Tag: ظفرحجازی

  • ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفرد جرم عائد

    ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفرد جرم عائد

    اسلام آباد : عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں سابق چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

    اسپیشل جج نے ظفرحجازی کو فرد جرم کے نکات پڑھتے ہوئے بتایا کہ آپ پرچوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ الزام ہے، آپ نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کے لیے ماتحت افسران پر ڈباؤ ڈالا۔

    سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے فرد جرم عائد کرنے پرصحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کے حوالے سے ہمارے پاس گواہ موجود ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔


    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا


    یاد رہے کہ رواں سال 21 جولائی کو چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

    اسلام آباد: سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی وعدہ معاف گواہ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریماکیس دیے کہ آپ بتائیں کس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ظفرحجازی کے وکیل احمد حسن کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    خیال رہے کہ 9 جولائی 2017 کوسپریم کورٹ کی ہدایت پر ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی تجویز دی تھی۔


    چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا


    یاد رہے کہ 21 جولائی 2017 کو چو ہدری شوگرمل ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 24 جولائی کو سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو معطل کر کے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ظفرحجازی اسپتال سے ڈسچارج، ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    ظفرحجازی اسپتال سے ڈسچارج، ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے

    اسلام آباد : ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفرحجازی کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاہے، انہیں اسپتال سے ایف آئی اے کے دفتر لے جایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے مقدمے میں ملوث ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفرحجازی کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کو اسپتال سے ایف آئی اے کے دفتر لے جایا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی، عدالت نے ظفر حجازی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوگرفتارکر لیا گیا

    واضح رہےکہ ظفر حجازی کی گرفتاری کا حکم عدالت نے درخواست ضمانت کی گزشتہ سماعت کے موقع پر دیا تھا، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا لیکن طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل کے بجائے پمز اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ طور پر مکمل پروٹوکول دیا گیا۔

  • ظفر حجازی کو پروٹوکول، ویڈیو بنانے پر خاتون صحافی کو بیٹے کی مغلظات

    ظفر حجازی کو پروٹوکول، ویڈیو بنانے پر خاتون صحافی کو بیٹے کی مغلظات

    اسلام آباد : ایس ای سی پی کے چیئرمین کو گرفتاری کے بعد بھی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا، ویڈیو بنانے پر خاتون رپورٹر کو ظفرحجازی کے بیٹے اور ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بازو سے پکڑ کرمغلظات بکیں، بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں درکار ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کو ایف آئی اے نے وی آئی پی پروٹوکول دیا، سپریم کورٹ سے واپسی پر پمز اسپتال میں ایف آئی اے کے اہلکار ظفر حجازی کے پاؤں دباتے رہے۔

    اس موقع پر نجی نیوز چینل 24 کی خاتون رپورٹر صبا نے ظفر حجازی کو پروٹوکول دینے کی ویڈیو بنالی، جس پر مذکورہ خاتون رپورٹر سے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے بدسلوکی کی اور ظفرحجازی کے بیٹے نے بھی طیش میں آکر صحافیوں کو مغلظات بکیں۔

    خاتون رپورٹر کو بچانے کی کوشش پر ظفر حجازی کے بیٹے نے ایک صحافی عرفان ملک کی پٹائی کردی، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر نے میرے ساتھ نارواسلوک کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ظفر حجازی کی تصویر بنانے پر مجھے بازو سے پکڑا، اس دوران ظفر حجازی کا بیٹا تشدد کے ساتھ میڈیا نمائندوں کو گالیاں بھی بکتا رہا۔

    صحافی عرفان ملک کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کے پروٹوکول کی ویڈیو بنانے پر تشدد کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ خاتون رپورٹر صبا کو ظفر حجازی کے بیٹے اور طاہر تنویر نے یرغمال بنایا تھا۔

    علاوہ ازیں پمز اسپتال میں خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خاتون صحافی سے بدسلوکی کرنیوالوں کو سخت سزا دی جائے، صحافیوں سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ ہم آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ وزیرداخلہ واقعے کانوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کو فی الفورمعطل کیا جائے۔