Tag: ظفروال

  • ظفروال:   شہریوں نے  جاسوسی کی غرض سے آنے والے  بھارتی ڈرون پکڑلیا

    ظفروال: شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا

    ظفروال : شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا، ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ظفروال میں سرحدی گاؤں بھولیاں میں مقامی شہریوں نے بھارتی ڈرون کو پکڑلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جاسوسی کی غرض پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون صحیح حالت میں پکڑا گیا، پکڑا گیا ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔

    حکام نے مزید تفتیش کے لیے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس کے ڈیٹا اور پرواز کے راستے کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کے مشن کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔

    مزید پڑھیں : پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ بھارت نے پاکستان کے کئی بڑے شہروں بشمول لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور کراچی میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

    پریس بریفنگ میں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاتھا کہ پاکستان کی سرزمین پر بھارتی ڈرون حملوں میں ایک شہری شہید جب کہ چار فوجی زخمی ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 7-8 مئی کی درمیانی شب جارحیت کی کوشش کی، پاکستان کی فضائی حدود کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کم از کم 25 ڈرونز کو مار گرایا، بھارت پاکستانی شہروں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کر رہا ہے۔

  • نارووال، ڈمپر اسکول رکشے پر الٹ گیا، رکشہ ڈرائیورسمیت 8 بچے جاں بحق

    نارووال، ڈمپر اسکول رکشے پر الٹ گیا، رکشہ ڈرائیورسمیت 8 بچے جاں بحق

    ظفروال: نارروال کی تحصیل ظفر وال کے قریب ٹریفک حادٓثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نارروال کی تحصیل ظفر وال کے قریب میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

    رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے، حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو بچے جانبر نہ ہوسکے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے آرہا تھا، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • بھارتی فوج نے ذہنی معذورپاکستانی نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گرفتار کرلیا

    بھارتی فوج نے ذہنی معذورپاکستانی نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گرفتار کرلیا

    ظفروال : پاک بھارت سرحد پر ذہنی معذور نوجوان بھارتی فوج ہتھے چڑھ گیا، نوجوان کو دہشت گرد سمجھ کر گولی مار کر زخمی کیااور گرفتار کرکے لے گئے، اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رہائی کیلیے سفارتی سطح پر کوشش کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق طوطوں اور کبوتروں سے ڈرنے والی بھارتی فوج نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذہنی طور پر معذور لڑکے کو گولی ماردی، زخمی حالت میں اٹھاکر لے گئے اور دہشت گرد قرار دے دیا۔

    ظفروال سیکٹر کا رہائشی  محمد فاروقغلطی سے چمانہ خورد کے قریب ورکنگ باؤنڈری عبور کرگیا تھا،گاؤں والے کہتے ہیں کہ فاروق ذہنی معذور ہے اسے تو اپنی بھی کوئی خبر نہیں رہتی۔

    بھارتی فوج نے پہلے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا اور پھر اپنے ساتھ لے گئے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں ذہنی معذور نوجوان محمد فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار دہشت گرد قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب محمد فاروق کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے اس کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں شروع کرنے کی اپیل کی ہے، محمد فاروق کی والدہ کارو رو کر براحال ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ مجھے بیٹے سے ملادو، بھارتی فوج فاروق کو زخمی حالت میں اسپتال لے گئے جہاں اس کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا بجھی اسی پروپگینڈے میں مصروف ہے اور ایک ذہنی معذور کو دہشت گرد قرار دے کر میڈیا پر دکھایا جارہا ہے۔