Tag: ظاہر پیر

  • غربت سے تنگ باپ کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

    غربت سے تنگ باپ کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

    ظاہر پیر: غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یات خان کے تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق غربت اور گھریلو مسائل سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/jalalpur-pirwala-kidnapped-dead-man-returns-home/

    پولیس حکام کا کہنا ہے متاثرین میں 32 سالہ عبد الرحمان، 11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان اور 7 سالہ افصہ شامل ہے دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ باپ اور تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • برف کی سل سے چھپکلی برآمد ہو گئی

    برف کی سل سے چھپکلی برآمد ہو گئی

    ظاہر پیر: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں ایک برف فیکٹری سے نکلی برف کی سِل سے چھپکلی برآمد ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر کے علاقے سردار گڑھ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام کی بد ترین مثال سامنے آئی ہے، ایک مقامی برف فیکٹری کی سل سے چھپکلی برآمد ہو گئی، جس سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق برف کی سل المدینہ آئس نامی مقامی فیکٹری میں تیار کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز بھی گردش کرنے لگی ہیں، اہل علاقہ نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رحیم یار خان فوڈ اتھارٹی سے فیکٹری سیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ظاہر پیر کے علاقے سردار گڑھ میں واقع آئس فیکٹری

    برف کی سل سے چھپکلی برآمد ہونا نہ صرف فیکٹری میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام کی طرف اشارہ کر رہا ہے بلکہ فیکٹری کے ورکرز کی سنگین غفلت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے، لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا برف فیکٹری موت بانٹنے لگی ہے۔

    سردار گڑھ اور مضافاتی علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن فوڈ اتھارٹی کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل کہ کسی قیمتی جان کا نقصان ہو، ڈی سی رحیم یار اور فوڈ اتھارٹی کے حکام آئس فیکٹری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے سیل کر دیں۔

  • ظاہر پیر سی پیک انٹر چینج پر روزانہ 15 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف

    ظاہر پیر سی پیک انٹر چینج پر روزانہ 15 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور: ظاہر پیر سی پیک انٹر چینج پر میگا کرپشن کا انکشاف، ٹھیکیدار مال بردار گاڑیوں اور مسافر بسوں کو روک کر پیسے وصول کر رہے ہیں، روزانہ 15 لاکھ روپے کی کرپشن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں سی پیک انٹر چینج پر میگا کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ مقام پر اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جانے سے روکنے کے لیے 17 وے اسٹیشن بنا دیے گئے۔

    حکومت کی جانب سے ٹھیکیدار کو فی اے اسٹیشن 4 لاکھ ادا کیے جا رہے ہیں تاہم ٹھیکیدار نے کانٹا سسٹم کو کمائی کا ذریعہ بنالیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کے ساتھ مسافر بسوں کو بھی روکا جارہا ہے، 17 وے اسٹیشز پر روزانہ 15 لاکھ کی کرپشن ہورہی ہے۔

    ٹرانسپورٹرز نے اپیل کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نوٹس لے کر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرے۔