Tag: طیفی بٹ

  • امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم  طیفی بٹ کے بہنوئی کو کس طرح قتل کیا گیا؟

    امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو کس طرح قتل کیا گیا؟

    لاہور : امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو کس طرح قتل کیا گیا؟ پولیس نے تفصیل بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کےقتل کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے بتایا کہ جاویدبٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں 4 شوٹرزتھے، واردات میں رکشہ اورموٹر سائیکل کااستعمال کیاگیا۔

    ،پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی انڈر پاس کے قریب رکشہ نے مقتول کی گاڑی روکی اور موٹر سائیکل سوار شوٹرفائرنگ کرکےفرارہوا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول اہلیہ کیساتھ نکلا تو رکشہ کےذریعے پہلےریکی کی گئی، موٹر سائیکل اور رکشہ جاوید بٹ کی گاڑی کیساتھ ریکی کرتے آیا۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے رکشہ سے موٹر سائیکل پر جگہ تبدیل کی اور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سواررکشہ میں بیٹھا،ہیلمٹ پہنا شوٹر موٹر سائیکل لیکر نکلا۔

    پولیس کے مطابق رکشہ کس کی ملکیت، تفصیلات حاصل کر لی گئیں، اور ملزمان کی متعددسی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلی گئیں، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

    لاہورملزمان کی آخری لوکیشن ٹیمپل روڑکی آئی تاہم سیف سٹی کیمروں کی خرابی کےباعث تفتیش میں مشکلات ہیں۔

    گذشتہ روز جاویدبٹ کےقتل کے معاملے پر پولیس نے شوٹر کی شناخت کرلی تھی اور شوٹر تصویر بھی سامنے آگئی تھی، قاتل کی عمر60سے65سال ہے، ملزم نے گاڑی قریب آکرفائرنگ کی۔

  • امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    امیر بالاج قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور : امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاویدبٹ کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ، جس میں بتایا کہ جاویدبٹ کو5گولیاں لگیں، مقتول کودائیں طرف سےگولیاں لگیں اور سینے پر گولیاں لگنےسےجاویدبٹ کی موت ہوئی۔

    جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم جاری ہے ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعدلاش اقبال ٹاؤن گھرمنتقل کی جائے گی۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص جاوید بٹ اقبال ٹاون کا رہائشی تھا ، امیر بالاج کےقتل کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا۔

  • امیر بالاج  کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ  کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا

    امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا

    لاہور : امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص جاوید بٹ اقبال ٹاون کا رہائشی تھا ، امیر بالاج کےقتل کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا۔

    یاد رہے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا، سی آئی اے پولیس ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کے لیے شادباغ لے جارہی تھی اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کا بتانا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے گولی احسن شاہ کو لگی، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واضح رہے امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

  • بلا ٹرکاں والا اور طیفی بٹ کی دشمنی کیسے شروع ہوئی؟

    بلا ٹرکاں والا اور طیفی بٹ کی دشمنی کیسے شروع ہوئی؟

    لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے رہائشی بلا ٹرکاں والا کے خاندان اور گوال منڈی کے گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے مابین دُشمنی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

    بلا ٹرکاں والا اور گوگی بٹ خاندان کی دُشمنی کا آغاز پلاٹ کے تنازعے پر ایک معمولی سی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے ایک واقعے سے ہوا تھا جس نے بعد ازاں خوفناک شکل اختیار کرلی۔

    ٹیپو ٹرکاں والا کا حنیف عرف حنیفا اور شفیق عرف بابا کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع ہوا، یہ دونوں بھائی اپنے دور کے ٹاپ ٹین اشتہاریوں میں شامل تھے۔

    بالاج ٹیپو لاہور کی کئی عشروں پر محیط دشمنی کی بھینٹ چڑھنے والا اپنے خاندان کا تیسرا شخص تھا، اس سے پہلے 1994 میں اس کے دادا امیر الدین عرف بلاں ٹرکاں والا اور سال 2010میں بالاج کے والد عارف میر عرف ٹیپو ٹرکاں والا کا قتل بھی اسی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

    سینئر صحافی شہزاد حسین کے مطابق اگر 50 کی دہائی کی بات کی جائے تو بلا ٹرکاں کے والد نتھو پہلوان بھی قتل کیے گئے ان کو چھریوں کے وار کرکے مارا گیا تھا کیونکہ وہ اسلحہ رکھنے کا زمانہ نہیں تھا۔

    بلاں ٹرکاں والا اور طیفی بٹ کے درمیان جو جھگڑا شروع ہوا جس کی وجہ موچی گیٹ کے پاس ایک چھوٹا سا پلاٹ تھا اور پھر یہ جھگڑا بڑھتے بڑھتے خاندانی دشمنی میں تبدیل ہوگیا اور لاہور میں دو بڑے گروپ آمنے سامنے آگئے۔

    اہم بات یہ ہے کہ دونوں فریقین کوئی ان پڑھ، جاہل یا منشیات فروش نہیں ان کی اولادیں بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور صرف دشمنی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

    یو ٹیوبر شاہد چوہدری نے کہا کہ بلا ٹرکاں والا ذاتی حیثیت میں ایک عام سا تاجر تھا لیکن پولیس کی کالی بھیڑوں جس میں متعدد افسران شامل تھے جن کے ناجائز دھندے شہر مین چل رہے تھے، ان کے بہکاوے میں آکر بلا ٹرکاں والا نے مخالفین کو مروانا شروع کیا۔

    سینئر صحافی نعیم مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس میں اتنے بھیانک لوگ ہیں کہ مجرموں کی جگی ان کو جیلوں میں ہونا چاہیے، رانا عظیم کے مطابق پولیس کے کچھ اعلیٰ افسران خود چاہتے ہیں کہ اس قسم کی دشمنیاں جاری رہیں اور وہ ان ہی خاندانوں کے ذریعے جائیدادوں کی خرید و فروخت کے معاملات طے کرواتے ہیں۔

    صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ٹیپو کا بیٹا بالاج جو بیرون ملک سے تعلیم مکمل کرکے آیا تھا وہ خود اس دشمنی کے ختم کرنے یا اس سے کنارا کش ہونے کا متمنی تھا لیکن اس کو بھی اسی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ اس کے قتل میں کم از کم سات گن مین استعمال کیے گئے، کیونکہ جس نے گولی ماری اس کو بھی اسی گروپ میں شامل شوٹر نے گولی مار ہلاک کردیا تاکہ اپنا مدعا ختم ہوجائے اور قاتل کوئی بیان نہ دے سکے۔