Tag: طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل

  • طیفی بٹ کے بہنوئی  کے قتل کا مقدمہ امیربالاج کے بھائی کیخلاف درج

    طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ امیربالاج کے بھائی کیخلاف درج

    لاہور : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں امیربالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ اچھرہ میں امیر بالاج قتل کے ملزم  کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ جاوید بٹ کے بڑے بیٹے حمزہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں امیربالاج کے بھائی امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دو نامعلوم موٹر سائیکل چلانے والوں کے پیچھے بیٹھے تھے، نہر پر شاہ جمال کے قریب سگنل پر کار رکی تو حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، میری والدہ دونوں کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہیں۔

    نامزد ملزم قیصر بٹ نے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ہمارا جاوید بٹ کے قتل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اس کیس میں پولیس کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    گذشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ کے قریب کنال روڈ پر انڈر پاس کےقریب موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے امیر بالاج کے قتل کے مرکزی ملزم  کے بہنوئی جاوید بٹ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کےواقعے میں جاوید بٹ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص جاوید بٹ اقبال ٹاون کا رہائشی تھا ، امیر بالاج کےقتل کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا۔