Tag: طیب اردوگان

  • ترک عوام کے دل میں پاکستانی بھائیوں کیلئے خاص مقام ہے، طیب اردوگان

    ترک عوام کے دل میں پاکستانی بھائیوں کیلئے خاص مقام ہے، طیب اردوگان

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کےلیےدل میں خاص جگہ ہے، پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کی مدد کی، ہماری آزادی کے لیے علامہ اقبال کی نظمیں ہم کبھی نہیں بھول سکتے، پاکستان کے ساتھ تھے اور کھڑے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدرطیب اردوگان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم سےپاک بھارت کشیدگی کم کرنےپربات ہوئی، بات چیت میں ترکی کےمصالحتی کرداربھی تبادلہ خیال ہوا، ترک عوام کےدل میں پاکستان کیلئےخاص مقام ہے۔

    طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ تحریک خلافت کےوقت برصغیرکےمسلمانوں کاتعاون نہیں بھول سکتے، تحریک آزادی میں اقبال کی شاعری،پاکستانیوں کاتعاون یادرہےگا۔

    ترک صدر نے کہا مشکل صورتحال میں ترک عوام کاپاکستانیوں نےساتھ دیا، سیلاب ہویا دہشت گردی ہر موقع پر پاکستانی شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

    پاک بھارت صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا پاک بھارت کشیدگی کم کرنےمیں کردار ادا کرنےکوتیارہیں، ، پاکستان کاپائلٹ رہاکرناخوش آئندہے،بھارت مُثبت رویہ اپنائے۔

    گذشتہ روز بھی ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کمی کے لیے خود پر عائد فرائض ادا کرنے کو تیار ہیں، بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کا شایان شان عمل ہے، پاکستان کے عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ترک صدر اردوگان

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوگان نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان عمران خان کے اعتماد اور طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔

    صدر اردوگان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے، بھارت کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سلام امن کا مذہب ہے، اسلام آپس کے جھگڑوں کو تحمل کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

    خیال رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    بھارتی پائلٹ کو رہائی دینے کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی اور ابھی نندن کی رہائی کے اعلان کو زبردست اقدام قرار دیا گیا تھا۔

  • ترک قوم امریکا کے آگے ہزگز نہیں جھکیں گے، طیب اردوگان

    ترک قوم امریکا کے آگے ہزگز نہیں جھکیں گے، طیب اردوگان

    انقرہ : ترکی کے صدر طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ہمیں معاشی و اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ترک عوام ان کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنی سیاسی جماعت کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ترک حکومت اور عوام امریکا کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے‘۔

    ترک صدر طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کے آگے کیوں جھکیں جو خود کو اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن بیک وقت ترکی کو اسٹریٹیجک ہدف بنانے کی کوشش کرتا ہے‘۔

    طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ہمیں معاشی اور اقتصادی پابندیوں، غیر ملکی کرنسی میں تبادلہ اور شرح سود میں اضافے کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم ان کے فریب سے واقف ہیں جس کا مقابلہ باخوبی کرسکتے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طیب اردوگان کی سیاسی جماعت کے انتخابات کے دوران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے کارکنان نے اردوگان کو ایک مرتبہ پھر پارٹی کا سربراہ منتخب کیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ترک مخالف بیان کے بعد ترک کی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی قدر میں ریکاڑ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  • ترکی مضبوط ریاست ہے، جس کا دیوالیہ ممکن نہیں، ترک صدر

    ترکی مضبوط ریاست ہے، جس کا دیوالیہ ممکن نہیں، ترک صدر

    انقرہ : ترک صدر طیب اردوگان نے کہا ہے کہ لیرا کی قدر میں کمی ہونا ترکی پر برسایا جانے والا اقتصادی میزائل ہے، لیکن ترکی مضبوط ریاست ہے جو کسی بحران سے دوچار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں کے باعث ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی گہماگہمی کی صورتحال کو کم کرنے کے لیے کہا ہے کہ ’ترکی اقتصادی طور پر ایک مضبوط ریاست ہے جو نہ کسی بحران سے دوچار ہے اور نہ ہی ملک کا دیوالیہ ہورہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوگان نے اپنے سیاسی جماعت کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ترکی پر اقتصادی میزائل برسائے جارہے ہیں اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہونا ان ہی میزائلوں میں سے ایک ہے‘۔

    ترک خبر رساں اداروں کے مطابق رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کشیدگی کے بعد امریکی پابندیوں کے باعث لیرا کی قدر کمی واقع ہونے کے بعد ترک حکومت کی کوشش ہے کہ چین، روس اور یوکرائن سے تجارتی معاملات مقامی کرنسی میں طے کریں۔

    ترک صدر کا اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سود استحصال کرنے کا بہترین آلہ ہے جو غریب کو مزید غریب اور امیر کو امیر تر بنارہا ہے اس لیے سود کی شرح میں ممکنہ حد تک کمی لانی ہوگی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی کے مرکزی بینکوں کی جانب سے لیرا کی قدر میں پیدا ہونے والے کمی کا مقابلہ کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا تھا جس پر بینکوں کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


    امریکا سے تنازع ترک کرنسی پر اثرانداز ہونے لگا، لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی


    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ترک مخالف بیان کے بعد ترک کی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی قدر میں ریکاڑ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  • اسرائیل میں ہٹلر کی روح بیدار ہورہی ہے، طیب اردوگان

    اسرائیل میں ہٹلر کی روح بیدار ہورہی ہے، طیب اردوگان

    انقرہ : ترکی کے صدر طیب اردوگان نے صیہونی ریاست کے  بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے صیہونی ریاست کا بل منظور کرکے اپنے ظلم و جبر کی پالیسی کو جائز قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کیے جانے پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوگان نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں یہودی ریاست کا بل منظور ہونا نسلی تعصب پر مبنی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں ایڈولف ہٹلر کی روح بیدار ہونے لگی ہے، اس لیے اسرائیل میں عربی زبان کو وہ درجہ نہیں دیا گیا جو بل کی منظوری سے قبل تھا۔

    ترک صدر طیب اردوگان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب صیہونیت پر مشتمل نسل پرستانہ ریاست بن گئی ہے۔ صیہونی ریاست کا بل منظور ہونے کے خلاف عالمی برادری کو اپنا رد عمل دینا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر نے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیلی حکمرانوں نے مذکورہ قانون کی منظوری سے جبر کی پالیسی کو جائز قرار دے کر اپنی حقیقی خواہشات کا اظہار کیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوگان نے اسرائیلی حکومت کے اقدامات کو آریائی نسل کے ڈکٹیٹر ہٹلر کے اقدامات کے مساوی ہیں۔

    دوسری جانب اسرائلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے طیب اردوگان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طیب اردوگان کی صورت میں ترکی میں نئی سیاہ آمریت کا نفاذ عمل میں آرہا ہے، جس طرح انہوں نے ہزاروں ترک شہریوں کو جیل بھیجا اور شام میں کردوں کا قتل عام کیا، وہ سیاہ آمریت کی علامت ہے۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں صیہونی ریاست کے لیے بل منظور ہونے کے بعد تمام اسرائیلی شہریوں کو برابر کے حقوق میسر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آصف علی زرداری کی طیب اردوگان کو کامیابی پر مبارکباد

    آصف علی زرداری کی طیب اردوگان کو کامیابی پر مبارکباد

    کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے طیب اردوگان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی آپ پر ترک عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی آپ پر ترک عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، سیاسی میدان میں عوام منصف ہوتےہیں۔

    آصف زرداری نے ترک عوام کو بھی مبارکباد دی۔

    یاد رہے ترکی کے انتخابات میں صدرطیب اردوگان دوسری مدت کے لئے صدرمنتخب ہوگئے ہیں، صدراردوگان نے ترپن فیصد ووٹ حاصل کئے، فتح کے بعد ریلی سے خطاب میں صدرطیب اردوگان نے کہا کہ ترکی کی ترقی کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔.


    مزید پڑھیں : ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب


    صدراردوگان کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورجشن منایا، جیت کے جشن میں بچوں اورخواتین نے بھی بھرپورشرکت کی، اس موقع پرآتشبازی بھی کی گئی جبکہ نوجوانوں نے ترانے گا کراپنی خوشی کا بھرپوراظہارکیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔