Tag: ظالم شوہر

  • گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو، داماد کا سسر کو فون

    گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو، داماد کا سسر کو فون

    کراچی : ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا اور سسر فون کرکے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہے، جاکر اٹھا لو۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 ای میں ظالم شوہر نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا

    سفاک ملزم نے فرار ہونے کے بعد مقتولہ صباح کہ والد کو فون کر کے اطلاع دی اور کہا کہ تمہاری بیٹی کو قتل کر دیا ہے جاؤ جا کر لاش اٹھا لو۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 22 سالہ صباکےنام سے ہوئی، لڑکی نے چند برس قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد سے مقتولہ کا شوہر عرفان موقع سے فرار ہے ، مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ عرفان نشے کا عادی ہے اور پہلے بھی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہے۔

    مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ آج صبح مجھے دامادکا فون آیا تھا، دامادعرفان نے کہا گھر میں تمہاری بیٹی کی لاش پڑی ہےجاکر اٹھا لو۔

    پولیس نے کرائم سین یونٹ کوجائےوقوعہ پر طلب کرلیا اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

  • کراچی : تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا

    کراچی : تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا

    کراچی : تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا اور لاش گھرمیں ہی دفنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پپری کے قریب تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے اپنے دو بھائیوں کی مدد سے گھر کے اندر بیدردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون کےہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیاگیااورلاش دفنا دی گئی ، خاتون کی لاش گھرمیں ہی دفن کی گئی تاہم سجنا لاش برآمد کر کے ضروری کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردی ہے۔

    ملزمان نے خاتون کی لاش گھر میں دفن کر دی تھی تاہم پولیس نے سجنا لاش برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دی۔

    مقتولہ کے والد معشوق بروہی نے بتایا کہ گزشتہ روز بیٹی نے فون کرکے گاؤں آنے کا کہا تھا، بعد میں اسکا فون بند ملا تو میں پریشان ہو گیا، اسکے شوہر اور دیوروں کے فون بند بھی مل رہے تھے، بیٹی کے سسر کو کال کی تو اس نے کہا گاؤں بھیج دی ہے، صبح میں یہاں پہنچا تو کوئی پتا نہیں چل رہا تھا۔۔

    والد کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس گیا تلاش پر گھر سے لاش ملی، میری بیٹی کے تین بچے تھے، ملزمان انھیں بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

  • چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

    چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار

    مظفر گڑھ: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے ایک علاقے میں بیوی کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر بیوی کا پاؤں کاٹنے والا ظالم شوہر گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مظفر گڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود میں ایک ظالم شوہر عتیق الرحمٰن نے بیوی کو پیسے نہ دینے پر چارپائی سے باندھا اور اس کا پاؤں کاٹ ڈالا، پولیس نے اسے آج گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عتیق نشے کا عادی ہے، اور اس نے پیسے نہ ملنے پر بیوی کا پاؤں کاٹ دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چند دن قبل مظفر گڑھ تھانہ سنانواں کی حدود میں پیش آیا تھا، ظالم شوہر نے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے چارپائی کے ساتھ باندھ کر بایاں پاؤں ٹخنے سے اوپر کاٹ دیا، شور شرابا کرنے پر خاتون کے والد نے آ کر اپنی بیٹی کی جان بچائی۔

    شدید زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ ان کا داماد قتل کی نیت سے اپنی بیوی پر تشدد کر رہا تھا، جس پر پولیس نے ملزم عتیق کے خلاف اقدام قتل اور اعضا کاٹنے کے تحت مقدمہ درج کیا۔