Tag: ظالم

  • ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، شہبازشریف

    ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، شہبازشریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی پیروی کر کے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق اور اصول پر سمجھوتہ نہ کرنے کا درس دیا۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی پیروی کرکے ہی مسلمان فلاح حاصل کرسکتے ہیں، ظالم اور ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔

    شہدائے کربلا کی یاد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں نویں محرم کے ماتمی جلوس برآمد

    نواسہؑ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، جو حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا، رات گئے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پینسٹھ ہزارسے زائد نفری سیکورٹی پر معمور ہیں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیں گی۔

    لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں 9محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا، جلوس نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچے گا، جلوس کے شرکاء نماز ظہرین عالمگیر روڈ پر ادا کریں گے جبکہ جلوس کے شرکاء نماز مغربین پرانی انار کلی میں ادا کریں گے۔

  • ظلم پرخاموش رہ کرخود کوظالم نہیں کہلوانا چاہتے‘ مصطفیٰ کمال

    ظلم پرخاموش رہ کرخود کوظالم نہیں کہلوانا چاہتے‘ مصطفیٰ کمال

    لاہور: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجفی صاحب نے جن کو ذمہ دارقراردیا انہیں گرفتارکیا جائے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ جن پرظلم ہوا ان سے اظہاریکجہتی کے لیے آئے ہیں، ظلم پرخاموش رہ کر خود کو ظالم نہیں کہلوانا چاہتے۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پرگولیاں برسائی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پربرسوں سے را کا ایجنٹ قابض تھا، را کے ایجنٹوں کے خلاف نکلے ہیں، پاکستانی عوام کامیاب ہوں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ را کے ایجنٹ ایم پی ایزاورایم این ایزکی صورت میں بھی تھے، انہوں نے کہا کہ ملک سے جتنا مذاق ہونا تھا ہوگیا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کسی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، جس کومینڈیٹ ملا الیکشن کے بعد اتحاد کا سوچیں گے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی اپنے طورالیکشن میں بھرپورحصہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ڈولفن ہماراانتخابی نشان ہے اسی کے تحت الیکشن لڑیں گے۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ این آراوکی طرح مذاق ہوتا رہا توپاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا،ڈونلڈ ٹرمپ

    نیویارک: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ کیوباکا انقلابی رہنما فیدل کاستروایک ظالم آمرتھا۔انہوں نے کہاکہ اب کیوباکے عوام آزادی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کیوبا کے سابق صدرفیدل کاسترو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے متعلق نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ اب کیوبن عوام مزید آزاد مستقل کی جانب بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر اوباما کی جانب سے گزشتہ سال کئی دہائیوں بعد امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ تاریخ ’کاسترو کے بے پناہ اثر کو پرکھے گی اور یاد رکھے گی‘۔’ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کیوبا کے عوام کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا تھا‘۔

    مزید پڑھیں:کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاستروچل بسے

    یاد رہے کہ فیدل کاسترو کا شمار بیسویں صدی میں طویل ترین عرصہ تک برسراقتدار رہنے والے حکمرانوں میں ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ فیدل کاسترو نے 2006 میں صحت کی خرابی کے باعث عارضی طور پر اپنے بھائی کو اقتدار سونپا تھا۔ تاہم دو سال بعد ان کے بھائی راؤل کاسترو باقاعدہ طور پر کیوبا کے صدر بن گئے تھے۔