Tag: طیب اردوان

  • ترکیہ کی عوام پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، طیب اردوان

    ترکیہ کی عوام پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، طیب اردوان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں  نے بھارتی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن کو شدید خطرےمیں ڈال دیا ہے،
    جس میں معصوم شہری، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

    اس موقع پر صدراردوان نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے بھی پوری قوت سے اپنی خودمختاری ، علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت نے جارحیت،غیر ذمہ دارانہ ریاستی رویے کا خطرناک راستہ اختیار کیا۔

    ترک وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آج بات کی ہے، ترکیہ پاکستان وزرائے خارجہ نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں : فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، طیب اردوان

    ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ ، ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

  • فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، طیب اردوان

    فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، طیب اردوان

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوان  نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی، فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

    انقرہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک ترکیہ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

    ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی، فلسطین کی آزادی کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، ترکیہ اور پاکستان دو طرفہ تعلقات کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

  • پاک ترکیہ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

    پاک ترکیہ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ تجارتی حجم 5 بلین ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

    انقرہ میں ترک صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوان سے ملاقات پر خوشی ہوئی، ترک صدر اردوان کا دورہ پاکستان ہمارے لیے یادگار رہے گا۔

    وزیراعظم  نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ترک صدررجب طیب اردوان عوام کے دلوں میں بستےہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی، رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان ایک دوراندیش اور ویژنری لیڈر ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی، اردوان نے ترکیہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کیے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر نےسیلاب کے دوران پاکستان کی بہت مدد کی، 2010کےسیلاب میں آپ نے پاکستان کا دورہ کرکے متاثرین سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

    2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھرآپ نے پاکستان دورہ کیا، ترکیہ نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بھیجی، ترک صدر نے مشکل وقت میں جو کیا پاکستان کے عوام نہیں بھولیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا ہےکہ دونوں ممالک کا تجارتی حجم بڑھاناہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    انہوں نے کہا کہ پاک ترکیہ تجارتی حجم5بلین ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں، مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار سے متعلق اردوان کا بیان

    اسرائیلی صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار سے متعلق اردوان کا بیان

    انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کو ترکیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت سے انکار کیا گیا۔

    روئٹرز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی صدر کو آذربائیجان میں منعقدہ کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    ترکیہ کے صدر نے برازیل میں جی 20 سمٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا ’ہم نے اسرائیلی صدر کو کوپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ہم نے متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کیے تھے۔‘

    ترکی کے انکار کے بعد اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنا آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، اسرائیلی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ’صورت حال کے جائزے اور سیکیورٹی وجوہ پر صدر نے آذربائیجان میں کلائمیٹ کانفرنس کے لیے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

    غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک لوٹے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل حماس کے حملے کے بعد غزہ میں فلسطینی گروپ کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کر دی تھی، ترکیہ نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل سے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا تاہم سرکاری طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے گئے۔

    اردوان نے کہا ’کچھ معاملات پر بطور ترکیہ، ہم ایک مؤقف اختیار کرنے پر مجبور ہیں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔‘

  • سرمایہ کاری میں عوام کی شمولیت ہماری اولین ترجیح ہے، اردوان

    سرمایہ کاری میں عوام کی شمولیت ہماری اولین ترجیح ہے، اردوان

    استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاری کے فروغ میں عوامی شمولیت کو اہمیت اور اوّلیت دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ساتویں ترکیہ مالیاتی منڈیوں کی کانفرنس کے موقع پر بھیجے گئے پیغام میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے سوویں سال میں ملک کو زیادہ مضبوط، زیادہ پُراعتماد اور زیادہ خوشحال راستے پر گامزن کرنے کے لئے دَم لئے اور رُکے بغیر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اقتصادی فروغ اور تجارت سے لے کر قیمتوں میں استحکام اور پبلک فنانسنگ سے کاروباری و سرمایہ کاری ماحول تک تمام بنیادی پہلوں پر ایسے اہداف کا تعین کیا ہے جو حقیقت پسندانہ ہوں اور قابل عمل بھی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ "ہم استنبول فنانس مرکز کے ساتھ ترکیہ کو مالیات کے شعبے میں ایک مرکز کی حیثیت دینا چاہتے ہیں۔ حالیہ 21 سالوں میں ترکیہ نے کُل 225 بلین ڈالر بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ آنے والے دور میں سرمائے کی منڈیوں کو مزید گہرا کرنا اور عوامی سطح پر پھیلانا ہماری اوّلین ترجیح ہوگا۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے پیغام میں مزید کہا کہ ترکیہ پر اعتماد کرنے والے یہاں سرمایہ کاری کے خواہش مند اور ترک اقتصادیات کے روشن مستقبل پر بھروسہ کرنے والے تمام سرمایہ کاروں کے لئے ہمارے دِل اور دروازے دونوں کھُلے ہیں”۔

    واضح رہے ترکیہ دنیا کے نقشے پر ایک ايسى كڑى ہے جو مغرب کو مشرق سے ملاتی ہے کیونکہ اس کا کچھ حصہ یورپ اور کچھ حصہ ایشیا میں شامل ہے۔ ترکیہ نہ صرف تجارتی نقطہ نظر کے لحاط سے مضبوط پوزیشن پر ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی اچھا اثرو رسوخ رکھنے والا ملک ہے۔

  • ترکیہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے، اردوان کا انتباہ

    ترکیہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے، اردوان کا انتباہ

    ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو انقرہ یورپین یونین سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے۔

    حالیہ ہفتے میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق 27 ممبران پر مشتمل بلاک ترکیہ کے الحاق کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے سے گریزاں ہے۔ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ یونین نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ تعلقات کی بہتری کے لیے ’ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک‘ مرتب کرے۔

    ترکیہ پچھلے 24 سالوں سے اس بلاک کا رکن بننے کا خواہاں ہے تاہم یورپین یونین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام نہ کرنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، جس کے سبب حالیہ سالوں میں ترکیہ کے الحاق کے حوالے سے بات چیت رکی ہوئی ہے۔

    اس سلسلے میں ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یوپین پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ تعصبات پر مبنی ہے۔ ملک کے یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے یہ ایک غیرضروری اور بصیرت سے عاری نقطہ نظر ہے۔

    واضح ہے کہ اردوان سے ترکیہ سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ کے مندرجات پر سوال پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انھوں نے برملا اظہار کیا کہ ان کا ملک یورپین یون سے اپنے راستے علیحدہ کرسکتا ہے۔

  • طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    طیب اردوان کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات

    لتھوانیا: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نیٹو کانفرنس میں امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو کے دو روزہ سربراہ اجلاس کے موقع پر ترک صدر اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں آپ کی سفارت کاری اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کی ہمت وحوصلے پرآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ امریکا کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک میکانزم پر مشاورت کریں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے سوئیڈن کی نیٹو رُکنت کے لیے ترکیے کی طرف سے مخالفت ختم کرنے پر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، بائیڈن نے کہا کہ سوئیڈن کی نیٹو رکنیت سربراہی اجلاس کے اہم ایجنڈے میں سے ایک ہے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سوئیڈن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، سوئیڈن وک گرین سگنل ملنے کے بعد امریکہ ترکیہ کو ایف 16 طیارے فراہم کرے گا۔

    امریکی صدر نے کہاکہ ترک صدر سے دوبارہ ملاقات کا منتظر رہوں گا، ترک صدر نے بائیڈن کو 2024 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے گڈ لَک کہہ دیا۔

  • اردوان کی دوبارہ کامیابی ترکیہ کے عوام کی مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم

    اردوان کی دوبارہ کامیابی ترکیہ کے عوام کی مثالی خدمت کا اعتراف ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کی کامیابی دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کےمزید فروغ کا باعث بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ الیکشن میں 52.16فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے، آپ کا دوبارہ انتخاب ترکیہ کےعوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کااعتراف ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نےنمایاں ترقی کی ہے، پاکستان،ترکیہ کےتعلقات کومزید مضبوط بنانےمیں آپ کی وابستگی باعث اطمینان ہے۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی دانشمندانہ قیادت میں ترکیہ ترقی کا سفراسی رفتارسےجاری رکھےگا مجھے یقین ہے ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کیلئےزیادہ مؤثرکرداراداکریگا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ برادرانہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےکیلئےآپ کیساتھ ملکرکام کرنےکےپختہ عزم پرکاربندہیں،دونوں ممالک کی اعلیٰ سطح اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کےساتویں اجلاس کےجلد انعقاد کےخواہاں ہیں، اجلاس میں شرکت کیلئے آپ کی پاکستان آمدپرخیرمقدم کےلئےچشم براہ ہوں۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں ترکیہ کے نومنتخب صدرنے وزیراعظم کاشکریہ اداکیااورخیرسگالی کےگرمجوش جوابی جذبات کااظہارکیا،صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی حکومت اورعوام کےلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

  • طیب اردوان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

    طیب اردوان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طیب اردوان بہت مشہورہیں، پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، پہلی بارہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نےبھی طیب اردوان کو بھرپور داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ترکی بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا طیب اردوان بہت مشہورہیں، پارلیمنٹ میں جیسے استقبال ہوا اگر اردوان پاکستان میں اگلا الیکشن لڑیں توجیت جائیں گے، پارلیمنٹ میں اردوان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے بھی ڈیسک بجائے، پہلی بارہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی ان کو بھرپور داد دی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک تاجر برادری کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں ، پاکستان میں ترک تاجربرادری کو ویلکم کرتا ہوں ، پاکستان میں سیاحت ، تجارت کے بہترین اور قدرتی مائننگ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    عمران خان نے کہا سیاحت کےشعبےمیں ترکی کےتجربےاسےاستفادہ اٹھاسکتےہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں، ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، آئی ٹی شعبے میں بھی ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرےگی، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی زیادہ کاروبار دوست حکومت ہے۔

  • طیب اردوان نے ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

    طیب اردوان نے ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ترک صدر کو ملنے والا دھمکی آمیز خط طیب اردوان نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا۔

    ترک صحافی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کے دن ہی طیب اردوان نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی، خط میں امریکی صدر نے لکھا کہ آپ دنیا کو مایوس نہ کریں، ڈیل کر سکتے ہیں ، اردوان بے وقوفی نہ کریں۔

    ٹرمپ نے اردوان کو کرد ملیشیا سے مذکرات کی ڈکٹیشن دی اور احمق جیسے توہین آمیز الفاظ اس خط میں استعمال کیے، جس پر ترک صدر نے خط پھاڑ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترک صدر کے نام ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط جعلی ہے یا اصلی؟

    امریکی صدر نے خط میں غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے ترک صدر کے لیے احمق کے ساتھ ساتھ اکھڑ جیسا لفظ بھی استعمال کیا۔ امریکی صدر نے شام میں کارروائی سے روکنے کے لیے لکھا کہ اگر تم نے غلطی کی تو تاریخ تمھیں ایک شیطان کے طور پر دیکھے گی، احمق اور اکھڑ مت بنو۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ایک اچھے معاہدے کی کوشش کرتے ہیں، ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا، دنیا کو مایوس مت کرو، تم اچھی ڈیل کر سکتے ہو۔ غیر ملکی ادارے نے کہا کہ طیب اردوان نے خط ملتے ہی اسے کچرے کی ٹوکری میں پھینک دیا، اور اسی دن امریکی حمایت یافتہ کرد تنظیم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

    خیال رہے کہ امریکا کے نائب صدر مائیک پنس ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔