن میں خرابی کے باعث طیارے کو الاباما کے مصروف ہائی وے پر اتار دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں دوران پرواز سنگل انجن والے طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی،  ایئرپورٹ دور ہونے کے باعث پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارے میں دو افراد سوار تھے جو ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کہنا تھا کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کیسے کر لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کی سڑک پر لینڈنگ کروائی۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو ہائی وے پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی تھی۔

    پولیس کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی ایئرپورٹ دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔

    ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    مزید پڑھیں : لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    یاد رہے کہ رواں جون میں امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت خاتون پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب نجی طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : شکاگو: انجن میں خرابی، پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا

    خیال رہے کہ  شکاگوں میں دورانِ پرواز  چھوٹے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شکاگو کے مصروف ترین لیک شور ڈرائیو نامی ہائی وے پر اتار تھا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • بھارت، دوران پرواز طیارے کو حادثہ، تین مسافر زخمی

    بھارت، دوران پرواز طیارے کو حادثہ، تین مسافر زخمی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت سے پروان بھرنے والے جہاز کو پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرانڈیا طیارے کی پرواز ریاست امرتسر سے دارالحکومت نئی دہلی جارہی تھی کہ اسی دوران طیارے کی کھڑی کا فریم نکل گیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین مسافر زخمی ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ 19 اپریل جمعرات کو پیش آیا جسے انتظامیہ کی جانب سے چھپانے کی کوشش کی گئی مگر طیارے میں سوار مسافر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو معاملہ ذرائع ابلاغ تک پہنچا۔

    حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر مسافروں کو نئی دہلی ائیرپورٹ سے فوری طور پر  سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، خاتون کے سر پر آنے والے زخم شدید تھے جن کی وجہ سے ان کے ٹانکے لگے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کہ 21 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا، کھڑی کا فریم ٹوٹنے اور مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد مسافر خوفزدہ ہوگئے جنہیں بمشکل سنبھالا گیا جبکہ جہاز میں موجود طبی عملے نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کیں۔

    سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران طیارے کی کھڑی نکلنے کا تعلق موسمی خرابی سے نہیں بلکہ یہ انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے، مذکورہ کمپنی کے خلاف مسافروں کی حفاظت نہ کرنے کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈومیسٹک پروازیں، دو خوش قسمت طیارے ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے

    ڈومیسٹک پروازیں، دو خوش قسمت طیارے ممکنہ حادثے سے محفوظ رہے

    کراچی : قومی ایئرلائن کی لاہور سے کراچشی جانے والی پرواز کے کارگو کنٹینر کے ہُک ڈھیلے رہ گئے جس کے باعث طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھا جب لاہور سے ملتان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا دونوں واقعے میں طیاروں کو بہ حفاظت اتار لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کارگو گراؤنڈ ہیڈلنگ عملے کی سنگین غلطی کا شکار لاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 305 بنی جس کے پچھلے حصے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے تاہم خوش قسمت طیارہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہا

    تاہم دورانِ پرواز کارگو کنٹینر ہلتے رہے جس سے جہاں طیارے کو معمولی نقصان ہوا تو وہیں مسافر بھی خوف کا شکار رہے تاہم طیارہ کا کپتان پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرانے میں کامیاب رہے

    ترجمان پی آئی اے نے دورانِ پرواز سامان ہلنے سے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور معائنے کے بعد جہاز پرواز کے قابل ہوا تو اگلی فلائیٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کی جائے گی

    دوسری جانب لاہور سے ملتان جانے والا نجی چارٹر طیارہ بھی ایک بڑے ممکنہ حادثے سے اُس وقت بال بال بچ گیا جب ٹیک آف کے کچھ دیر بعد طیارے کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور پرندہ طیارے میں جا گھسا جس کے باعث پائیلٹ معمولی زخمی ہوگیا تاہم حاضر دماغی کا مظاہر کرتے ہوئے جہاز کو بہ حفاظت اتار لیا گیا

  • مسافرکوگھیسٹ کرطیارے سےنکالےجانےپرایئرلائنز کےسی ای اونےمعافی مانگ لی

    مسافرکوگھیسٹ کرطیارے سےنکالےجانےپرایئرلائنز کےسی ای اونےمعافی مانگ لی

    واشنگٹن : یونائیٹڈ ایئرلائنز کے سی ای او نےمسافر کوگھیسٹ کر طیارے سے نکالے جانے کے واقعہ پر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کےمطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کےسربراہ نےمسافر کوگھیسٹ کرطیارے سےنکالےجانےکے واقعےکوخوفناک قرار دیاہے۔

    اس سےقبل انہوں نےاپنےملازمین کا یہ کہتے ہوئےدفاع کیا تھا کہ مسافر کو ہوائی جہاز سےنکالنےکےلیےطےشدہ طریقہ کار پرعمل کیاگیا۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز میں گنجائش سے زیادہ ٹکٹ بک کیے جانے کے بعد ایک مسافر کو زبردستی طیارے سےاتارنے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔


    امریکی طیارے سے مسافر کو گھسیٹ کرنکالنے کی ویڈیو وائرل


    واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونےکے بعد کمپنی کےحصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایئر لائن کےسی ای او آسکر منوز نےملازمین کولکھی گئی ایک ای میل میں کہا ہے کہ وہ واقعے کےبارے میں دیکھ اور سن کر دکھی ہیں۔

    یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں ایئر لائن نے کہا کہ واقعات کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    خیال رہےکہ ویڈیو میں ایک مسافر کو اس سیٹ سےگھیسٹ کر باہر لےجایا جا رہا ہے۔بعد میں مسافر کے چہرے پر خون بھی دکھائی دیتا ہے۔

    واضح رہےکہ ایئر لائن اپنے چار ملازمین کے لئے جگہ بنانے کے لیے چار مسافروں کو ہوائی جہاز سے اتارنا چاہتی تھی۔

  • امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس

    امریکہ نےشام کے20فیصد طیارےتباہ کردیے‘ جیمزمیٹس

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع کا کہناہےکہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کےحملوں کےجواب میں کیےگئےامریکی فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال طیاروں میں سے20 فیصد تباہ کر دیےگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہےکہ امریکہ نے شام کے20فیصد طیارے تباہ کردیے ہیں اور شام کو کیمیائی ہتھیاروں کےدوبارہ استعمال کا مشورہ مہنگا پڑے گا۔

    امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کاکہناہےکہ امریکہ کی جانب سے جانچ پرکھ کر اٹھائے گئے اقدام سے ایندھن، بارود اور فضائی دفاع کی صلاحتیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے شام کے20 فیصد فعال طیارے تباہ ہوئے۔

    جیمز میٹس کاکہناتھاکہ شامی حکومت کے پاس شعیرات کے ہوائی اڈے پر اب جہازوں میں ایندھن بھرنے یا مسلح ہونے کی صلاحیت نہیں رہی اور نہ ہے رن وے قابلے استعمال رہا ہے۔

    امریکی وزیردفاع نے کہا ان حملوں سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ شامی صدر بشارالاسد کی کی جانب سے معصوم شہریوں و کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی حمایت نہیں کرتا۔

    دوسری جانب شام فوج نے امریکی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم روسی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ صرف چھ شامی فضائی فوج کے جہاز اور کئی عمارتیں تباہ ہوئیں جبکہ شعیرات کے اڈے پر صرف 23 میزائل گرے۔


    شام میں کیمیائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےشام کے شمال مغربی حصے میں واقع باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگی جہازوں کے ذریعے کیے گئے مبینہ مہلک گیس حملے میں متعدد بچوں سمیت 70 سےزائدافراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    امریکہ کاشام کےخلاف فضائی کارروائی کا آغاز


    واضح رہےکہ بعدازاں امریکہ نےشامی حکومت کےخلاف کیمیائی حملے کے جواب میں شام پر60 ٹام ہاک کروزمیزائل داغےتھے۔

  • حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    حلب : شام کےصوبےحلب میں جیٹ طیاروں کی مسجد پر بمباری کےنتیجے میں42نمازی شہید اور سوسےزائدافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق حلب میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کےمطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 افرادشہید اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔

    شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا اس وقت مسجد میں شام کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

    بمباری آخرکس نے کی؟

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناہےکہ فی الحال شناخت نہیں ہوسکی کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہےلیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

    حکومت کا موقف

    دوسری جانب گذشتہ دنوں ہی شام میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ باغی جنگجو حمص شہر میں اپنا آخری علاقہ بھی چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

    گورنر طلال براضی کا کہنا تھا کہ ال وائر کو خالی کرانامقامی قائدین کے ساتھ طے پانے والے موجودہ معاہدے کا حصہ تھا اور اس میں چھ سے آٹھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

    واضح رہےکہ شام میں مارچ 2011 سے لے کر اب تک تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ دس لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

  • شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    شیک ڈاؤن ٹیسٹ‘پی آئی اے کےاے ٹی آر طیارےگراؤنڈ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کےتمام اے ٹی آرطیاروں کو چانچ پڑتال کےلیےگراؤنڈ کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ طیاروں کی چیکنگ کےعمل کی تکمیل تک تمام 10 اے ٹی آرطیارے گراؤنڈ رہیں گے۔

    پی آئی اے کےترجمان کےمطابق عارضی طور پراے ٹی آر آپریشن معطل ہونے سے ملک کے چھوٹےایئرپورٹس کے لیے پروازیں متاثر ہوں گی،جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجو دڑو، ژوب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمٰعیل خان، چترال اور گلگت شامل ہیں۔

    ترجمان پی آئی اےدانیال گیلانی کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سےطیاروں کی کلیئرنس کے بعد اے ٹی آرآپریشن شروع کردیا جائے گا۔

    پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ ایئر پورٹ روانگی سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کر لیں۔

    دوسری جانب اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 47 افراد سوار، تمام شہید

    واضح رہے کہ 7دسمبر کو پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا اے ٹی آر مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے سے جہاز کے عملے سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • اسلام آباد: پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد: پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد: اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کرنے والی فلائٹ پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی، کپتان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارے کو با حفاظت اُتار لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرواز کے دوران اے ٹی آر طیارے میں خرابی کی وجہ سے طیارہ ایک طرف ڈولنے لگا تھا، جس کے باعث اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کرنے والی فلائٹ پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان کی جانب سے فنی خرابی کی اطلاع پر طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرادیا گیا ہے۔ طیارہ کا تمام عملہ اور مسافر محفوظ ہیں اور ٹیکنکل عملہ نے طیارہ کا معائنہ کرکے فنی خرابی کو درست کردیا ہے۔

    بعد ازاں پرواز روانہ کردی گئی۔