Tag: ظالم باپ

  • بیٹے کو رسیوں میں جکڑ کر گھر میں قید کرنے والے ظالم باپ کے ساتھ کیا ہوا؟

    بیٹے کو رسیوں میں جکڑ کر گھر میں قید کرنے والے ظالم باپ کے ساتھ کیا ہوا؟

    لاہور میں سفاک باپ نے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور گھر میں قید کرلیا جس کے بعد پڑوسی نے پولیس سے مدد طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سفاک باپ مے اپنے ہی بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھر میں قید کرلیا جس کے بعد بچے کی چیخ و پکار سن کر ہمسائے نے پولیس سے مدد طلب کی۔

    ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں بچے پر تشدد کی کال موصول ہوئی، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری پولیس کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا۔

     کالر کے مطابق باپ نے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر رکھا تھا، ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ خوشاب پولیس نے باپ کیخلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا۔

    ترجمان ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کے مطابق بچے کو رشتہ دار کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

  • دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    مریدکے: ضلع شیخوپورہ میں دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے محبوبہ کی خواہش پر جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک شقی القلب باپ نے محبوبہ کے کہنے پر اپنی جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریدکے میں سلطان پارک کے رہایشی ملزم نے 3 سالہ جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر مارا، ملزم افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول بچیوں کے نام نبیہہ اور منیبہ ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راجن پور: بستی بسم اللہ میں سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر ماں باپ کے پاس رہ رہی تھی۔

    ادھر دو ہفتے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔